دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹر ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں،مجھے امید ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

لاہور: کرکٹر ثناء میر نے  انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کردیاہے ۔ ثنا میر آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ  ٹیم سیریز کے 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ملائیشیا میں ہونے والی سیریز میں بھی  تین ٹی ٹونٹی میچز بھی شامل ہیں۔

ثناء میر نے کہا ہے کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے،اس بنا پر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں،مجھے مستقبل کے لیے اپنے اہداف دوبارہ ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں،مجھے امید ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

About The Author