دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور میں ڈاکٹرز اور میڈکل کالج کے بورڈ چئیرمن کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا

چئیرمن بورڈ آف مینجمنٹ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور ڈاکٹرز کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ پی ایم اے اور وائی ڈی اے کی جانب سے وکٹوریہ ہسپتال میں مذمتی بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چئیرمن طاہر محمود اعوان کی جانب سے ڈاکٹرز کو بادشاہ اور شہزادیاں کہا گیا تو پی ایم اے منیر صدیقی گروپ نے معافی کا مطالبہ کیا جس پر گزشتہ روز چیئرمین نے معافی کا مطالبہ یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ انہوں نے پرنسپل کو لکھے گئے اپنے خط میں ایسی کوئی بات نہیں کی۔ جس کے بعد ڈاکٹرز اور چئیرمین بورڈ کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ پی ایم اے اور وائی
ڈی اے کی جانب سے وکٹوریہ ہسپتال اور قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر چئیرمن بورڈ کے ہسپتال کے معاملات میں مداخلت پر مذمت کی گئی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور پی ایم اے منیر صدیقی گروپ کا کہنا تھا کہ طاہر محمود کے روئیے سے ڈاکٹرز کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے جس پر انہیں ڈاکٹرز کمیونٹی سے معافی مانگنا ہو گی۔

About The Author