دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان. :

ضلع ڈیرہ غازیخان میں گھر یلو مرغبانی کے فروغ کیلئے 3600پرندے سبسڈی پر دیئے جائیں گے جس کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے آفس میں موصول ہونے والی 4333درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی.

پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل پولٹری یونٹ کی فراہمی دو مرحلو ں میں 21اور 25نومبر کو کی جائے گی. ضلعی محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ویکسین شدہ پولٹری یونٹ مارکیٹ کے 1500روپے فی یونٹ کی بجائے 1050ر وپے میں فراہم کیے جائیں گے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈیر ہ غازیخان عبدالغفار نے چاروں تحصیلوں کیلئے مختص کوٹہ کے تحت درخواستو ں کی قرعہ اندازی کی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈائریکٹر آفس ڈاکٹر عامر قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر مرید حسین، ڈاکٹر اعجازحسین اور ڈاکٹر جاوید بزدار کے علاوہ دیگر موجود تھے.

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ تاریخ تک تحصیل ڈیرہ غازیخان سے 1325، کوٹ چھٹہ سے 742، تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں سے 2266درخواستیں موصول ہوئیں اور آن لائن کر کے پنجاب سطح پر نمبر الاٹ کیے گئے.

انہوں نے بتایاکہ تحصیل تونسہ اور کوہ سلیمان کیلئے 250، تحصیل ڈیرہ غازیخان کیلئے 200اور تحصیل کوٹ چھٹہ کیلئے150پولٹری یونٹ دیئے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان. :

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سرکاری محکموں سے متعلق بدعنوانی کے کیسز کسی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نمٹائے جائیں گے.

سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ز مسعود بخاری، میاں بلال، محمد زبیر، خالد شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز میاں صادق، اعجاز حیدر خان، ضیا ء الرحمن، سرکل آفیسر،

ملک عبدالمجید، ملک غلام اصغر، محمد ارشد رند، اظہر سانگھی، پی اے شمشیر اقبال گورمانی، ر یڈر عارف بخاری کے علاوہ دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان. :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان کی طرف سے ضلع کے دور دراز او رپسماندہ علاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل سروس فراہم کی جا رہی ہے.

ضلعی آفیسر ہمامہدی لغاری نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان سے ڈاکٹر درہما، تونسہ سے ڈاکٹر میمونہ قیوم کے علاوہ موبائل سروس یونٹ نے لاکھانی اوردیگر دور دراز علاقوں میں فیلڈ کیمپ لگائے.

خواتین او ربچوں کے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہی او ررہنمائی دی گئی.

انہوں نے بتایاکہ موبائل سروس یونٹ کیمپ طبی سہولیات سے محروم علاقوں میں لگائے جا رہے تاکہ وہاں کے عوام کو بھی بہترین سہولیات میسر آ سکیں.


ڈیرہ غازیخان.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے گزشتہ روز بھی مارکیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف تین مقدمات درج کرا کے پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

انہوں نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی کر کے زیادہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے پابند سلاسل ہوں گے.


ڈیرہ غازیخان.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خاں بزدار کے خصوصی احکامات پر انڈس ہائی وے پرکام شروع کر دیاگیاہے

واپڈا کالونی سے سنگھڑ پل تک فوری انڈس ہائی وے کی تعمیر 3 ماہ کے اندر مکمل کر لی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے 70 سالہ پسماندگی کے خاتمہ کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں عرصہ دراز سے انڈس ہائی وے ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھی

اور سڑک حادثات سے سینکڑوں اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جس پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خاں بزدار نے نوٹس لیا اور تعمیرات کا کام فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کیے.

انہوں نے کہاکہ مٹیریل کا معیار برقراررکھنے اورمقررہ معیاد کے اندر منصوبہ کی تکمیل کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی. علاوہ ازیں تونسہ میں کارپٹڈ روڈ کی تعمیر سے سستی بستی کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی کاوش سے سستی بستی کے مکینوں کو کارپٹڈ روڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جس کا کام آج مکمل کر لیا گیا ہے

جس پر سستی بستی کے مکینوں نور بخش، میاں خاں، محمد علی، ملک عبدالرحمن و دیگر مکینوں نے کہا کہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے سستی بستی کے مکینوں کو دشواری کا سامنا تھا

روڈ کی تعمیر سے سستی بستی کے مکین انتہائی خوش ہیں اور سردار عثمان خان کے شکر گزار ہیں.


