دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیر اعظم نوازشریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے

جہاز کے اندر موجود ڈاکٹرز نے نواز شریف کے ٹیسٹ کئے گئے۔میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کے مطمئن ہونے کے بعد طیارے نے اڑان بھری۔

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔لاہور کے علامہ اقبال ائر پورٹ کے ٹرمینل سے ائر ایمبولینس کے ذریعے انہیں بیرون ملک لے جایا گیاہے۔

نواز شریف کو لفٹر کرین کر ذریعے طیارے پر سوار کرایا گیا۔ جاتی امرا سے نواز شریف کا قافلہ روانہ ہوا تو گاڑیوں پر گل پاشی بھی کی گئی۔

روانگی سے قبل نوازشریف کا طبی معائنہ بھی کیاگیا۔جاتی امرامیں  بھی سابق وزیراعظم کے ٹیسٹ کیے گئے۔

جہاز کے اندر موجود ڈاکٹرز نے نواز شریف کے ٹیسٹ کئے گئے۔میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کے مطمئن ہونے کے بعد طیارے نے اڑان بھری۔

میاں نوازشریف لاہور ائیرپورٹ جانے کے لیے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا سے روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کی رہائش گاہ کے باجود موجود کارکنان نے نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔

ائیرپورٹ پہنچنے پر نوازشریف کی روانگی کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی گئی جس کے بعد ائیرایمبولینس نے 10 بج کر 30 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔

نوازشریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والد کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں۔

نوازشریف کے ہمراہ پارٹی رہنما بھی ائیر پورٹ روانہ ہوئے تاہم مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔

لاہورائرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے 21افراد کو ائرپورٹ آنے کی اجازت دی گئی۔

راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف،احسن اقبال،مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، طارق فضل چودھری،شائستہ پرویز،امیرمقام،عظمی بخاری، طلحہ برکی،رانا مشہود،ملک پرویز، سردار ایاز صادق، پرویز رشید، سینٹر شاہین بٹ،رانا تنویر،مرتضی جاوید عباسی،عطا اللہ تارڑ ائرپورٹ پہنچے

لیگی رہنماوں نے محبوب قاید کو رخصت کیا۔

About The Author