دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی اطلاع پر نوٹس لے لیا گیا پولیس اور انتظامیہ کو ضلعی حدود میں میرج ہال کی کڑی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلہ کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس اپنے علاقوں میں میرج ہال کی کڑی مانیٹرنگ کریں گے۔تمام سرگرمیاں رات دس بجے سے قبل مکمل کرکے رات دس بجے تک میرج ہال کی لائٹس بند کردی جائیں گی۔

ہوائی فائرنگ،آتشبازی وغیرہ پر پابندی ہوگی اور ون ڈش پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔


ڈیرہ غازیخان.:

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان قیصر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز سے کم نہیں۔

اچھے افسران اور ملازمین محکمے اور ادارہ کا اثاثہ ہیں انہوں نے یہ بات پبلک ریلیشنز آفیسر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی عبیداللہ ممتاز کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطور میزبان خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ عبیداللہ ممتاز کی یونیورسٹی کیلئے خدمات کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جائیگا۔ریٹائر ہونے والے پی آر او عبیداللہ ممتاز نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں تعیناتی کے دوران ادارہ کی ساکھ بہتر بنانے اور تشہیر کیلئے ٹیم ورک اور میڈیا کا مثالی تعاون رہا

جو ہمیشہ یادرہے گا۔تقریب سے پروفیسر آفتاب حسین سرائی،شیخ محمدعون،طارق اسماعیل،صبا الیاس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پی آر او عبیداللہ ممتاز کی خدمات کو سراہا۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز فرقان عباس حیدر،فزیشن ڈاکٹر ساجد حسین لنڈ، ڈاکٹر حسنین رضا،مختیار حسین سمیت ادارہ کے دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

اس موقع پر عبید اللہ ممتاز کو تحائف دیکر نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرای لائبریری میں بہترین سروسز فراہم کی جارہی ہیں ای۔لائبریری ڈیرہ غازی خان خطہ میں کتب بینی کی پیاس بجھا رہی ہے۔

قلیل عرصہ میں ممبرشپ 3988 ہوگئی ہے جس میں ہر عمر کے مرد و خواتین اور طالبعلم شامل ہیں۔انچارج ای۔لائبریری شفقت رفیق جوگیرانوی نے بتایا کہ ای۔

لائبریری میں ابتک مختلف نوعیت کے 151 ایونٹ منعقد کرائے گئے ہیں۔لائبریری میں مختلف موضوع پر تین ہزار کتابیں اور لاکھوں کی تعداد میں ای بکس موجود ہیں۔

نرسری سے پی ایچ ڈی تک کی کلاسز کیلئے طالبعلموں،ریسرچر اور سینئر شہریوں کو کتب بینی اور ای بکس اور اساتذہ کو لیکچرز کی تیاری کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ای۔لائبریری میں جدید لیپ ٹاپ،ٹیبلٹس اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز فرقان عباس حیدر اور دیگر کو ای۔لائبریری میں فراہم سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔


ڈیرہ غازیخان. :

ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہوگا۔

مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔گرانفروشوں کے خلاف کارروائی نظر آنی چاہیے۔ ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے اختیارات واپس لے لئے جائیں۔

قیمت پنجاب ایپ پردرج شکایات فوری نمٹائی جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،نوید حسین،ملک محمد شاہداور دیگر افسران موجود تھے. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو وقاص علی محمود نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اجلاس میں مبر بورڈ آف ریونیو نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر اور قصبات میں کارروائی کرکے سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ یکم سے بیس نومبر تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں کارروائی کرتے ہوئے 39 مقدمات درج کرکے

10 گرفتار اور 327 دکانداروں کو سات لاکھ چوبیس ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔بیس ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرکے سٹاک ضبط کیا گیا۔

ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اظہار ناراضگی کے لیٹرز جاری کردئیے گئے اب اختیارات واپس لیکر متحرک اور محنتی افسران کو زمہ داری دی جائے گی۔

سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان میں کسان پلیٹ فارم پر دو ہفتہ سے کسانوں کو کمیشن اور مارکیٹ فیس کے بغیر ہول سیل نرخ پر پھل اور سبزیوں کی فروخت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلی کے اس اقدام سے مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ کاشتکار اور صارفین کو معاشی ریلیف مل رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کیلئے پولٹری یونٹس کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان،تونسہ، کوہ سلیمان کی تحصیلوں میں تین ہزار پرندے تقسیم کردئیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہا کہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے ہر فرد کو پانچ مرغیوں اور ایک مرغا پر مشتمل پولٹری یونٹ دئیے جارہے ہیں

مرد و خواتین کو ویکسین شدہ پرندے سبسڈی پر دئیے جارہے ہیں تاکہ انڈوں کی پیداوار بہتر کرکے پروٹین سے بھرپور غذا کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

پولٹری یونٹس کی تقسیم کیلئے تحصیل سطح پر تقریبات منعقد ہوئیں جن میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر مرید حسین،ڈاکٹر عاطف حسیب،ڈاکٹر جاوید بزدار اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 25 نومبر کو مزید پولٹری یونٹس دئیے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان. :

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ ہونے اور کم عمر ڈارئیوروں کی وجہ سڑک حادثات کی شرح خوفناک حدتک بڑھ گئی ہے۔

قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانا ہوگی۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں سڑک حادثات سے متعلق آگاہی سیمینارسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سیمینار میں پولیس،ریسکیو اور این جی اوز کے نمائندے موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ سیمینار میں دی گئی معلومات کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔

تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین بزدار،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر رضوان جمیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد اکرم،ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں،سوشل ویلفیئر آفیسر راجہ شہریار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں انٹرنیشنل چلڈرن ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

مرکزی تقریب سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام پاک مکتب سکول میں منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔

ان کی تعلیم،تربیت،صحت اور کردار سازی پر توجہ دینا ہوگی۔بچوں کو معیار ی تعلیم دیکر ملک اور قوم کا مستقبل تابناک بنایا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین بزدار نے کہا کہ ادارہ کے زیر اہتمام پاک مکتب سکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم دی جارہی ہے

دارالاطفال میں مقیم بچوں کی تعلیم،تربیت اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

تقریب سے پرنسپل ادارہ،ڈسٹرکٹ ناظر نذر حسین کورائی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد اکرم،

میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر رضوان جمیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے۔


ڈیرہ غازیخان. :

سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان خالد کریم قریشی نے کہا ہے

کہ ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کے بم سکواڈ نے اطلاع پر بیس نومبر کو بائی پاس انڈس ہائی وے پاکستان

چوک(گیدڑ والا) پر تین ھینڈ گرینڈ ڈی فیوز کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردئیے.


ڈیرہ غازیخان. :

ڈیرہ غازی خان میں سول ڈیفنس کے حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے سولہ صنعتی اداروں اور کاروباری مراکز کے چالان کرکے کیس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دئیے گئے۔

سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازی خان خالد کریم قریشی کے مراسلہ کے مطابق انہوں نے ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ،شاہ صدردین، شادن لنڈ سمیت ضلع کے مختلف صنعتی اداروں،

ہوٹل،ریستوران اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔تین گارمنٹس شاپس کے مالکان افتخار احمد، محمدبلال،محمد شہزاد کے علاوہ چھ ایل پی جی شاپس کے مالکان محمد خان،محمد شان،محمد شاہد،محمد عرفان،

محمد محسن،فیاض احمد،چار ہوٹل مالکان عابدین خان،عبدالرشید،محمد راشد،محمد زاہد، پٹرولیم سروس کے آصف کامران اور طارق محمود پینٹ شاپ میں سول ڈیفنس کے حفاظتی انتظامات موجود نہیں پائے گئے جس پر کارروائی کی گئی.


