دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہمارے مفادات عوام کے مفادات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،ذیشان گرمانی

،انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ الیکشن کے علاوہ عام دنوں میں بھی اہلیان علاقہ کے دکھ سکھ میں برابر شریک ہیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ ہمارے مفادات عوام کے مفادات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں کسی بھی شدت پسندوں کے رحم و کرم پر حلقہ کی عوام کو اکیلے نہیں چھوڑسکتے حلقہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں خوف وحراس وبلیک میلنگ کی فضا بنا کرکسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے، اپنی عوام کے دکھ سکھ میں پہلے بھی شریک تھے اب بھی ہوتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مختلف علاقوں میں دوروں اور شادی کی تقریبات میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سیاست میں مفاہمت کا عمل جاری رہتا ہے اور اسی سلسلہ میں بلدیاتی انتخابات میں دوستوں کے مشورہ سے مضبوط سیاسی گروپ کی تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے اور ملاقاتوں کا تسلسل جاری ہے،اپنے سیاسی گروپ کی طرف سے کونسلرز سے لیکر تحصیل ناظم تک کے عہدوں کے لئے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، انشااللہ منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی اور تبدیلی سے بیزار عوام کا سہارا بنتے ہوئے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ الیکشن کے علاوہ عام دنوں میں بھی اہلیان علاقہ کے دکھ سکھ میں برابر شریک ہیں اور عوام کی ہمیشہ بے لوث خد مت کی ہے جس کی وجہ سے لوگ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، ہم مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے مفادات عوام کے مفادات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں کسی بھی شدت پسندوں کے رحم و کرم پر حلقہ کی عوام کو اکیلے نہیں چھوڑسکتے، اپنی عوام کے دکھ سکھ میں پہلے بھی شریک تھے اور ہمیشہ رہیں گے، انہوں نے اس موقع پرعوام سے ان کے مسائل دریافت کیے اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے، اس موقع پر محمدسعودگرمانی، عتیق الرحمن خان گرمانی، امجد خان گرمانی، حاجی رضا خان گرمانی، منوخان گرمانی، عمران عباس بھٹی،عبدالمطلب علی بھٹی، ضیاء الرحمن فاروقی، اسمعیل حسن گرمانی، جاوید ریاض گرمانی،حسن معاویہ گرمانی، فیصل گرمانی، ملک فاروق گاذر بھی موجود تھے

About The Author