ڈیرہ غازیخان. :

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے کہا ہے کہ کام چور اور ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کو معطل کیا گیا اوربحالی کیلئے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائیگا.

انہوں نے کہا کہ کام چور ملازم ملک و قوم پر بوجھ ہیں جولاکھوں روپے کی تنخواہیں لے رہے تھے.عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے،

جو ملازم اپنی ڈیوٹی سے کوتاہی کریگا اسے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا. اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ وہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار تحریک انصاف کے ویژن پر عمل پیرا ہیں،

تحصیل تونسہ شریف کی عوام کو صحت و صفائی کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مزید محنت سے کام کریں گے.


ڈیرہ غازیخان. :

تحصیل تونسہ شریف صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے 30 فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تحصیل تونسہ شریف میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان کی علاقہ کی عملی محبت کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے بھائی سردار طاہر خان بزدار نے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سٹی پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی .

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے 70 سالہ پسماندگی کے خاتمہ کیلئے عملی کوشش شروع کر دی ہے صرف اپنے حلقہ نہیں بلکہ پوری تحصیل اور کوہ سلیمان میں کارپٹڈ روڈ کا جال بچھایا جا رہا ہے

صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں صحت و صفائی اور تعلیمی شعبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ان کی بنیادی سہولیات کا حق فراہم کیا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ تونسہ شہر کیلئے 10 فلٹریشن پلانٹ جبکہ 20 فلٹریشن پلانٹ تحصیل کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ بوائز ڈگری کالج کے نزدیک 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پارک تعمیر کیا جا رہا ہے

جس میں کھیلوں اور ورزش کیلئے ہر قسمی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر پروفیسر سردار اظہر خاں شیدانی، اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین و دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے


ڈیرہ غازیخان. :

مشکل سے نبردآزماہونے کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی ڈسٹرکٹ ایلیٹ فورس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں کے ساتھ میٹنگ، پولیس مقابلہ میں زخمیوں کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی زیر صدارت شہداء ہال پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں ڈسٹرکٹ ایلیٹ فورس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.

جس میں ڈی پی او اسدسرفراز بھی انکے ہمراہ تھے آر پی او عمران احمر نے میٹنگ کے آغاز سے قبل ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان محمد سلیمان کی روح کے ایصا ل ثواب کے لیے فاتحہ کرائی اور شہید کے بلنددرجات کے لیے خصوصی دعا کی اور خراج عقیدت پیش کیا .

اس موقع پر آر پی او عمران احمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں پولیس ڈیپارٹمنٹ شہداء پولیس کی اعلیٰ مثالی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور انکی شہادت رائیگاں نہیں جانے دیں گے

ان کی وجہ سے محکمہ پولیس کا وقار بلندہوا ہے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں

انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ پولیس میں ایمانداری اور خدمت کے جذبے سے سرشارہرکر اپنے فرائض سرانجام دینے سے جنت کاحصول مکمل ہوتاہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر شاہراوں پر موثر گشت کو یقینی بنایا جائے

بدنام زمانہ اور مجرمان اشتہاری کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائی جائے انصاف کی فراہمی اور مظلوم شہریوں کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں

عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردانہ رویہ اختیار کریں معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے موثر اورٹھوس اقدامات کیے جائیں اپنے فرائض منصبی حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر خدمات سرانجام دیں شاہراوں پر قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لے اوور لوڈر اور تیز رفتار ی سیاجتناب یقینی بنایا جائے

موثر روڈ ڈسلن پر عمل درآمد سے حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے روڈ سیفٹی کے حوالے سے ہیلمنٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ریڑھی رکشہ، ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگوائیں اور روڈ سیفٹی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں

آر پی او عمران احمر میٹنگ میں شریک ایلیٹ فورس کے جوانوں سے گھل مل گئے ان کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کے فوری احکامات صادر کئے میٹنگ کے آخرمیں زخمی ایلیٹ فورس کے جوانوں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے ساتھ کافی وقت گزارا اور چائے بھی پی گئی اس موقع پر اے ڈی آئی جی ریحان الرسول اور دیگر افسران و ملازمان بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان. :

