دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ طالبان کے ساتھ ایک نئے معاہدے میں مصروف ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدرنے کہا کہ امریکہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں مصروف ہے، ہم افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ طالبان کے  ساتھ ایک نئے معاہدے میں مصروف ہے،
دیکھتے ہیں اس معاہدے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اس سے پہلے بھی معاہدے کے نزدیک تھے مگر طالبان نے دھماکے کی تو  ہم نے مذاکراتی عمل روکنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی صدرنے کہا کہ امریکہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں مصروف ہے، ہم افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں۔

About The Author