دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی

وہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اوررکن قومی اسمبلی مونس الٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد۔

چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اوررکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال۔ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ کا پنجاب اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن چلانے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین۔ وزیراعلیٰ پنجاب اورسپیکرپنجاب اسمبلی کا ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق۔

صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر کام کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے- ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔عثمان بزدار پنجاب کی ترقی کے سفر میں اتحادیوں کو ساتھ لیکرچلیں گے۔عثمان بزدار ملکر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے-

عثمان بزدار غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔عثمان بزدار ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر عوام کی خدمت اورفلاح وبہبود کا مشن پورا کریں گے۔عثمان بزدار عوام کی فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہ کر پائے۔

عثمان بزدار عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے۔عثمان بزدار پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے- عثمان بزدار نیا بلدیاتی نظام عوامی خدمت کو نئی جہت دے گا-عثمان بزدار تحریک ا نصاف کی حکومت ایسا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا-

عثمان بزدار پنجاب حکومت مختصر عرصے میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کا قانون سازی کے حوالے سے ریکارڈدیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے۔

عثمان بزدار اب تک فلاح عامہ کے تقریباً28بل اورایکٹ پنجاب اسمبلی پاس کرچکی ہے۔عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی ہمارا اتحادپہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔چوہدری پرویزالٰہی اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔

چوہدری پرویزالٰہی سابق حکومت نے میرے دور کے فلاح عامہ کے منصوبوں کو بند کر کے پنجاب کے عوام کانقصان کیا۔چوہدری پرویزالٰہی ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے

چوہدری پرویزالٰہی اب صوبے میں ذاتی پسند و ناپسند نہیں بلکہ میرٹ اور گورننس کی حکمرانی ہے۔چوہدری پرویزالٰہی مل کرصوبے کے عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے کام کریں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

About The Author