وہواکے نواحی علاقہ بستی مسلم آبا د کا رہائشی بلوچستان ایف سی کاملازم محمد سلیم لشاری وطن پر قربان، میت کو آٰؓٓٗبائی علاقہ روانہ کردیا گیا آج پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وہوا کے نواحی علاقہ بستی مسلم آباد کا رہائشی 20سالہ نوجوان محمد سلیم لاشاری جو کہ دو سال سے ایف سی بلوچستان تربت کے علاقے میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا

گزشتہ سے پیوستہ شب دوران گشت دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد سلیم لاشاری اور اس کے ساتھی شدید زخمی ہوگئے

جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر محمد سلیم لاشاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

شہید محمد سلیم کی میت کو بذریعہ ہیلی کاپٹرکراچی منتقل کردیا گیا جہاں سے بذریعہ روڈ شہید محمد سلیم لاشاری کی میت کو آبائی گاؤں منتقل کیا جائے گا

جہاں پورے اعزاز کے ساتھ شہیدکی میت کی تدفین ہوگی شہید کے والدین کے علاوہ چار بھائی اور چار بہنیں ہیں جبکہ اس نے پسماندگان میں بیوی، دو بیٹے چھوڑے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

عوام بجلی چوروں کی گرفتاری میں میپکو عملہ کے ساتھ تعاون کرے ،ٹیکنیکل معاونت اور بجلی چوری کے خلاف موثر کاروائیوں سے بہت جلد ملک کو بجلی چوری سے پاک کردیں گے ۔

ڈیرہ غازیخان میں بجلی چوری کے خلاف مسلسل آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ، چوری شدہ یونٹس کی مد میں 40کروڑ روپے ریکوری پر ڈیرہ غازیخان سرکل کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ،

پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ بجلی استعمال کرکے صنعت کار میپکوکی جانب سے دی گئی سکیم سے فائدہ اٹھائیں ،افسران عوام کے ساتھ رویہ بہتر بنائیں۔

یہ بات ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود نے میپکو آفس ڈیرہ غازیخان میں سرکل افسران کی ماہانہ کارکردگی میٹنگ میں کہی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل منیجر آپریشن ناصر رشید ،ڈائریکٹر کمرشل رفیق عابد موجود تھے

جبکہ ڈیرہ غازیخان سے ایس ای عمران محمود ،،ایکسین ڈی جی خان ممتاز احمدسولنگی، ایکسین کوٹ چھٹہ ملک خورشید احمد ، ایکسین راجن پور طارق عزیز میمن،ایکسین M&T شیراز غفور ، ایکسین سٹور میاں حسنین شکیل ، ایکسین RRE ملک عمران مجیدجکھڑ، ریونیو آفیسر رانامحمدارشد، سپرنٹنڈنٹ توقیرالحسن کے علاوہ سرکل کے تمام ریونیو افسران اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں لاسز ریکوری ،آگمینٹن کیسز اور فیوچر پروگرام پر بھی ڈسکس کی گئی ،میپکو چیف نے ہدایت کی کہ میپکوکی جانب سے دیے گئے فروری 2019 ءکے لائن لاسز اور ریکوری کے اہداف کے حصول کو ہر ممکن یقینی بنائیں اور ایک ماہ سے زائد کے ڈیفالٹر ز کے کنکشنز منقطع کردیں

میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ میپکو عملہ کیلئے ہیلتھ کیئر پالیسی بھی زیر غور ہے اور بجلی چوری کی روک تھام اور PDISKریکوری پر بہترین کارکردگی کے حامل میپکو افسران کیلئے مالی معاونت کے بارے میں بھی سوچا جارہاہے

اس سلسلہ میں جلد کوئی فیصلہ سامنے آئے گا،انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ میپکو میں عملہ کی کمی ہمارے اہداف کے حصول میں آڑے آرہی ہے لیکن بہت جلد اس پر بھی قابوپالیاجائیگا۔


ڈیرہ غازی خان

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں کاروائیاں جاری و ساری سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے، خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء اور رینسڈ آئل کے استعمال پرمختلف چرغہ بروسٹ کو22ہزار روپے، غیر معیاری اجزاء اور ناقص آئل کے استعمال پر سنیکس اینڈنمکو پروڈکشن یونٹ کو10ہزار روپے کے جرمانے عائد،

غیر معیاری خوراک کی فراہمی پرمتعددفوڈپوائنٹس کو121,500روپے کے جرمانے،وارننگ نوٹسز جاری،مضرصحت خوراک موقع پر تلف۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان کی مختلف جگہوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے

ڈیرہ غازی خان میں واقع چکرانی چرغہ بروسٹ کو 7,000روپے،لیہ میں واقع الفرید چرغہ بروسٹ کو 15,000روپے، راجن پور میں واقع 01 سنیکس اینڈ نمکو پروڈکشن یونٹ کو 10,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

متعدد کریانہ سٹورز، ہوٹلز اور بیورجز ڈسٹری بیوٹرز کو سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے،ناقص صفائی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر121,500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا.

