مظفرگڑھ( علی جان سے )
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے، نوجوان اکثر و بیشتر معاشرتی رد عمل اور نا مناسب رہنمائی کی وجہ سے نشے جیسی لعنت کا اپنا لیتے ہیں، ایسے افراد کے علاج اور بحالی کیلئے عملی اقدامات کرنا از حد ضروری ہے
یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال مظفرگڑھ میں انسداد منشیات وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے،
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے افراد جو نشے کے عادی ہیں اور نشہ چھوڑنا چاہتے ہیں ان کو انسداد منشیات وارڈ میں داخل کیا جائے گا اور ان کے علاج کے ساتھ ساتھ بحالی اور معمول کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے قابل بنایا جائے گا،
ان کی اخلاقی تربیت کی جائے گی تاکہ وہ آئندہ اس لعنت سے دور رہ سکیں، اس موقع پر ڈی پی اور صادق علی ڈوگر نے کہا کہ انسداد منشیات وارڈ میں داخل مریض کے علا ج اور بحالی کے بعد ان کو معاشرے کا باعزت شہری بنانے کیلئے ان کے لئے باقاعدہ روزگار کابھی اہتمام کیا جائے گا،
جو افراد ڈرائیونگ کے خواہشمند ہوں گے ان کو باقاعدہ ڈرائیونگ کی تربیت دی جائے گی اور ان کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں گے، سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے بتایا کہ جو افراد نشے کے عادی ہیں ان کو ذہینی طور پر تیار کیا جائے کہ وہ نشہ چھوڑ سکتے ہیں،
نشے کے عادت اور اس سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں کا دوائیوں اور نفسیاتی طریقہ سے علاج کیا جاتا ہے، پہلے اس کے جسم کو نشے کی عادت سے پاک کیا جاتا ہے اور پھر نشے کہ وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے،
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال، صدر ڈسٹرکٹ بار مہر اعجاز، ڈاکٹر سلیم و دیگر ڈاکٹر کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مظفرگڑھ
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ ریونیو لینڈ ریکارڈ سنٹر میں سٹاف کی ہڑتال کی بنا پر تربیت یافتہ پٹواریوں کو تعینات کردیا ہے،
تعینات کردہ تمام پٹواری منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ڈی)سے تربیت یافتہ ہیں
اور سنٹر سے متعلقہ تمام امورکو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان امور میں ماہر بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام پٹواری متعلقہ انچارج سنٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈکی معاونت کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے،
سنٹر میں کام کرنے والے سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سنٹر کے کام کو جاری رکھنے کیلئے پٹواریوں کو تعینات کیا گیا ہے،
انہوں نے سنٹر میں تعینات پٹواریوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ سنٹر سے متعلقہ تمام امور کو دیانتداری اور ایمانداری سے سرانجام دیں اور عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مظفرگڑھ
دریائے سندھ کے کچہ کی ممکنہ جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہوں کے علاقے گرینڈ سرچ آپریشن جاری،
گرینڈ سرچ آپریشن تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے لشاری والا جنگل اور دریائے سندھ کے اطراف کچہ کے علاقوں میں کیا جا رہا ہے جہاں ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں پولیس کے 400 سے زائد افسران و ملازمان سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں
سرچ آپریشن کا آغاز علی الصبح کیا گیا، آپریشن میں ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈز، ریورائن فورس، لیڈیز پولیس، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران و ملازمان شریک ہیں،
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر جرائم۔پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گرینڈ سرچ آپریشنز سے مظفرگڑھ پولیس پہلے بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر چکی ہے
جہاں سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، گرینڈ سرچ آپریشن کوٹ ادو بھی اسی سلسلے ایک کڑی ہے،
گرینڈ سرچ آپریشن میں جرائم۔پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی متوقع ہے
مظفرگڑھ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے اعلان کردہ مظفرگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے موضع رکھ خانپور میں 32 سو کنال اراضی تین ماہ گزر جانے کے باوجود مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ نشان دہی نہ کر سکی.
جس کی وجہ سے مظفرگڑھ کو ملنے والا یہ میگا پراجیکٹ زیر التواء پڑا ہے. جبکہ یہ منصوبہ ابھی کاغذی کارروائی سے آگے ہی نہیں بڑھ سکا ہے.
ریونیو ڈیپارٹمنٹ مظفرگڑھ کی اہلیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی اراضی کی ایلوکیشن کا کام محکمہ انڈسٹریز کے ذمہ لگایا گیا ہے.
جن کے پاس نہ سٹاف ہے نہ ریونیو ریکارڈ ہے. دونوں محکمے اس بارے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں.
جس کی وجہ سے مظفدگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کی اراضی مختص نہیں ہو سکی ہے اور تمام معاملات کھٹائی میں پڑے ہیں.
مظفرگڑھ
ضلع مظفرگڑھ کے اراکین اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی ہاؤس لاہور میں ملاقات, مظفرگڑھ سے علی پور تک قومی شاہراہ کو ڈبل کیرج وے بنانے اور فوری فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا.
