ماں اور بہنوں سے لڑائی کرنے پر شوہرنے بیوی کا سر پھاڑ ڈالا
ڈیرہ اسماعیل خان :گھر میں ساس بہو اور نندوں کی لڑائی میں شوہر نے ماں اور بہنوں کی طرف داری کرتے ہوئے ڈنڈوں کے وار سے اپنی بیوی کا سرپھاڑ کر اسے لہولہان کردیا ،بیوی کو انتہائیتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔ذرائع کے مطابق علاقہ شالا شریف میں گھر کے اندر ساس بہواور نندوں کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑا ہوگیا جسمیں شوہر نے اپنی ماں اور بہنوں کی طرف داری کرتے ہوئے اپنی اٹھارہ سالہ بیوی (ج بی بی ) کو لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کرکے لہولہان کردیا اور اس کا سرپھٹ گیا ۔بیوی کو انتہائیتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔٭٭٭
خودکش دھماکہ میں زخمی نوجوان گیارہ سال بعد چل بسا
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں سال 2008 خودکش حملہ میں زخمی ہوکر تکلیف دہ زندگی گزارنے والا32 نوجوان پولیس کانسٹیبل سید ریحان زیدی چل پسا ،نوجوان کی نماز جنازہاداکرکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں سال 2008 کے دوران خودکش حملہ میں زخمی ہونے والا نوجوان 32 سالہ سید ریحان ولد سید سعید الحسین قوم زیدی سکنہ چاہ سید منورانتہائی تکلیف دہ زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ روز چل بسا ۔ڈاکٹرز کے مطابق اس کے جسم میں چھرے موجود تھے جوکہ خودہی باہر نکل آئے اور زخم سے اچانک خون جاری ہوگیا۔اسے طبی امداد کے لئے ہسپتالمنتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا۔مرحوم نوجوان دسمبرسال 2009 کے دوران محکمہ پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوا اور اس وقت وہ ڈسٹرکٹ پولیس میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا ۔مرحومکی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔
سٹاف نرس تشدد کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان عدالت سے بری
ڈیرہ اسماعیل خان :سٹاف نرس تشدد کیس ،قیوم چھپری ہوٹل کے مالک حاجی قیوم نواز سمیت دیگر ملزمان مقدمہ سے بری ہونے میں کامیاب ،ملزمان کی جانب سے سیف الرحمٰن خان ایڈوکیٹ نےمقدمہ کی پیروی کی ۔ماڈل کرمنل ٹرائل مجسٹریٹ کورٹ ڈیرہ کے جج سلیمان رعایت نے سٹاف نرس انورجہاں تشدید کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حاجی قیوم نواز سمیت دیگر ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہسے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سٹاف نرس زوجہ زاہد کنڈی نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ قیوم چھپری ہوٹل کے مالک حاجی قیوم نواز ولد محمد نواز ،جہانگیر ولدعطاءمحمد ،عطاءمحمد ولد غلام رسول اور انعام اللہ ولد عنایت اللہ نے فقیرنی گیٹ ایلیمنٹری کالج ڈیرہ کے قریب مجھے اور میرے شوہر کولاتوں مکوں سے زدوکوب کرکے تشدد کانشانہ بنایا۔ خاتون نے وجہ عداوت یہبیان کی گئی کہ فقیرنی گیٹ کی گلی میں کچھ لوگ ٹیلی فون کا کھمبا کاٹ رہے تھے تو ملزمان نے میرے شوہر سے کہا کہ تم لوگ کھمبا کیوں کٹوارہے ہو،میرے شوہر کی تردید پر وہ غصہ ہوئے ۔مقدمہ کی سماعت کےدوران عدالت میں گواہوں کے بیانات ،شہادتوں اور دستیاب ریکارڈ میں واضح تضاد پایاگیا۔عدالت نے ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر انہیں مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
سٹیشن کمانڈر ڈیرہ کی شہدائے پولیس کے پسماندگان سے فاتحہ خوانی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان بریگیڈئیرمحمد شمریز خان نے تحصیل کلاچی کے گاوں ٹکواڑہ میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھر جا کرپسماندگان سے فاتحہ خوانی کی اور انہیں پاک فوج کی جانب سے مالی امداد سمیت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس موقع پر پسماندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیرمحمد شمریز خاننے کہا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے، شہداپولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی مدد سے دہشت گردی جیسے ناسور کوختم کر کے دم لینگے۔
