مظفرگڑھ(علی جان سے)
علی پور روڈ ڈیڑھ لال چوک نزد روہیلانوالی کے قریب تیز رفتار مزدہ اور مسافر وین میں تصادم
تفصیلات کے مطابق ریسکیوذرائع کے مطابق علی پور روڈ ڈیڑھ لال چوک نزد روہیلانوالی کے قریب تیز رفتار مزدہ اور مسافر وین میں تصادم جس میں 8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی۔
حادثہ مسافر وین کی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے اور موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس دیا اورریسکیو آپریشن جاری۔
زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی نعشوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مظفرگڑھ علی جان سے
پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے بستی درکھان والا روہیلانوالی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی پر مظفرگڑھ سے علی پور روڈ جو کہ قاتل روڈ کے نام سے مشہور ہوچکا ہے کو دورویہ بنانے کی غرض سے میں نے آواز بلند کی اور سپیکر سمیت ایوان کو اس بابت نشاندہی کی اور باقاعدہ خطاب کرتے ہوئے درخواست بھی پیش کی ،
مگر انہوں نے پرونشنل گورنمنٹ کے منصوبہ ہے کہہ کر ٹال دیا انہوں نےکہا کہ انہوں نے اس بابت وزیرمواصلات سے بھی ملاقات کی مگر ان کی ایک بھی نہیں سنی گئی
انہوں نےکہا کہ آئے روز یہاں کی عوام اپنے پیاروں کی نعشیں اٹھانے پر مجبور ہے مگر حکمران جماعت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور کرسی کو چمٹی ہوئی ہے
جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نےکہا کہ خدارا پنجاب حکومت نمبر سکورنگ چھوڑ کر قاتل روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کریں ورنہ عوام کی بددعائیں انہیں لے ڈوبیں گی اور ضلع مظفرگڑھ کی عوام اس حادثے پر اشکبار ہے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
پاکستان سمیت دنیابھر میں بچوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا،بچوں کے عالمی دن منانے کی قرارداد 14 دسمبر 1954 کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی
جس کا مقصد بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک دن مخصوص کرنا تھا، اس دن کو منانے کا باقاعدہ اعلان 20 نومبر 1989 کو کیا گیا اور بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا، جس کا 186 ممالک نے حمایت کا اعلان کیا،
جس کے تحت بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد ان کی تعلیم، صحت، سیر و تفریح اور ذہنی اور جسمانی تربیت کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں،یونیسیف کے مطابق دنیا میں روزانہ 3 لاکھ 60 ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں، جبکہ روزانہ 24 ہزار بچے موت کی منہ میں چلے جاتے ہیں،
بچوں کے حقوق اور صحت کے لئے کام کرنے والے اداروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ایک گھنٹے میں 5 سال سے کم عمر کے ایک ہزار بچے موت کا شکار ہوجاتے ہیں
جس میں زیادہ تر اموات نمونیا کے سبب ہوتی ہیں، اور نمونیے کے ذریعے بچوں کی اموات کے حوالے سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں نمونیے کے سبب ہر سال تقریباً ایک لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،
جس کی بڑی وجہ غربت، سرکاری سطح پر طبی سہولیات کا نہ ہونا اور لاعلمی ہے اس طرح نمونیا کے پیچیدہ ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں بچے ہلاک ہوجاتے ہیں،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا اچانک میونسپل کارپوریشن آفس اور لیڈیز پارک کا اچانک دورہ۔میونسپل کارپوریشن آفس میں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے اظہار برہمی۔کمپلینٹ سیل کے خصوصی معائنے کے دوران عوامی شکایات پر فوری سدباب کی ہدایات۔
لیڈیز پارک میں صفائی اور سہولیات کو یقینی بناتے ہوئے کوتاہی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اچانک میونسپل کارپوریشن آفس کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے آفس کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے دفتر ھذا میں بہتر انتظامات کو فوری مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے
۔میونسپل کارپوریشن کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کمپلینٹ سیل کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے کمپلینٹ سیل پر عوامی شکایات کو فوری طور حل کیا جائے
جسکی نگرانی میں خود کرونگا اسی طرح انہوں نے لیڈیز پارک کا بھی دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف سینٹری انسپکٹر سیف اللہ کو میونسپل کارپوریشن آفس اور پارک میں صفائی ستھرائی کے صورتحال کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام افسران و اہلکار اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں
کسی قسم کی کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گی اور عوام کو ضلع بھر میں ہر ممکن سہولیات اور مشکلات کے ازالے کے لئے موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جائیں گے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