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں بے گھر اور مسافر افراد کیلئے کثیر المنزلہ پناہ گاہ کا تعمیراتی کام جاری ہے

جس پر آٹھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا ہے کہ عمارت کی تکمیل پر بیکوقت 200 افراد کو رہائش کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔

مرد اور خواتین کیلئے الگ رہائشی بلاک تعمیر کئے جارہے ہیں۔پناہ گاہ کا قیام وزیر اعلی کا انقلابی اقدام ہے۔

تونسہ میں آنے والے بے سہارا افراد کو رہائش کے ساتھ خوراک اور موسم کے مطابق بستر اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

منصوبہ میں معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنانے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں 236 سرویلنس ٹیمیں انسداد ڈینگی مہم کیلئے کام کررہی ہیں رواں سال کے اندر 15 کنفرم سمیت 792 مشتبہ ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

دو کے علاوہ دیگر 13 کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے۔تمام کنفرم کیس کے مریضوں کے گھر کے گرد انچاس انچاس گھروں کی سرویلنس،فوگنگ،لاروی سائیڈنگ،ہیلتھ ایجوکیشن اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

یہ بات ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب وقاص علی محمود کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد،نوید حسین اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی۔ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب وقاص علی محمود نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی ضروری ہے تعلیمی اداروں اور اہم مقامات پر آگاہی سیشن کئے جائیں۔

معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ دیگر تشہیری ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کرنے کے ساتھ صفائی کا شعور اجاگر کیا جائے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ تمام مریض صحت یاب ہیں اس وقت کوئی بھی مریض زیر علاج نہیں۔

الحمدللہ ضلع میں ڈینگی کے حوالے سے کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی۔انسداد ڈینگی مہم کو باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیموں کی مختلف ذرائع سے مانیٹرنگ کے ساتھ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز آفس میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات ہزار روپے جرمانہ عائد کیا

انہوں نے مختلف مارکیٹس کی دکانوں کا معائنہ کیا اور گرانفروشی پر کارروائی کی۔

قبل ازیں انہوں نے علی الصبح سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا۔

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ قیمتوں کو چیک کیا۔


ڈیرہ غازیخان. :

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی ہدایت پرپنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام-صوبے کے مختلف شہروں میں 32 ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم قائم کر دیئے گئے-

کسان پلیٹ فارم پر کاشتکار اپنی اجناس براہ راست فروخت کرسکیں گے اور کاشتکاروں کو اپنی اجناس فروخت کرنے کے لئے بلا معاوضہ جگہ دی گئی ہے

لاہور ڈویژن میں 12، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں ایک ایک،گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں 4،4،ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا ڈویژن کے 3، 3 جبکہ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن میں 2،2 ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں –

سردار عثمان بزدارنے کہاکہ صوبے کے عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب داموں فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اورکسان پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو سستے داموں سبزیاں میسر ہوں گی.

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ناجائز منافع خوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے عوام کو کسی صورت ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا.

سردار عثمان بزدار نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی.

انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان.:

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے زمینداروں میں ایک کروڑ روپے سے سبسڈی پر چالیس لیزرلیولنگ یونٹ فراہم کئے جائیں گے۔

زرعی آلات کی تقسیم کیلئے ضلع بھر سے موصول شدہ 242 درخواستوں کی قرعہ اندازی زمینداروں کی موجودگی میں ڈائریکٹر زراعت اصلاح کھاکہ جات کے دفتر میں کی گئی

جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر/ چیئرمین ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی وقاص رشید نے کی اور زمینداروں کے ہاتھوں قرعہ نکال کر قرعہ اندازی کی انہوں نے تحصیل سطح کے کوٹہ کے تحت تمام درخواستوں کے نام پکارکر پرچی باکس میں ڈالی۔

اس موقع پر کمیٹی کے اراکین ڈائریکٹر ایگریکلچر واٹر منیجمنٹ انوار الحق شہزاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈائریکٹر جنرل واٹر منیجمنٹ کے نمائندہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای غلام شبیر،سیکرٹری کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین اور دیگر موجود تھے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کاشتکار اور زمینداروں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔سبسڈی پر معیاری زرعی آلات کی فراہمی،ڈرپ اریگیشن،

ٹنل سسٹم،کھالوں کی پختگی،سولر سسٹم اور دیگر پروگرام شامل ہیں۔ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ انوارالحق شہزاد،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین نے بتایا کہ نیشنل پروگرام اصلاح کھالہ جات فیز ٹو کے تحت خواہشمند زمینداروں سے مقررہ تاریخ تک 275 درخواستیں موصول ہوئی

