مقبوضہ جموں کشمیر:
دوحریت پسندوں کی جائیداد ضبط بانڈی پورہ ،21نومبر (ساؤتھ ایشین وائر):
مقبوضہ جموں کشمیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حریت پسندوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے دو حریت رہنماؤںکی جائیداد ضبط کرلی۔ ضلع بانڈی پورہ میں بدھ کوشام دیر گئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کئے گئے دو حریت پسندوں کی جائیداد کو ضبط کرلیا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ای ڈی نے بانڈی پورہ کے اجس میں گرفتار شدہ حریت پسند قائد طالب حسین لالی کی جائیداد کو ضبط کیا۔
طالب حسین لالی کو 2012 میں ایک کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔اسی طرح کی ایک اور کاروائی کے دوران ای ڈی نے بانڈی پورہ کے پاپچھن علاقے میں حریت پسند لیڈرمحمد شفیع شاہ المعروف ڈاکٹر کی جائیداد کو بھی ضبط کیا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر کو دوہزار گیارہ میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس