دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں پولیس مقابلے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرانے حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر جانبدارانہ انکوائری سے اصل حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا ہے کہ متعلقہ ڈی ایس پی اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹادیاگیا ہے اور ڈی ایس پی صدرڈیرہ غازی خان ریاض بخاری،ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک اورایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے تقاضے پورا کرنے کیلئے لائن حاضرکیا گیا ہے.

ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کی محکمانہ انکوائری کے ساتھ جوڈیشنل انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیاہے اورایڈیشنل آئی جی (انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ) اظہر حمید کھوکھر واقعہ کی محکمانہ انکوائری کررہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان.

:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے تحصیل تونسہ میں فیلڈ ویکسی نیشن اور ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

انہوں نے سول وٹرنری ڈسپنسری کوٹ قیصرانی،جھوک بودو اور دیگر ویٹرنری مراکز کے معائنہ کے دوران ادویات اور ویکسین کی موجودگی سمیت ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی.

انہوں نے دوردراز علاقوں میں محکمہ کی طرف سے مویشیوں کی ویکسی نیشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔عوام محکمہ لائیو سٹاک کی سہولیات سے استفادہ کریں۔


ڈیرہ غازیخان.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سبزی منڈیوں میں نیلامی کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے سبزی منڈی کا دورہ کیا انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے نیلامی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی سے قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جاسکتا ہے.


ڈیرہ غازیخان.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خاں بزدار کی ہدایت پر آبادیوں کو ملانے اور فاصلے سمیٹنے کے پراجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے۔عوام کو بہترین سہولیات فراہم موجودہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

35 کروڑ روپے کی لاگت سے ہیرو موڑ سے پل 22 تک کارپٹڈ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔منصوبہ کی تکمیل سے تونسہ اورملتان کا فاصلہ انتہائی کم ہو جائے گا

جس سے عوام کے سفری اخراجات کے ساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے تحصیل تونسہ شریف کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

تحصیل تونسہ شریف کے مکینوں کی سفر کی صعوبتوں کے خاتمے کیلئے اور بستیوں کو آپس میں ملانے کیلئے کارپٹڈ سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور نزدیکی بستیوں کو آپس میں ملایا جا رہا ہے.


ڈیرہ غازیخان.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ضلعی سطح پر ڈویژنل سربراہان کو بلاکر اجلاس منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کمشنر کی زیر صدارت پہلا ڈویژنل اجلاس دانش سکول فاضل پور میں منعقد کیا گیا

جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں صحت، تعلیم اور محکمہ مال سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنرنے تمام ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کم از کم ایک مرکز صحت کا اچانک دورہ کرکے طبی سہولیات مزید بہتر کرانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈیرہ غازی خان و راجن پور قبائلی علاقہ میں مراکز صحت کے دورے لازمی کریں۔

ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز ماہانہ 10، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو 20 اور اسسٹنٹ کمشنرز 30 رجسٹریاں ضرور چیک کریں: کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ریونیو افسران ویلیوایشن کے لیے فیلڈ میں نکلیں اور گردآوری سمیت تمام ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈویژن کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے حکومت پنجاب کی ساکھ مزید بہتر کی جاسکتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان.

:انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے ریونیو اور اوقاف کے عملہ کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے سخی سرور میں تقریبا دس کروڑ ننانوے لاکھ چوراسی ہزار روپے مالیت کا چالیس کنال آٹھ مرلے رقبہ پختہ تعمیرات گراکر واگزار کرالیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حمزہ سالک کے دفتر سے جاری مراسلہ کے مطابق ناجائز قابضین ملک حبیب سے 20 کنال چالیس مرلے اور الٰہی بخش سے بیس کنال چار مرلے سرکاری رقبہ واگزار کراکر محکمہ اوقاف کے عملہ کے حوالے کیا گیا۔

آپریشن کی سربراہی سرکل آفیسر انٹی کرپشن نے کی. گرداور درمحمد، پٹواری قیصر عباس اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان.

انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے کم عمر لڑکی کی تاریخ پیدائش کے ریکارڈ میں جعل سازی کرکے عمر پوری ظاہر کرکے نکاح نامہ تیار کرانے والے دولہا محمد ساجد سکھانی کو ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کے دفتر سے جاری مراسلہ کے مطابق دولہا کے خلاف جعل سازی،فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج تھا اور وہ مفرور تھا۔نکاح خواں پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔


ڈیرہ غازیخان.

وزارت انفارمیشن و کلچر پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل اور کہکشاں آرٹس فلم پروڈکشن کے اشتراک سے فیملی ثقافتی شو 22 نومبر کو ساڑھے سات بجے شب آرٹس کونسل میں پیش کیا جائیگا۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفر ضیاء نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے احکامات اور پنجاب کونسل آف دی آرٹ کی زیر نگرانی

ڈیرہ غازی خان میں ثقافت کے فروغ اور فنکاروں کی صلاحتیوں میں نکھار لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان.

:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان میں دو دسمبر سے کرکٹ کھلاڑیوں کی ریگولر کلاسز اور تربیت شروع کردی جائیں گی

جس کیلئے ڈویژن بھر سے 25 سے 27 نومبرتک انیس سال تک کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور 28 سے 30 نومبر تک کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ای لائبریری ڈیرہ غازی خان میں سپورٹس سٹیڈیم کے افتتاحی میچ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کی کوچنگ کلاسز کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ڈویڑنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن، انچارج ای۔لائبریری شفقت رفیق،چیف کوچ محمد فاروق اور دیگر نے کوچنگ کلاسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں "وزیر اعلی پنجاب کرکٹ اکیڈمی ” قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کرے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں فلڈ لائٹس سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کرلیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خود کریں گے اور فلڈ لائٹس میچ کرایا جائیگا

جس میں نامور قومی کھلاڑی شریک ہوں گے۔میچ کیلئے 15 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا اور ان کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان.

جماعت اسلامی ڈیرہ غازی خان کا کشمیر مارچ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا جماعت اسلامی کشمیر اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے موجودہ حکومت نے آسیہ کی رہائی سے عیسائی برادری کو خوش کیا مندروں کی تزئین و آرائش سے ہندوؤں کو خوش کیا کرتارپور راہداری سے

سکھوں کو خوش کیا قوم پوچھتی ہے کہ اہل کشمیر کشمیر اور پاکستان کے مسلمانوں کے لیے کیا کیا؟ قوم اس کا حساب لے گی ان خیالات کا اظہار رہنماء جماعت اسلامی پاکستان عثمان فاروق نے ڈیرہ غازی خان میں کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں لگائے گئے

کیمپ کے موقع پر گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر مارچ ڈیرہ غازی خان کے عوام کی طرف سے کشمیر کی آزادی اور موجودہ حکمرانوں کی کشمیر اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ہوگا

مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مردو خواتین اور بچوں کا عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ 22نومبر بروز جمعۃ المبارک دن دو بجے ٹریفک چوک سے شروع ہوکر ریلوے روڈ فیصل مسجد چوک تک ہوگا

جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کریں گے اور بعد ازاں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے

کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ڈیرہ غازی خان کی عوام 22نومبر کو بعد نماز جمعہ2بجے ٹریفک چوک پر اکٹھے ہوں اور مرکزی رہنما جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں آزادی کشمیر مارچ کا حصہ بنیں

اس موقع پر ضلعی امیر جاویداقبال بلوچ،سعد فاروق، منیر کلاچی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے آفس میں الہدی مرکز برائے اسلامی بینکاری،اقتصادیات (C.I.B.E) کے اشتراک سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا

سیمینار کی صدارت صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے کی جبکہ الہدی (C.I.B.E) کے منیجر مارکیٹنگ خالد حمید اور شرعی ایڈوائزر مفتی رئیس احمد نے سیمینار سے خطاب میں اسلامی بینکاری اور اسلامی معیشت کے حوالے سے شریعت کی روشنی میں شرکاء کو آگاہ کیا

