دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی حکومت اپنے باشندوں کی جاسوسی کر رہی ہے

لوک سبھا کو بتایا گیا کہ سی بی آئی ، ای ڈی اور انٹلیجنس بیورو ان 10 مرکزی ایجنسیوں میں شامل ہیں جنہیں لوگوں کے ٹیلیفون میں مداخلت کا اختیار حاصل ہے

نئی دہلی:بھارتی حکومت اپنے باشندوں کی جاسوسی کر رہی ہے ، حکومت نے اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کو واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا۔

بھارتی حکومت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کو یہ بتانے سے انکار کردیا کہ اس نے اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کو واٹس ایپ کے ذریعے ہندوستانی شہریوں کی جاسوسی کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔

سابق ٹیلی کام وزیر ڈیانیدھی مارن کے ایک سوال کے جواب میں ، وزارت داخلہ نے ایک قانون کا حوالہ دیا ہے جس کے تحت ایجنسیوں کو داخلی سلامتی کی بنیاد پر کسی بھی کمپیوٹر میں ذخیرہ شدہ معلومات کی نگرانی اور ڈیکریپٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور اسے اکثر رازداری کے حامیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

منگل کو لوک سبھا کو بتایا گیا کہ سی بی آئی ، ای ڈی اور انٹلیجنس بیورو ان 10 مرکزی ایجنسیوں میں شامل ہیں جنہیں لوگوں کے ٹیلیفون میں مداخلت کا اختیار حاصل ہے اور انہیں کسی کو بھی نگرانی میں رکھنے سے پہلے مرکزی سکریٹری داخلہ کی منظوری لینا ہوتی ہے ۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق گزشتہ ماہ واٹس ایپ اسپائی گیٹ سے متعلق ایک سوالنامے کے جواب میں ، وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا تھا کہ حکومت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69 کے تحت شہریوں کی جاسوسی پر کا اختیار حاصل ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا۔کہ مداخلت کے اس اختیار کو قانون ، قواعد اور ایس او پیز کی دفعات کے مطابق عمل میں لایا جاتاہے ہے۔ مرکزی حکومت کے معاملے میں مرکزی سکریٹری اور ریاست کے معاملے میں متعلقہ ریاست کے ہوم سکریٹری کے ذریعہ اس طرح کے معاملے کی منظوری دی جاتی ہے۔

بھارتی مرکزی حکومت کی مجاز اتھارٹی نے اس مقصد کے لئے درج ذیل10 ایجنسیوں کو اختیار دیا ہے: انٹیلی جنس بیورو ، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو ، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس ، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس ، قومی تحقیقاتی ایجنسی ، آر اینڈ اے ڈبلیو ، نظامت سگنل انٹلیجنس اور دہلی پولیس کمشنر۔

حکومت کا یہ جواب واٹس ایپ کالوں اور پیغامات کی ٹیپنگ سے متعلق سوالات کے جواب میں آیا ہے۔

ریڈی نے کہا کہ یہ قانون مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کو اپنی ایجنسیوں کوکسی بھی کمپیوٹر وسائل میں بنائی جانے والی، منتقل کی جانے والی ، موصولہ یا ذخیرہ کردہ معلومات کو روکنے ، مانیٹر کرنے یا ڈیکرپٹ کرنے کا اختیار ہے۔

وزیر نے ہندوستانی ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے سیکشن 5 کا بھی حوالہ دیا ، جو مخصوص افراد کو عوامی ہنگامی صورت حال میں یا عوامی تحفظ کے مفاد میں پیغامات دیکھنے کا اختیار دیتا ہے۔

خاص طور پر ، وزیر نے یہ واضح کرنے سے انکار کیا کہ آیا حکومت نے پیگاسس کو خریدا تھا جو انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کے واٹس ایپ اکانٹس میں ہیک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔

گزشتہ ماہ ، فیس بک کے زیر ملکیت پیغام رسانی کے پلیٹ فارم وٹس ایپ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اسپائی ویئر کے ذریعہ 121 ہندوستانیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس نے مئی اور ستمبر میں اس کے بارے میں حکومت کو آگاہ کیا تھا۔تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان ہندوستانیوں کی جاسوسی کی ہدایت کس نے دی۔

About The Author