ناجائزتعلقات قائم نہ کرنے پراوباشوں نے بیوہ کی نوجوان بیٹی اٹھالی،جہیزکے لئے رکھی رقم اورطلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے، عادی چوروں نے محنت کش کے جانورچوری کرلئے، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھائی کوبھگانے پربھائی کے خلاف مقدمہ درج،
ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2ڈاکوگرفتار،واردات میں استعمال ہونے والے 2پسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈ نمبر14/Bنقدآبادمیں بیوہ بلقیس بیگم کے گھر مہرجمشید کاآناجاناتھا
جوکہ بیوہ بلقیس کی بیٹی صباء بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا جس پر 16سالہ صباء بی بی نے جمشید کی بے عزتی کی تھی جس کا مہرجمشید کو رنج تھا،گزشتہ شب بیوہ بلقیس اپنے بچوں کے ہمراہ گھرسوئی ہوئی تھی کہ شب درمیان مہرجمشید اپنے دیگرساتھیوں سبطین حسن 2نامعلوم کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ دیوارپھلانگ کر بیوہ بلقیس کے گھرداخل ہوگئے
اورگن پوائنٹ پرصباء بی بی کواٹھاکرکارمیں ڈال کرفرارہوگئے،جاتے ہوئے اغواء کارگھرسے بیٹی کی شادی کے لئے رکھی رقم ایک لاکھ 20ہزار روپے اور2تولے طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،پولیس کوٹ ادونے بیوہ بلقیس بیگم کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 743/19زیردفعہ365بی380درج کرلیا ہے،
تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ چک نمبر593ٹی ڈی اے میں ایوب برال کے بھانہ مویشی سے غلام قاسم لغاری۔عامرچدھرڈ،غفورجوئیہ،شاہدعرف نکا کشک،سلیم اختر،امام بخش آرائیں،زاہدحسین کشک ایک نامعلوم بیل۔گائے،
بچھڑے 3لاکھ 80ہزارچوری کرکے لے گئیجبکہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں محمدناصر کے بھانہ مویشی سے مذکورہ گروہ کے غلام قاسم لغاری۔پرویزعرف کالولہرانی۔غفورجوئیہ۔شاہدعرف نکا کشک۔سلیم اخترگر۔
امام بخش آرائیں۔عامرچدھڑ2 نامعلوم قیمتی بھینسیں چوری کرکے لے گئے،پولیس محمودکوٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری قاسم لغاری کی گرفتاری کیلئے نالہ جاکھڑی پرچھاپہ ماراتو وہاں پرموجود اس کے بھائی غلام اکبرلغاری نے اسے بھگادیا
جبکہ پولیس سنانواں نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ڈاکواعجاز موہانہ اوربلال جتوئی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے2پسٹل گولیاں برآمد کرلیں،پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان مغویہ اورمال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ ہمارے مفادات عوام کے مفادات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں
کسی بھی شدت پسندوں کے رحم و کرم پر حلقہ کی عوام کو اکیلے نہیں چھوڑسکتے
حلقہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں خوف وحراس وبلیک میلنگ کی فضا بنا کرکسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے،
اپنی عوام کے دکھ سکھ میں پہلے بھی شریک تھے اب بھی ہوتے رہیں گے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مختلف علاقوں میں دوروں اور شادی کی تقریبات میں شرکت کے دوران کیا۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
پاکستان سمیت دنیابھر میں بچوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا،بچوں کے عالمی دن منانے کی قرارداد 14 دسمبر 1954 کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی جس کا مقصد بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک دن مخصوص کرنا تھا،
اس دن کو منانے کا باقاعدہ اعلان 20 نومبر 1989 کو کیا گیا اور بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا، جس کا 186 ممالک نے حمایت کا اعلان کیا، جس کے تحت بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد ان کی تعلیم، صحت، سیر و تفریح اور ذہنی اور جسمانی تربیت کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے
تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں،یونیسیف کے مطابق دنیا میں روزانہ 3 لاکھ 60 ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں، جبکہ روزانہ 24 ہزار بچے موت کی منہ میں چلے جاتے ہیں،
بچوں کے حقوق اور صحت کے لئے کام کرنے والے اداروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ایک گھنٹے میں 5 سال سے کم عمر کے ایک ہزار بچے موت کا شکار ہوجاتے ہیں
جس میں زیادہ تر اموات نمونیا کے سبب ہوتی ہیں، اور نمونیے کے ذریعے بچوں کی اموات کے حوالے سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے
جہاں نمونیے کے سبب ہر سال تقریباً ایک لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جس کی بڑی وجہ غربت، سرکاری سطح پر طبی سہولیات کا نہ ہونا اور لاعلمی ہے
اس طرح نمونیا کے پیچیدہ ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں بچے ہلاک ہوجاتے ہیں،
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