دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیہ:خاتون نے ریسکیو کی گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا

خاتون نے ریسکیو 1122کی گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا ۔ ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے خاتون کی نارمل ڈلیوری کی گئی۔

کوٹ سلطان کے رہائشی محمد سجاد کی بیوی صغری مائی کو ڈیلیوری کے لیے کوٹ سلطان ہسپتال لایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر نے اس کو لیہ ڈی ایچ کیو ہستال ریفر کر دیا لیہ جاتے ہوئےخاتون نے ریسکیو 1122کی گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا ۔ ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے خاتون کی نارمل ڈلیوری کی گئی۔

۔ہسپتال عملہ کی لاپرواہی پرلواحقین نے ہسپتال عملہ کے خلاف احتجاج کیااور سی ای او صحت سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا ہے ۔

About The Author