سیمینار میں چیمبر کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، مرزا محمد ظفر اقبال نائب صدر، شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی سابق سینئر نائب صدر،ممبران ایگزیکٹو شیخ محمدزاہد نظام، سرمد سلیم، حاجی محمد زبیر نظامی، مرزا محمد اقبال، محمد آصف رزاق، رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب، حاجی غلام قاسم،

شیخ محمد طاہر معراج،اشفاق سرور خان دستی، محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل،مفتی رئیس احمد شرعی ایڈوائزرالہدی ٰ سنٹر آف اسلامک،خالد حمید منیجرمارکیٹنگ الہدیٰ CIBEُٓپاکستان،معروف بنکارسید خرم بخاری، چوہدری عزیز احمد، اویس طارق، کریم نواز، تیمور حمید، محمد عمران سلیمو دیگر نے شرکت کی

سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے صدر چیمبر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے کہا کہ ہم تجارت میں اور ہر شعبہ میں سیر ت النبیؐ پر عمل پیرا ہو کر دنیاوی کامیابیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ دینی اور اپنی آخرت کی زندگی کو بھی آسان بنا سکتے ہیں

الہدی اسلامی مرکز کے شرعی ایڈوائز ر نے کاروبار اور بنکنگ کو اسلامی طریقہ سے چلانے کے لئے مفصل لیکچر دیا اور سیمینار میں شریک تاجروں،صنعتکاروں کے سولات کے جواب دیئے

اس موقع پر ایریا سیلز منیجر میزان بنک عمران شان نے بھی بنکنگ میں اسلامی بنکنگ کی افادیت اور طریقہ کار کی وضاحت کی

اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسلامی بنکاری کے بڑھتے ہو ئے رحجانات سے شرکاء کو آگاہ کیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے طلباء کا ٹائم ٹیبل اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے حوالے سے احتجاج،

بین الصوبائی شاہراہ ڈیرہ کوئٹہ روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بند کر دیا

تفصیلات کے مطابق میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈیرہ کے طلباء نے گزشتہ روز یونیورسٹی ٹائم ٹیبل کو تبدیل نہ کرنے اور یونیورسٹی میں پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر کوئٹہ روڈ پر احتجاج کیا

یونیورسٹی کے طلباء اپنے مطالبات منوانے کے لیے کئی گھنٹے سراپا احتجاج رہے انہوں نے ٹائر جلا کر بین الصوبائی شاہراہ ڈیرہ کوئٹہ ر وڈ کو بلاک کر دیا روڈ بلاک ہونے سے اہم شاہراہ پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا رہایونیورسٹی کے طلباء نے ٹائم ٹیبل اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے ٹائم ٹیبل کو تبدیل کرنے کے لئے کئی مرتبہ وائس چانسلر سمیت متعلقہ اساتذہ کو درخواست کی

مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی طلباء مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹائم ٹیبل مغرب کے بعد ہونے تک طلباء گھر جانے میں خوار ہو تے ہیں

طلبا ء نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی ٹائمنگ 8 بجے سے 1بجے تک ہونی چاہیے تاکہ دوردراز کے طلباء سردی کے ان ایام میں بروقت اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔


ڈیرہ غازی خان

سی ٹی ڈی کی تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں بڑی کاروائی ،کالعدم القاعدہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد کمانڈر گرفتار ،

تین ہینڈ گرنیڈ ،پسٹل ،نقدی ،بیگز برآمد ،تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کو انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلومات ملیں

کہ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ میں بائی پاس ملتان روڈ کے نزدیک کالعدم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کسی بڑی کاروائی کے لئے موجود ہیں

جو حساس تنصیبات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں اس سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں کاروائی کر تے ہو ئے القاعدہ برصغیر ہند کے دو مبینہ کمانڈر ز جن کے ابتدائی طور پر نام

محمد اسماعیل اور ولی محمد معلوم ہو ئے ہیں کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضہ سے تین ہینڈ گرنیڈ ،پسٹل ،

ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی ،درجن سے زائد بیگز اور ممنوعہ مٹیریل برآمد ہوا ہے سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کامیاب مشترکہ کاروائی میں

گرفتار ہو نے والے دو نوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور گرفتار دہشت گردوں سے اہم انکشافات بھی متوقع ہیں

About The Author