علاوہ ازیں مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمظفر گڑھ میں 03فوڈ پوائنٹس کو 8 ہزار پانچ سو روپے،ڈی جی خان میں 04فوڈ پوائنٹس کو 25 ہزارروپے،

لیہ میں 11فوڈ یونٹس کو 44ہزار روپے، راجن پور میں 02 فوڈ پوائنٹس کو 12ہزار روپے اور رحیم یار خان میں 04 فوڈ پوائنٹس کو 32 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

اس کے علاوہ غیر معیاری دودھ، ڈرنکس، مصالجات، حشرات زدہ مٹھائی،رینسڈ آئل،غیر معیاری اجزاء،مضرصحت کیمیکل پاؤڈر اورغیر معیاری خوراک کوموقع پر تلف کر دیاگیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران134 مختلف فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسزجاری کیے جبکہ 171مزید ہوٹل،بیکریز اور دیگر فوڈ پوائنٹس بھی وزٹ کیے۔


ڈیرہ غازیخان

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے گارڈزدوماہ سے تنخواہوں سے محروم، گھروں کے چولہے ٹھنڈے، بچے فاقوں پر مجبور، ڈپٹی کمشنر اور ایم ایس سے تنخواہوں کے اجراء کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کے گارڈز کو دوماہ سے تنخواہ نہ ملی، ٹیچنگ ہسپتال کے گارڈز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں پر رحم کیا جائے 2 مہینوں سے تنخواہ نہ ملنا زیادتی ہے

تنخواہ نہ ملنے سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں بچے فاقوں سے مرنے پر مجبور ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد مگسی سے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہوں کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جا ئے

اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے خلاف احتجاج بلا جواز ہے مذکورہ گارڈ سرکاری ہسپتال کے ملازم نہیں ہیں

بلکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی طرف سے کنٹریکٹ پر رکھے گئے ہیں اور ہم نے کمپنی کو پورے سال کی ادائیگی کر دی ہے

اور اب ان ملازمین کو نجی سیکیورٹی کمپنی تنخواہیں نہیں دے رہی ہے ہمارا ان سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیر ہ ڈویژن کی فلورملز مالکان کا اجلاس زیرصدارت سابق چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب سردار حبیب الرحمن خان لغاری منعقد ہواجس میں وائس چیئرمین چو ہدری محمد جمیل اورممبرایگزیکٹو سیٹھ محمد اسلم کے علاوہ ڈویثرن بھر کے فلور ملز مالکان نے شرکت کی

اجلاس میں یہ طے پایا کہ 2 اڑھائی گھنٹے کے کوٹہ سے فلور مل مالکان کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے جس کے باعث فلور ملز مالکان شدید مالی مشکلات کا شکارہیں

اور محکمہ خوراک جنوبی پنجا ب خاص طور پر ڈیرہ ڈویژن کی فلور ملوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں

اور محکمہ خوراک کے رویہ سے ڈویژن بھر کے فلور ملزمالکان نے فلور ملیں بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے چابیاں سابق چیئرمین سردارحبیب الرحمن خان لغاری کے حوالے کردیں

اور کہا کہ اس کوٹہ سے ملیں نہیں چلا سکتے کوٹہ کم از کم 6 گھنٹے کا ہونا چاہیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدارسے ملاقات کرکے فلور ملز مالکان کے تحفظات سے آگاہ کریں گے

اور کوٹہ 6 گھنٹے تک کرائیں گے تاکہ فلور مل مالکان کو مالی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے پنجاب حکومت اور متعلقہ محکمہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملوں میں محکمہ فوڈ کی بے جا مداخلت اورحراس منٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

