نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس پاکستان ہونگے

وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کو نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔

وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کو نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائیں گے، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اکیس دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف کیخلاف پاناما کیس اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلے سنانے والے بنچ کا حصہ رہے۔

دونوں فیصلوں میں وقت کے وزرائے اعظم کو نااہل قرار دے کر اپنا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 3 نومبر 2007ء کی ایمرجنسی سے متعلق فیصلے کے خلاف پرویز مشرف کی نظر ثانی درخواست مسترد کرنے والے بنچ میں بھی شامل رہے۔

اس کے علاوہ وہ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کو درست قرار دینے والے عدالتی بنچ کا بھی حصہ تھے۔ نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر جسٹس گلزار احمد 22 دسمبر 2019ء کو عہدہ سنبھالیں گے

اور فروری 2022ء تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ کے جج جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے

About The Author