دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

روجھان  (ضامن حسین بکھر)

چیئرمین مصالحتی کمیٹی روجھان سٹی ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی نے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان سٹی اس وقت تک سیکڑوں فیصلے کر چکی ہے۔

جس سے ہزاروں لوگوں کو فوری اور سستا انصاف ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

جس کی وجہ سے عوام الناس میں مصالحتی کمیٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔اور لوگ اپنے تنازعات کے فوری اور مبنی بر میرٹ فیصلوں کے لیے مصالحتی کمیٹی سے رجوع کر رہے ہیں۔

جو ان کے لیے اور ان کی پوری ٹیم کے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔


راجن پور:کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت دانش سکول فاضل پور میں ڈویژن بھر کے افسران کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں صحت، تعلیم اور محکمہ مال سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے اس موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کم از کم ایک مرکز صحت کا اچانک دورہ کرنے کی ہدایت کی

مدثر ریاض ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ  ڈپٹی کمشنرز ڈیرہ غازی خان و راجن پور قبائلی علاقہ کے دورہ کے دوران مراکز صحت کے دورے لازمی کریں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ماہانہ 10، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو 20 اور اسسٹنٹ کمشنرز 30 رجسٹریاں چیک کریں۔

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ  ریونیو افسران ویلیوایشن کے لیے فیلڈ میں نکلیں اور گردآوری سمیت تمام ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائیں۔

اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ریونیو و کوارڈینیشن، اسسٹنٹ کمشنرز، دیگر ریونیو افسران اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔


روجھان:انڈس ہائی وے موسانی ٹاور کے قریب کیری کا ٹائر برسٹ ہونے سے کیری میں سوار مرد خواتین اور بچوں کو معمولی خراشیں آئیں۔

ذرائع کے مطابق ایک کیری جو سندھ پنجاب کی جانب جا رہی تھی جس میں مرد خواتین اور بچے سوار جو چھت پر سوار تھی حادثے میں زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو1122 ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا جا رہا ہے ۔

موسانی ٹاور انڈس ہائی وے کے قریب کیری حادثے میں 12 مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں جن کو ریسکیو 1122 کے ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی زخمیوں کے نام یہ
لعل خاتون زوجہ غلام اکبر
زکو مائی، جام رزاق، پٹھانی مائی، جانو مائی، قبلاں مائی، لعل مائی، سکینہ ماءی، مریداں مائی، جمیلاں مائی، سجاد، ولد، رمضان، عبدالرزاق ولد منظور، عزرا مائی طارق ،اور زرینہ مائی شامل ہیں

جن کا تعلق جمالدین والی ضلع رحیم یار خان سے ہے جملہ مریضوں کی حالت بہتر ہے گاڑی جمالدین والی سے سخی رندان زیات کے لئے جارہے تھے

کہ گاڑی کا برسٹ ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ریسکیو اور، پیٹرول پولیس موقع پر پہنچی۔


روجھان :

گزشتہ شب میپکو روجھان کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ روجھان سٹی فیڈر کے الگ سسٹم کے لئے برقی پولز کی نصب کرنے کا کام 20 نومبر سے 24 نومبر تک روجھان میں برقی رو کی سپلائی منقطع کرنے کی خبر لگائی گئی تھی

مگر اب میپکو روجھان نے اعلان کیا ہے کہ پولز لگانے والی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دو دن کی تاخیر کے بعد یہ پولز لگانے کا فیصلہ کیا ہے

لہذا روجھان کی (بجلی صارفین) عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اب پولز لگانے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اور اب  2 دن کے بعد  پولز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے عوام الناس مطلع رہیں

About The Author