جن میں سے 33 مسترد اور 242 کو قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل ڈیرہ غازی خان کیلئے 15تحصیل کوٹ چھٹہ کیلئے 9 اور تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کیلئے 16 آلات مختص کئے گئے۔

قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیب ایک ماہ کے اندر حکومت پنجاب کی مقرر کردہ 13 فرموں سے اپنی پسند کا لیزر لیولنگ یونٹ کی بکنگ کرائے گا

اور 45 روز کے اندر ڈیلوری لے گا۔حکومت پنجاب ایک یونٹ پر اڑھائی لاکھ روپے سبسڈی کی رقم متعلقہ فرم کو ادا کرے گی۔


ڈیرہ غازیخان. :

بیمارمرغیوں کی فروخت اورغلیظ پانی سے سبزیوں کی کاشت کے علاوہ غیر معیاری دودھ اور بغیر ROپلانٹ برف بنانے کے خلاف موثر کاروائی کے بہترین نتائج موصول ہوئے ہیں،

فوڈ آئٹم بنانے والی بیکریوں اور فروخت کرنے والی دکانوں میں صفائی کا نظام بہتر ہونے سے انسانی بیماریوں میں کمی آئی ہے۔کسی کو فوڈ اتھارٹی کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے،

جرمانے کرنے شوق نہیں لیکن جب باربار تنبیہ کے باوجود دکاندار خود کو درست نہ کرے تو جرمانہ ضروری ہوتاہے۔

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے رجسٹریشن کیلئے آئے ہوئے دکانداروں سے ایک میٹنگ میں کی، انہوں نے کہاکہ بازار میں کسی صورت بیمار مرغیوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی

جو ایسا کرے گا اس کی نشاندہی کریں فوری طور پر شکایات کا تدارک کیاجائیگا، انہوں نے کہاکہ دکاندار بے شک منوں کے حساب سے مرغی کاگوشت فروخت کرے لیکن کسی ایک جگہ دس ذبح شدہ مرغیوں کو ایک ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ عوام کو صاف ستھری صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بناناہے جس کیلئے ہماری ٹیمیں مختلف دوردراز کے علاوقوں میں سرگرداں ہیں۔انہوں نے آخر میں کہاکہ انسانی غذا میں استعمال کیلئے نمک کی کوالٹی کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان.

: علاقہ تھانہ کوٹ مبارک تین نامعلوم افراد کی فائرنگ، فائر لگنے سے آڑھتی زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کوہسپتال منتقل کر دیا، ڈی پی او کا واقعہ پر فوری نوٹس تفصیلات کے مطابق

ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ کوٹ مبارک میں آڑھتی ریاض منجھوٹہ کی دوکان پر نامعلوم تین نقاب پوش افراد نے اچانک گھس کر فائرنگ شروع کردی۔

فائر لگنے سے آڑھت کی دوکان پر بیٹھے شخص ریاض منجھوٹہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئی

اور زخمی صابر حسین کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ میں خوف وحراس پھیل گیا اور نزدیکی علاقہ کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے

ڈی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور گشت میں اضافہ کا مطالبہ کیا دوسری طرف ڈی پی او اسد سرفراز نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کوٹ مبارک کو ملزمان کی گرفتاری کے

احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان.

:انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اور اپنے درخواستیں پیش کیں عوام الناس کے مسائل براہ راست سننے کے لئے ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز کے ہمراہ ڈی او آفس میں کھلی کچہری لگائی۔

اس نوقع پر آر پی او عمران احمر نے کہا کہ عوامی مسائل کو فی الفور حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ عوام الناس کے مسائل ترجیح بنیادوں پر اور دیانتداری سے حل کئے جائیں گے

جبکہ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سائلین کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کیونکہ مظلوم کی دادرسی میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے دوخواستوں پر فوری احکامات بھی جاری کیے ان کے ھمراہ ڈی پی او اسد سرفراز بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان. :

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے ڈیرہ غازیخان ریجن میں مجرمان اشتہاریوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانیکی ہدایت جاری کی۔

