دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلینڈ آرمی کی خواتین  پر مشتمل ہاکی ٹیم چھ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی

پاکستان آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مہمان برٹش آرمی خواتین  ہاکی ٹیم کے لئے میچوں کا اہتمام کیا گیاہے۔

انگلینڈ آرمی کی خواتین  پر مشتمل ہاکی ٹیم چھ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم چھ روزہ دورہ میں پاک آرمی،واپڈا،ریلوے سمیت قومی خواتین  ہاکی ٹیموں سے میچ کھیلے گی۔

پاکستان آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مہمان برٹش آرمی خواتین  ہاکی ٹیم کے لئے میچوں کا اہتمام کیا گیاہے۔

انگلینڈ آرمی  کی خواتین  ہاکی ٹیم نےآرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا،انگلینڈ آرمی  کی خواتین  ہاکی ٹیم 20نومبر کو 2:00 بجے پاکستان آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

21 نومبر کو پاکستان واپڈا کی خواتین  ہاکی ٹیم مہمان ٹیم کے خلاف 2:00 بجے دن اپنا میچ کھیلے گی۔

22 نومبر کو ریلوے اور برٹش آرمی کی خواتین  ہاکی ٹیموں کے مابین میچ 2:00 بجے دن کھیلا جائیگا۔

23نومبر کو انگلینڈ آرمی  کی خواتین  ہاکی ٹیم پاکستان کی قومی خواتین ہاکی ٹیم کے خلاف اپنا چوتھا میچ کھیلے گی۔

About The Author