خودکشی کا ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خودکشی کا ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ ،تحصیل پروآ کے علاقے رمک میں نوجوان نے زندگی سے بیزار ہوکر اپنے گلے میں رسی پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی،متوفی کی لاشپوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقہ رمک میں25 سالہ نوجوان شاہ نواز ولد محمد قوم درکھان نے اپنی زندگیسے دلبرداشتہ ہوکر خودکو گھر کے کمرے میں بند کرلیا اور اپنے گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ،متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کیاگئی جہاں پوسٹمارٹم کے بعد اس کی لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔پولیسنے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔
ٹریفک حادثات ،ایک جاں بحق چھ افراد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ باپ بیٹے سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میںانڈس ہائیوےپر کلی وال ہوٹل کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ بے قابوہوکر چنگ چی سے ٹکراگئی ، جسکے نتیجہ میں چنگ چی سوار محمود سید ولد ولی سید محسود جاں بحق جبکہ ایک شخص محمد فاروق ولد احمد سعید زخمی ہوگیا۔ پروآ پولیسنے زخمی شخص کی رپورٹ پر نامعلوم فلائنگ کوچ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ٹریفک حادثے کے دوسرے واقعہ میں ڈیرہ بنوں روڈ پر تیز رفتار چنگ چی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے دوران موٹرسائیکل سوار امیر جان اور اس کا بیٹا ہاشم محسود سکنائے حال پشہ پل زخمی ہوگئے۔تیسرے واقعہ میںڈیرہ چشمہ روڈ زرگر پل کے قریب فلائنگ کوچ موٹرسائیکل کے ساتھ پیچھے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںموٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان ظفر اقبال ،محمد الطاف اور کلیم اللہ ساکنان روہلہ شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پٹرول پمپس کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ،بھاری جرمانے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفسیرڈیرہ کی عوامی شکایت پر کاروائی ، شہر کے مختلف پٹرول پمپس کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ،زائد ر یٹ اور پیمانہ کم کرنے والے پمپس کو بھاریجرمانے۔ تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر عارف اللہ گنڈہ پور نے اوگرا کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد ریٹس وصول اورپیمانوں میں ہیر پھیر کرنے کی عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ شہر اورٹانک روڈ کے مختلف پٹرول پمپس کے ریٹس اور پیمانہ چیک کیے۔ اس موقع پر زائد ریٹ وصول کرنے اور پیمانہ کم کرنے والے پمپس کو موقع پر ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔
مرحوم پروفیسر ثنا ءاللہ ظفری کی اہلیہ وفات پاگئیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف ماہر تعلیم ، مذہبی روحانی شخصیت مرحوم پروفیسر ثنا ءاللہ ظفری کی اہلیہ وفات پاگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکولنمبر چار کے سبزہ زار میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، تجارتی، مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعدزاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہذکاءاللہ ظفری، ڈسٹرکٹ طب آفیسر ڈاکٹر عبداللہ ظفری، ڈاکٹر ضیا اللہ ظفری، ولی اللہ ظفری اور تنظیم اساتذہ کے راہنما رضاءاللہ ظفری کی والدہ تھیں۔
متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے پاک فوج کی جانب سے چیک تقسیم کرنے کی تقریب
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بی ٹی ایف کمانڈر بریگیڈئیر اسد اعظم خان نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے مکانات کی تعمیر کیلئے پاک فوج کی جانب سے معاوضے کےچیک تقسیم کئے جارہے ہیں، قبائلی محب وطن لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروکئی جنوبی وزیرستان میں آپریشن سے متاثر ہونے والےمکانات کی تعمیر کیلئے پاک فوج کی جانب سے معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرتحصیل سروکئی جنوبی وزیرستان یوسف خان بھی موجود تھے۔تقریب میں درکائی دانی خیل، گژ گنڑے، غرغرائی، بکسالے کمر، غرغرائی دنی خیل، انعام کلے، نانو، اوسینے راغزائی، سترا میلہ،ورغوڑہ اور شنکانڑے میلہ کے 448 متاثرین میں گھروں کی تعمیر کیلئے معاوضے کےامدادی چیک تقسیم کئے گئے۔بی ٹی ایف کمانڈر بریگیڈئیر اسد اعظم خان نے کہا کہ جن متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کے چیک نہیں ملے ان کو بھی جلد امدادی چیک مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبیوزیرستان کے قبائل نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