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی ہدایات پر خصوصی مہم برخلاف مجرمان میں 428 اشتہاری گرفتار کیے گئے۔آر پی او نے کہا کہ معاشرے کا امن تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے سماج دشمن عناصر اور مشکوک افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔منشیات فروشوں اورقمار بازی کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کا روجھان تھانہ عمر کوٹ کی حدود میں زمکانی برادری کی آپس میں فائرنگ کے معاملہ پر بھی نوٹس لیا اور کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزما ن کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے۔

انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی میر ی اولین ترجیح ہے۔


ڈیرہ غازیخان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ایک روزہ دورہ پر آج 22 نومبر کو ڈیرہ غازیخان پہنچیں گے بعد نماز جمعہ دو بجے انکی قیادت میں ٹریفک چوک تا فیصل چوک عظیم ایشان ریلی نکالی جائے گی۔

رکن مرکزی شوری شیخ عثمان فاروق اور ضلعی امیر جاویداقبال بلوچ نے بتایا کہ کشمیر مارچ ڈیرہ غازی خان کے عوام کی طرف سے کشمیر کی آزادی اور موجودہ حکمرانوں کی کشمیر اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ہوگا

مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مردو خواتین اور بچوں کا عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ آج 22نومبر بروز جمعۃ المبارک دن دو بجے ٹریفک چوک سے شروع ہوکر ریلوے روڈ فیصل مسجد چوک تک ہوگا

جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کریں گے اور بعد ازاں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ڈیرہ غازی خان کی عوام آج 22نومبر کو بعد نماز جمعہ2بجے ٹریفک چوک پر اکٹھے ہوں

اور مرکزی رہنما جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں آزادی کشمیر مارچ کا حصہ بنیں

جماعت اسلامی ڈیرہ غازی خان کا آزادی مارچ عوام کے حقوق خود ارادیت کے حصول کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔اس موقع پر سعد فاروق منیر کلاچی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے


ڈیرہ غازیخان:

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئرمین سردار حبیب الرحمن لغاری نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسروں کے ناروا سلوک کے خلاف ڈویژن بھر کی ساٹھ سے زائد فلور ملیں آج سے بند کی جارہی ہیں

اور کل سے ڈویژن کے تمام شہروں اور قصبوں میں آٹا فراہم نہیں ہو گاجس کی ذمہ داری محکمہ خوراک پر ہی عائد ہو گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب گندم کی پیداوار کا علاقہ ہے لیکن فلور ملزمالکان سے ناروا سلوک روا رکھ کر اس انڈسٹری کو تباہ کیا جارہا ہے

کیونکہ محکمہ خوراک فلور ملز کو صرف دو گھنٹوں کا کوٹہ دیتاہے لیکن انہیں بیس گھنٹوں کا حساب دینے پرنہ صرف مجبور کیا جاتا ہے بلکہ فود ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کا ملوں میں تانتا بندھا رہتا ہے

ایک کے بعد دوسرا افسر آجاتا ہے انہوں نے اس ناروا سلوک اورفلورملز انڈسڑی کے کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بعدفیصلہ کیا گیاہے

وہ آج سے محکمہ فوڈ سے گندم نہیں اٹھائیں گے اور فلور ملیں بند کردی جائیں گی جبکہ یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کیے جاتے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے لئے انہیں تحریری درخواست کی ہے

اور ان سے ملاقات میں تمام صورت حال سے انہیں آگاہ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی سے ملاقات میں عاصم رضا احمد چیئر مین فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب،

چوہدری عبدالروف مختیار،سابق چیئر مین پنجاب نواب لیاقت علی خان،سابق چیئر مین میاں ریاض احمد،سینٹرل وائس چیئر مین محمد شہباز،سابق چیئر مین افتخاراحمد وٹو،

وائس چیئر مین چوہدری محمدجمیل،سابق سینٹرل وائس چیئر مین حافظ احمد،سابق وائس چیئر مین حافظ احمداور سابق وائس چیئر مین ملک مختیاراحمد وفد میں شامل ہوں گے۔

About The Author