انہوں نے کہاکہ فلور ملز مالکان محکمہ سے صرف 2 گھنٹے کا کوٹہ حاصل کرتے ہیں اور انہیں حساب 20 گھنٹے دینا پڑتا ہے

یہ عمل محکمہ خوراک کے لئے انتہائی شرم کی بات ہے حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ ہم محکمہ فوڈ کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگرڈیرہ ڈویژن کی کسی بھی فلورمل کے خلاف بلاوجہ کاروائی کی گئی

تو پورے ڈویژن کی فلور ملیں بند کردی جائیں گی سابق چیئر مین سردارحبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ

اگرحکومت آٹے کے بحران سے بچنا چاہتی ہے تو وزیراعلی پنجاب محکمہ خوراک کے امتیازی سلوک کا نوٹس لیں۔


ڈیرہ غازی خان

بارہ ربیع الاول آپؐ کا یوم ولادت آپ ؐ کی آمد سے انسانیت کی پہچان،ناانصافی کے خاتمے،سچے علم و عمل،حق و انصاف،اندھیروں کے خاتمے،دن رات روشنیوں کی جگمگاہٹ،

دکھ سکھ بانٹنے،محبت کی خوشبوئیں بکھیرنے،دین کی تعلیمات،دنیا میں عزت سے رہنے اور ترقی کر نے کے دور کا آغاز ہوا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سماجی رہنماء شیر جہان ہوتانی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا

انہوں نے کہا کہ آپ ؐ دین و دنیا کے پہلے اور آخری معلم ہیں آپ ؐ محسن انسانیت ہیں آپؐ کے صدقے ہمیں قرآن پاک جیسی مقدس کتاب نصیب ہو ئی قرآن پاک دنیا کی واحد کتاب ہے

جو ہمیں ترقی اور تباہی کے راست بتاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آپؐ کے نقش قدم پر چلنے والے مومن اور لوگ خوش نصیب ہیں

اور وہی جنت کے حقدار ہیں آپ ؐ کی سیرت طیبہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آپ ؐ نے زندگی میں صبر و استقامت پر بار بار زور دیا۔


ڈیرہ غازیخان

آزادی مارچ پلان بی مرحلہ،جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کا چھٹے روز بھی تونسہ بائی پاس پر دھرنا،انڈس ہائی وے بلاک،قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں،

احتجاجی شرکاء مظاہرین صفیں بچھا کر سڑک پر بیٹھ گئے، ناجائز حکومت کو نہیں مانتے اسے گھر بھیج کر دم لیں گے۔

،مولانا اقبال رشید،تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے زیر اہتمام چھٹے روز بھی کارکنوں نے تونسہ بائی پاس پر دھرنا دیا اور نعرہ لگائے،کی قیادت میں کارکنوں کی بھاری تعداد نے دھرنا دیا۔

اور انڈس ہائی وے بلاک کردی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا اقبال رشید ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام اللہ بھٹی رب نوازکھلول،

مولانا حسنین اعجاز،عبدالسلام ناصر،قاری جمال عبدالناصر،ڈاکٹر محمد یونس راج،ملک فیض ایڈووکیٹ،مولانا عبدالمجیدتوحیدی،مولانا قاری محمد رمضان بھٹی ودیگر نے خطاب کیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کا کشمیر مارچ بھرپور عوامی طاقت اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اجتماع ہو گا اظہر اقبال حسن مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان کشمیر میں ظلم اور بربریت کو سو سے زائد دن گزر گئے

لیکن عالمی ادارے اور پاکستان کی حکومت محض باتوں پر کام چلا رہی ہے جماعت اسلامی پاکستان کشمیر کاز کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ہمارا کام حکمرانوں کی آنکھیں کھولنا ہے

حکمرانوں میں غیرت ہوتی تو پاکستان کی شہ رگ کے لیے اگلے مورچوں پر پہنچتے ہر محاز پر رسوائی اور وزیر اعظم مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں قوم کشمیر کاز کو نقصان پہچانے پر انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار اظہر اقبال حسن اور شیخ عثمان فاروق نے ڈیرہ غازی خان میں کشمیر مارچ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مسلسل جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ عمران خان تقریروں سے آگے کوئی قدم نہیں اٹھایا

22 نومبر کو بھرپور انداز میں ڈیرہ غازی خان کی عوام شرکت کرے گی اور یہ ایک بھرپور عوامی طاقت اور کشمیریوں سے یکجہتی کا پروگرام ہوگا

About The Author