خواتین ڈی اے آئی کے تعاون سے شناختی کارڈز بنوا کر اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈی اے آئی درحقیقت الیکشن کمیشن کا کام کر رہا ہے، ہمارا بھرپور تعاون جاری رہے گا اور ڈی اے ای کی مقامی رضا کارٹیم کے ساتھ ملکر نادرا کے تعاون سے زیادہ سے زیادہکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنو اکر ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ممکن بنائینگے۔ ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن ابو المعظم ترابی کی قیادت میں ڈی اے آئی کی ٹیم کے ساتھ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر محمد طارق خانمحسود،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیات اللہ خان مروت، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شیخ محمد بلال نے کیا۔ اجلاس میں ڈی اے آئی کے رابطہ کار محمد ساجد خان مروت، فوکل پرسن زبیر بلوچ، ٹیم کے ممبران شیخ محمد اظہر، دلشادبیگم، فرحت صدیق، بلقیس آرائ، گلریز بنگش اور دیگر شریک تھیں۔ علاوہ ازیں تحصیل پروآ کے گاﺅں مکڑ میں حاجی سوہانڑو کی بیٹھک میں عوامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حیات اللہ خان نے کہا کہ ووٹ کااندراج اور اسکا استعمال بے حد ضروری ہے تاکہ ووٹنگ کی شرح میں اضافہ ہوسکے اور حقیقی جمہوری عمل مستحکم و مضبوط ہو ۔ خواتین ڈی اے آئی کے تعاون سے شناختی کارڈز بنوا کر اپنے ووٹ کا اندراج یقینیبنائیں۔ عوامی مجلس کا انعقاد ڈی اے آئی کی رضا کار خاتون نے کیا تھا جس میں رابطہ کار ساجد خان مروت بھی شریک تھے۔
ڈیرہ کے کھلاڑی نے 33 ویں نیشنل گیمز پشاور میں تائی کوانڈو میں گولڈ میڈل جیت لیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اور اعزاز نوجوان سپوت ڈیرہ وقار علی شاہ نے 33 ویں نیشنل گیمز پشاور تائی کوانڈو میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے شہر کا نام روشن کردیا ۔ پشاور میںہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز تائی کوانڈو مقابلوں میں ڈیرہ کے سپوت علی موبائل ڈیلر کے اونراکبرعلی شاہ کے ہونہار فرزند وقار علی شاہ نے گولڈ میڈل جیت کر ڈیرہ اسماعیل خان اور اپنے والدین کا نام پورےپاکستان میں روشن کردیاہے۔ وقار علی شان نے فائنل مقابلوں میں ملک کے بہترین تائیکوانڈو ماسٹرز کو سخت مقابلہ کے بعد شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر سرزمین ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کےباسیوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ڈیرہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے وقار علی شاہ کو گولڈ میڈل جیتنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وقار علی شاہ نے گولڈ میڈل جیتنے کے اعزاز کو اللہ تعالی کا فضل وکرموالدین کی دعائیں اور اپنے اساتذہ اور سینئر کی محنت اور حوصلہ افزائی کو قرار دیا ہے ۔
عوامی شکایات پر محکمہ صحت کے افسران ہوش میں ہی آگئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) عوامی شکایات پر محکمہ صحت کے افسران ہوش میں ہی آگئے ،عطائیوں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹور ز کے خلاف کاروائی ،متعدد دکانیں بند کرکے بھاگ کھڑے ہوئے ،چیف ڈرگانسپکٹر الحاج اورنگزیب خان چوہدری ،صوبائی سنیئر ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ خان مروت ،ضلعی ڈرگ انسپکٹر الحاج عمران خان برکی نے ڈیرہ شہر اور گردونواح میں عطائیوں اور غیر رجسٹرڈ میڈکل سٹور مالکان کے خلافکریک ڈاﺅن کرتے ہوئے درجنوں دوافروشوں کی دکانیں سیل کردیں اور بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات قبضہ میں لے کر کیس درج کرلیے ۔اس دوران انہوںنے مذید کاروائی کے لئے کیسز سیکرٹریصحت کو ارسال کردیئے ہیں ۔ڈرگ انسپکٹر نے دوافروشوں پر زور دیا کہ وہ ڈرگ ایکٹ کی مکمل پاسداری کریں ۔غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے سے اجتناب کریں ۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کیواضح ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں بلاامتیاز کاروائی کی جارہی ہے۔
ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ تعلیم کے اعلی معیار کو پہنچنے کی صورت میں ممکن ہے ،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ممتاز ماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دنیاءکی ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہماری آنیوالی نسلیں تعلیم کے معیار کو پہنچیں جہاں دنیاویتعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی وابستہ ہو، پاکستان کی ترقی کے لئے معیار تعلیم کو بہتر اور بلند کرنا ہمارا عزم ہے ، ملک میں تعلیمی انقلاب برپا کرکے ہی ترقی کی منازل طے کیں جا سکتی ہیں۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے ، یہ ملک اولیاءکرام اور بزرگان دین کی محنتوں کا ثمر ہے ، ان خیالات کا اظہارنے گزشتہ روز ڈیرہ میںمقامی اخبار نویسوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں ،عورتو ں کی عصمت دری کی گئی ، لیکن آج چند خاندانوں نے اس پاک سرزمین کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ، ہر طرف بدامنی ، لوٹ کھسوٹ ، کرپشن دنگا فساد برپا کردیا گیاہے ، ناموس رسالت اور ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ، اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا، انہوںنے کہاکہ آج کے معاشرے کو حضرت فاطمة الزھرہؓ جیسے کردار کی حامل ماﺅں کی ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو حضرت امام حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی اور اخلاقی اقدار کو بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرناہوگا۔
اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں نے جنگل کا قانون نافذ کر لیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں تعینات فوڈ انسپکٹروں اور ڈسٹرکٹ فوڈا تھارٹی کی نااہلی، اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں نے جنگل کا قانون نافذ کر لیا، ناقص وغیرمعیاری اشیاء کی فروخت سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے،ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ ذمہ داران کی عدم دلچسپی شہریوں کا ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اور اس کی چاروں تحصیلوں میں قائم ہوٹلوں، مٹھائیاں و دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں نے کھانوں و مٹھائیوں کی تیاری میں ناقص و غیر معیاری کوکنگآئل سمیت دیگر اشیاء شامل کرکے شہریوں میں زہر فروخت کیا جا رہاہے،جس کے استعمال سے شہری مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں نے بتایا کہ ڈیرہ شہر و گردونواح سمیت سرکلر روڈ پرقائم ہوٹل مالکان راتوں رات کروڑو پتی بننے کے چکروں میں انتہائی ناقص و غیر معیاری کھانے تیار کر کے شہریوں میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جس کے استعمال سے شہری معدہ، جگر، سمیت مختلفموذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں نے ڈی جی خیبر فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر سمیت ضلع بھر میں قائم ہوٹلوں پر تیار کئے جانے والے کھانوں کی روزانہ کی بنیاد پرچیکنگ کروائی جائے، ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے بااثر مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کھانوں سمیت اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کئے جائیںتاکہ شہری بااثر مالکان کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔
شہر کی گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ کی غفلت، شہر کی گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار، حادثات و لڑائی جھگڑے روزانہ کامعمول بن گئے، سرکاری فسران کے گرد ٹاو¿ٹوں کا پہرہ، غریب متاثرینکے لئے انصاف کا حصول چیلنج بن گیا، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہری و دیہی علاقوں کی گلیوں اور بازاروں میں نئے تعمیر ہونے والے مکانات کے مالکان نے سرکاریاراضی سمیت گلیوں، بازاروں، سڑکوں پر قبضہ کرتے ہوئے گھروں کے داخلی دروازوں کے باہر غیر قانونی سیڑھیاں اور گاڑیوں کے داخلے کے لئے ریمپ بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے گلیاں، بازار، سڑکیں تنگہو چکی ہیں اور حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں، سڑکوں