ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماہی گیروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد ماہی گیری اور مچھلیوں کی افزائش اور ماہی گیروں کے مسائل کو اُجاگر کرنا ہے

لیکن فورمز میں صرف باتوں کی حد تک تو بات کی جاتی ہے مگر انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی عملی قدم اٹھایا نہیں جاتا،ساحلی کناروں پر بسنے والے لوگ عموما ماہی گیری کے پیشے سے جڑے ہوتے ہیں،

سمندر کی لہروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مچھلیاں پکڑ کر لانے والے مچھیرے سمندر کی موجوں کے ساتھ دن، ہفتے اور مہینہ گزار دیتے ہیں لیکن بدلے میں چند سو روپوں کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آتا،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

ڈی پی اومظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنا عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، اگر عوام تعاون کریں تو پولیس ہر قسم کے جرائم پر قابوپا کر امن و امان کو مکمل طور پر بحال کر سکتے ہیں

جو کہ ہماری آئندہ نسلوں کی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،اب کسی کو پولیس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مظفرگڑھ نہیں آنا پڑیگا، کوٹ ادو کے شہریوں کے مسائل اب کوٹ ادو میں ہی حل ہو ہونگے،

پنجاب حکومت کے احکامات پر پولیس میں عملی تبدیلی کر دی گئی ہے،جھوٹی ایف آئی آر کے اندارج اکا خاتمہ کیلئے تھانہ سطح پر مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،عوام کی حقیقی خدمت کیلئے خدمت سنٹر کا قیام پنجاب پولیس کا عملی نمونہ ہیں،

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر، وزیرمملکت میاں شبیر علی قریشی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کے ہمراہ میونسپل اسٹیڈیم کوٹ ادو میں لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا،

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر ان کے مسائل حل کرنا ہے،حکومت پنجاب نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا محکمہ پولیس میں اب وہ تبدیلی نظر آنا شروع ہو گئی ہے،تبدیلی کی جوپولیس سے جو توقع کی جارہی ہے تھی

اسے عملہ جامہ پہنا یا جا رہا ہے،ڈی ایس پی آفس کے قریب خدمت مرکز قائم کیا گیا ہے8گھنٹے عملہ جانفشانی سے کا کررہا ہے اور جہاں مقدمہ کے اندراج سمیت 14 خدمات مظفرگڑھ کی بجائے کوٹ ادو میں قائم خدمت مرکز سے حاصل کر سکتے ہیں،

اب ان کو مظفرگڑھ کا طویل سفر کرنیکی ضروت نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں قطعا جھوٹی درخواستوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اب جھوٹے درخواست بازوں اور جھوٹے مقدمات کا اندراج کرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

جس سے شرفا کی عزت محفوظ ہو گی اس کے ساتھ ساتھ پولیس سچ پر مبنی کیسز کو زیادہ ٹائم دیکر بہت کم وقت میں فوری انصاف فراہم کر سکے گی اور آج کے شہریوں کے پیش کردہ مسائل اور ان کی درخواستوں پر 24 گھنٹوں میں فیصلہ کرنے کیلئے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کو حل کرنیکی ہدایات جاری کیں،

درخواست بازجھوٹی درخواستیں دیکر قانون کا سہارا مت لیں کسی کس کوئی مسئلہ ہے تو وہ خود براہ راست مجھ سے رابطہ کرے،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الیکشن کے دوران جو وعدے کئے تھے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے

اور پولیس کلچر میں تبدیلی لائیں گے آج ہم نے اسے عملی جامہ پہنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز تک فری انصاف مہیا کیا جائے اسی سلسلے میں کھلی کچہری کا انعقاد اس ویژن کو عملی شکل دینے کیطرف ایک قدم ہے

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے انشاء اللہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہی ان علاقوں میں قبضہ گروپ فعال تھے اور لوگوں کے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج ہوتی تھی

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے جو عوام سے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا وہ تبدیلی اب عوام میں دیکھی جا رہی ہے پورے سرکل میں ایماندار ایس ایچ او ز تعینات کرائے گئے ہیں جنہیں میرٹ کے لئے خاص طور پر تنبیہ کی گئی ہے،

انہوں نے تمام محکمہ کے افسران سے کہا کے وہ عوام کی بھر پور خدمت کریں،سائل کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، انہوں نے ڈی پی اومظفرگڑھ صادق علی ڈوگر سے مطالبہ کیا کہ سرکل کوٹ ادو کے تھانوں میں پولیس والوں کی حالت زار ابتر ہے،

سرکل کے تمام تھانوں میں نئی گاڑیاں دی جائیں جبکہ پولیس کے گشت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈالفن فورس بھی مہیا کی جائے، انہوں نے اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر سے کوٹ ادو شہر میں تھانہ صدر بنانے کے لیے کام کی رفتار میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا،

کھلی کچہری سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں کسی کے اوپر کوئی جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں کرائی نہ ہی کسی کی زمین پر قبضہ ہوا ہے،

سابقہ نمائندوں کی ایماء پر علاقہ میں چوری ڈکیتی قبضہ مافیا سرگرم تھا،ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سرکل میں کرائم کی شرح 80 فیصد کم ہوگئی ہے، کھلی کچہری جس میں ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری،

سرکل کوٹ ادو تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت سابق ممبر ضلع کونسل میاں رفیق احمد قریشی، پی ٹی آئی کے رہنما عمران رفیق بٹر، سابق ناظم و سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد عارف ندیم، تاجر، وکلاء انجمن تاجران کے صد ور وکلاء صحافی اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کر کے

انہیں بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا،بعد ازاں کھلی کچہری میں ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے عوام سے ان کے مسائل بھی سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی(تصویر ای میل کر دی ہے)


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

بیٹی کو طلاق دینے کا رنج،سابق سسرنے دوسری شادی کرنے والے کی سابق داماد کی بیوی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرڈالی،کیمکل فیکٹری کے سیلز ایریا منیجر فیکٹری کے لاکھو ں لیکر فرار، ایڈمن منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج،

معمولی توں تکرار پر مسلح افراد کا چادر اور چاردیوری کاتقدس پامال کرتے ہوئے دھاوا، نوجوان کو زخمی کرکے فرار،پولیس نے تما م مقدمات درج کرلیے،اس بارے تفصیل کے مطابق

پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع روزکے رہائشی محمد خالد نے اپنی پہلی بیوی جوکہ کلم اللہ چانڈیہ کی بیٹی تھی کو طلاق دیکر کوثر بی بی نامی خاتون سے دوسری شادی کی،جس کا کلیم اللہ چانڈیہ کو رنج تھا،گزشتہ روز کوثر بی بی اپنے رشتہ دارکے کھیتوں سے گھاس کاٹنے گئی ہوئی تھی کہ اسی اثناء میں کلیم اللہ چانڈیہ مسلح ایک نامعلوم کے ہمراہ آگیا اور گن پوائنٹ پر کوثر بی بی کے ساتھ زیادتی کی

اور اس کے کانوں سے طلائی بالیاں بھی نوچ لیں، متاثرتھانہ پر کاروائی کیلئے گئی تو پولیس کی ایک نہ سنی،متاثرہ عدالت میں پیشی ہوگی، عدالت کے حکم پر پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ کا میڈیکل کرانے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر404/19زیر دفعہ 376آتی درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،

دوسرے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ میں قائم صفی ایگری کیمیکلز کے سیلز ایریا منیجر چنیوٹ محمد زبیر، جڑ والوالہ کے سیلز منیجر ناصرحسن،گوجرانوالہ کے سیلز ایریامنیجر احسن سعید کھاداورزرعی ادویات کی سیلز کی رقم 52لاکھ 85ہزار کا فراڈ کرکے فرار ہوگئے،

صفی ایگری کیمیکلزایڈمن منیجر چوہدری محمد منصور کی مدعیت میں تینوں سلز ایریا منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی محمد حسین گاڈی کی اپنے رشتہ داروں عبدالرشید گاڈی سے تو ں تکرارہوئی

جس کا عبدالرشید کو رنج تھا، گزشتہ روز محمد حسین اپنے اہل وعیال کے ہمراہ گھر سویاہو ا تھا کہ اسی اثناء میں عبدالرشید گاڈی اپنے دیگر ساتھیوں 2نامعلوم کے اہمراہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر داخل ہوگیا

اور گھر میں موجود محمد حسین گاڈی کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکیملزمان اور ما ل مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے


مظفرگڑھ(علی جان سے ) پنجاب پولیس میں آئی ٹی اصلا حات، مسخ شدہ چیسز و انجن نمبر گاڑی مشکوک شخص سمیت پولیس خدمت مرکز مظفرگڑھ ٹیم نے پکڑ لی،
تفصیل کے مطابق پولیس خدمت مرکز مظفر گڑھ جہاں شہریوں کو 14 خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں، دوران وہیکل ویرفیکیشن گاڑی مشکوک ہونے پر پولیس نے مالک و مشکوک گاڑی کو حراست میں لے کر تھانہ سٹی مظفرگڑھ منتقل کر دیا مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ویریفیکشن کرانے آنے والے شخص کی گاڑی کی جب فزیکل چیکنگ کی گئی تو انجن اور چیسز نمبر ٹمپرنگ کیا گیا تھا جسمیں اصل نمبر کو مسخ کر کے جعلی نمبر لگایا گیا تھا اس نشاندہی پر گاڑی ہولڈر اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیکر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا

About The Author