وزیر اعلی سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی,
سینئر سیاستدان نوابزادہ منصور احمد خان,مشیر
سردار عبدالحی خان دستی ,پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر ,ایم پی اے سردار نیاز خان گشکوری,ایم پی اے سید سبطین شاہ
,مشیر میاں علمدار عباس قریشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار صاحب سے ملاقات کی جس میں دیگر امور کے علاوہ مظفرگڑھ سے ہیڈپنجند تک ڈبل روڈ کے حوالے سے بات ہوئی
اور بتایا کہ ڈبل روڈ نہ ہونے کے باعث ہر روز درجنوں افراد ہلاک اور معذور ہو رہے ہیں
جبکہ اس سڑک کو اب قاتل روڈ کہا جانے لگا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ڈبل روڈ پر کام شروع ہو جائے گا.
مظفرگڑھ
خان گڑھ اسٹیڈیم میں گھاس لگوائی اور پویلین کی تعمیر کا ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری جنرل شاہد حسین خان کی کاوش سے آغاز کر دیا گیا.
جبکہ سٹیڈیم میں فلڈ لٹس پہلے ہی نصب کی جا چکی ہیں. مٹی بھرائی کے لئے مشینری ڈیرہ غازی خان سے خان گڑھ پہنچ چکی ہے
مظفرگڑھ
چیف آفیسر بلدیہ خان گڑھ اظہر حیات ٹوانہ نے شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ روڈ اور محلہ راجپوتاں,
مڑھی روڈ پر بنائے گئے ریمپس اور ہمپس توڑ ڈالے اور راستے کلیئر کرا دئیے.
ہسپتال روڈ پر ہمپ کے باعث ایمبولینس الٹ گئی تھی. جس پر شہریوں رانا سہیل فرزند, رانا دلشاد علی, محمد توصیف احمد, رانا واجد علی ایڈووکیٹ, رانا محمد وقاص,
پیر محمد حنیف, شمشاد فوجی, محمد اقبال بخاری نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کارکردگی کو سراہا ہے
مظفرگڑھ
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرکی حیثیت سے میونسپل کارپوریشن کی حدود بالخصوص مظفرگڑھ شہر میں سیوریج اور صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر اور یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے،
شہر کی موجود صفائی کی ناقص صورتحال اور اس سلسلے میں کھلی کچہری میں عوام شکایات سے میں اپنی کارکردگی کو داغدار نہیں ہونے دوں گا، لہذا میونسپل کارپوریشن کی حدود بالخصوص مظفرگڑھ شہر کی صفائی اور سیوریج کی صورت حال کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،
ضرورت کے مطابق نئی مشینری بھی خریدی جائے گی اور عملہ بھی بھرتی کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے سابقہ ضلع کونسل کے ہال میں لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی،
کھلی کچہری میں عوام کی طرف سے بیشتر درخواستیں شہر اور گرد و نواح میں ناقص صفائی اور سیوریج کے ابتر حالت پر دی گئیں تھیں،
ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عامر سلیم اور سینیٹری انسپکٹر سیف اللہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کھلی کچہری میں بیان کردہ مسائل کا نوٹس لیں اور اگلی کھلی کچہری سے قبل تمام مسائل کو حل کریں،
جن گٹروں کے ڈھکن نہیں ہیں ان پرفوری طور پر ڈھکن لگائے جائیں، شہر کی صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اور 4دن کے اندر رپورٹ کی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں
انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، گھر کے کوڑا کو کم سے کم کریں اور کوڑا کرکٹ کو بند لفافے میں ڈال کر ایک جگہ رکھیں تاکہ اٹھانے میں آسانی ہو،
کھلی کچہری میں سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سے عبدالخالق نے درخواست دی کی کہ بھٹہ مالکان مزدورں کی اجرت سے ہفتہ وار ٹیکس کی مدمیں بھتہ وصول کررہے ہیں، جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں بھٹوں کو چیک کریں اور اس کی رپورٹ کریں بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں،
ڈی او لیبر کی مسلسل غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر نے اعلیٰ حکام کو سفارش کی کہ موجودہ ڈی او لیبر کو مظفرگڑھ سے تبدیل کیا جائے اور ضلع کے معاملات میں عدم توجہی پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور مظفرگڑھ میں کوئی ذمہ دار آفیسر تعینات کی جائے،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آئندہ کھلی کچہری میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان خود شرکت کریں، کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی دی گئیں
جس پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے، کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب سمیت ضلعی محکموں کے افسران اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔
مظفرگڑھ
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نکلسن روڈ لاہور کو بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان کی ملی و قومی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کے نام سے منسوب کر دیا.
جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر کے میٹرو پولیٹین لاہور نے سابق نکلسن روڈ پر نوابزادہ نصراللہ خان روڈ کے بورڈز آویزاں کر دیئے ہیں.
جس کا تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان اور نوابزادہ فیملی نے وزیر اعلی کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے.
مظفرگڑھ
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) میپکوسرکل مظفرگڑھ
سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ کوٹ ادو اسٹیڈیم میں مورخہ 23-11-2019 بوقت صبح:10:00
بجے بروز ہفتہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔جامع مسجد طوبیٰ مظفر گڑھ سٹی میں 23-11-2019کو ہونے والی کھلی کچہری منسوخ کر دی گئ ہے٠
تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکو سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔
اس موقع پر میپکو سرکل مظفرگڑھ کے آفیسرز ایکسین میپکو ڈویژن کوٹ ادو اور میپکو ڈویژن کوٹ ادو کے ایس ڈی اوز،آراو بھی موجود ہوں گے #
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