پر بلا خوف و خطر قبضہ گروپوں کا راج ہونے کیوجہ سے شہریوں کا دست و گریباں ہونا کوئی نئی بات نہیں جبکہ بعض جھگڑوں کے ماضی میں مقدمات بھیدرج ہو چکے ہیں، سرکاری افسران کے گرد مبینہ طور پر ٹاوٹوں اور بااثر افراد کی بیٹھک ہونے کیوجہ سے غریب متاثرین کے لئے انصاف حاصل کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں، غیر قانونی سیڑھیوں اورر یمپوں کو ختمکرنے کیلئے عوامی حلقوں نے متعدد بار متعلقہ افسران سے مطالبہ بھی کیا مگر کسی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک کا نہ رینگنا سوالیہ نشان ہے، شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اندرونشہرسمیت مضافاتی علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی جو کہ خالی پڑی ہے، جس پر آہستہ آہستہ قبضہ گروپوں نے اپنی اجارہ داری قائم کرنا شروع کر رکھی ہے، شہری و دیہی حلقوں کے گلیوں اور بازاروں میںتجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیوں بازاروں میں تعمیر ہونے والی سیڑھیاں تھڑے، ریمپس وغیرہ مسمار کرکےگلیوں، بازاروں اور سڑکوں کو کشادہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
دل کے پٹھوں کو خون کی فراہمی کا رکنا ہی ہارٹ اٹیک کا موجب بنتا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے شعبہ امراض قلب کے ماہرین امراض قلب نے کہا ہے کہ دل کی بیماریاں اس وقت شروع ہوتی ہیں جب کولیسٹرول، چربی اور کیلشیم کے جمنے سے دل کو خونفراہم کرنے والی شریانوں میں خون کے گذرنے کا راستہ تنگ ہوجاتا ہے اور دل کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی۔دل کی بیماری اور ہارٹ اٹیک دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں رکاوٹدراصل ہارٹ اٹیک کا سبب بنتی ہے۔ دل کے پٹھوں کو خون کی فراہمی کا رکنا ہی ہارٹ اٹیک کا موجب بنتا ہے جس کا سب سے خطرناک پہلو اچانک دل کی دھڑکن کا رک جاناہوتا ہے جو بعض اوقات موت کاسبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دل کی بیماریاں بڑھنے کے بڑے اسباب میں غیر صحت مندانہ طرز زندگی، کھانے پینے کی عادات، باقاعدہ ورزش کا فقدان، تمباکو نوشی، ذیابیطس اور موٹاپا نمایاںہیں،انہوں نے زور دیا کہ صحت مند اور متوازن غذا کا استعمال کریں، تمباکو نوشی سمیت ہر قسم کا نشہ ترک کردیں اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کریں۔ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک پیدل چلنا دل کی بیماریوں سے بچنےمیں کافی حد تک مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال بھی دل کو صحت مند بنانے میں مفید ہے۔
خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئرکمیشن کی تین سالہ کارکردگی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئرکمیشن نے غیر معیاری اور ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ پر پورا نہ اترنے والی4159طبی مراکز کو سیل جبکہ پہلی دفعہ6060طبی مراکز باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کئے۔اس کے ساتھ ساتھ 101ملین روپے جرمانوں کی مد میں وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کردا دیئے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ کیئرنے2017سی2019کے درمیان پہلی مرتبہ صوبے میں ہیلتھ کیئر سسٹم کے تحت طبی مراکز کی رجسٹریشن اور سیلنگ کا عمل شروع کیا اور اب تک4159طبی مراکز جس میں لیبارٹریاں، کلینکس، اور ہسپتال شاملہیں کو سیل کر کے عطائیوں کیخلاف بھر پور آپریشن کیا۔رپورٹ کے مطابق931طبی مراکز کو مستقل سیل کیا گیا جبکہ 54ایف آئی آر اور مراسلے عطائیوں کے خلاف درج کئے گئے اس کے ساتھ ساتھ پاکستانسٹیزن پورٹل سی1808شکایات موصول ہوئی جس میں1654کو حل کیا گیا اس طرح154شکایات پر کام جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے مطابق سٹاف کی کمی کے باوجود کمیشن نے بڑے پیمانے پرکارروائی کی ہیں جس میں طبی مراکز کی مینیگ، طبی مراکز کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن کے ساتھ ساتھ طبی عملے کیلئے خصوصی تربیت کا انعقاد بھی شامل ہے پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا کے زیر انتظام علاقے ملاکنڈ ڈویژنمیں بھی دفاتر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ضم شدہ اضلاع میں کام کے آغاز کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ۔ترجمان کے مطابق تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کا پرفارمنس آڈٹ بھی کیا گیا کے لئے شفائ انٹرنیشنلفاﺅنڈیشن کی خدمات حاصل کی گئی تاکہ ان ہسپتالوں کی کارکردگی کو جانچا جا سکے رپورٹ کے مطابق فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے جبکہ عوام میں مختلف امور سے متعلقشعور آجاگر کرنے کے لئے سیمینارز، واک اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیامختلف اداروں کے ساتھ ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے تاکہ کمیشن کو بہتر ین ادارہ بنایا جا سکے۔
جڑی بوٹیوں پر قابو پا کر پیداوار میں 45 فیصد تک اضافہ کیاجاسکتاہے،زرعی ماہرین
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے کہا کہ جڑی بوٹیوں پر قابو پا کر پیداوار میں 45 فیصد تک اضافہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے طور پر زرعی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات یقینیبنانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم شرح خواندگی میں کمی اور مناسب تربیت کے فقدان کے باعثضلع ڈیرہ کے 80فیصد کے قریب کسان جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے اقدامات نہیں کرتے جس کے باعث فصل کیپیداوار کو 15سے 45فیصد تک نقصان پہنچتا ہے اور اگر یہی جڑی بوٹیاں زور پکڑ لیں تو فصل کا نقصان50فیصد تک بھی پہنچ جاتا ہے جو نہ صرف متعلقہ کاشتکار بلکہ ملک و قوم کے لیے بھی معاشی و اقتصادی نقصانکا باعث ہوتا ہے نیز اس سے زرعی پیداوار کے مقررہ ہدف بھی متاثر ہوتے ہیں لہٰذا کاشتکاروں اور کسانوں کو چاہیے کہ وہ جڑی بوٹیوں کی تلفی میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں، انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاںپیداواری اخراجات میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں، اس سے کھاد اور پانی کا بھی ضیاع ہوتا ہے، انہوںنے کہا کہ اگر فصل کو پہلے 50دنوں تک جڑی بوٹیوں سے بچالیا جائے تو بعد میں فصل خود ہی جڑی بوٹیوں کو دبالیتی ہے جس سے پیداوار کے متاثر ہونے کاخطرہ نہیں رہتا، انہوںنے کہا کہ جڑی بوٹیاں فصل دشمن ہونے کے باعث فصل کو کمزور اور پیداوار کو بھی کم کرتی ہیں جن کے تدارک کے لیے کاشتکاروں کو محکمہ زراعتسے مشورہ کر کے سپرے یقینی بنانا چاہیے تاکہ پیداواری صلاحیت متاثر نہ ہو۔
کرشنگ سیز ن میں تاخیر،گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ضلع بھر میں شوگر ملز کی جانب سے گنے کا کرشنگ سیزن بروقت شروع نہ کرنے کے باعث گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ صرف ضلعلاکھوں ایکڑ رقبہ پر گنے کی فصل ہونے کے باعث ایک لاکھ ایکڑ کے قریب اراضی پر بروقت گندم کاشت نہ ہونے کاخطرہ بھی پیداہو گیاہے، زمینداروں نے بتایاکہ شیڈول کے مطابق گنے کا کرشنگ سیزن15اکتوبر سے شروع کیا جانا ضروری ہے جبکہ گندم کی کاشت کا موزوں ترین وقت 15نومبر تک ہے کیونکہ اس کے بعد گندم کی کاشت کی صورت میں روزانہ کے حساب سے پیداوار میں کمی ہونا شروع ہو جاتیہے، انہوںنے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ15اکتوبر کی بجائے 20نومبر تک کاوقت آجانے کے باوجود ابھی تک اکثر شوگر ملزنے گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہیں کیا ہے جس کے باعث ڈیرہاسماعیل خان ضلع بھر میں لاکھوں ایکڑ رقبہ پر گنے کی فصل موجود ہے جس کی کٹائی نہ ہونے سے گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف پورے نہ ہونے کا خطرہ ہے، انہوںنے کہاکہ اگر گندم کی کاشت مقررہ اہدافکے مطابق نہ ہو سکی تو آئندہ سال آٹے کے بحران کا خدشہ بھی ہو سکتاہے، انہوںنے کہاکہ اگر کاشتکار گنا کاٹ لیں مگر اس کی بروقت شوگر ملز کو ترسیل نہ ہو سکے تو ہر روز کی بنیاد پر گنے کا وزن بھی کم ہونا شروع ہوجاتاہے جس سے کاشتکاروں کو مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے، انہوںنے کہاکہ پیداواری لاگت کے حساب سے گنے کی فی من قیمت 180روپے کی بجائے کم از کم 230 روپے ہونی چاہیے لیکن حکومت کیجانب سے ابھی تک شوگر ملز مافیا کو ملیں چالو کرنے کی ہدایت نہیں کی گئی، انہوںنے کہاکہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو آئندہ کاشتکار گنا کاشت نہیں کریں گے جس سے پھر چینی کا بحران جنم لے گا، انہوں نےوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