دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

مظفرگڑھ ( علی جان سے)

اساتذہ بھر پور محنت کریں تو شعبہ تعلیم میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (مردانہ) محمد نعیم اکبر خان لغاری نے مرکز جتوئی کے اساتذہ سے تعارفی میٹنگ میں کیا

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکولز میں کوالیفائیڈ اور ٹرینڈ سٹاف موجود ہے جو کہ دور جدید کے طریقہ تدریس سے بخوبی واقف ہے اگر تمام اساتذہ سخت محنت کریں تو ہم جتوئی میں تعلیمی انقلاب برپا کر سکتے ہیں

اس سلسلہ میں اساتذہ کو کسی بھی وقت میری سپورٹ کی ضرورت ہو تو بنیں اس عظیم مشن کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں

اور جب تک اس عہدہ پر کام کروں گا مکمل ایمانداری سے کروں گا اور اپنے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور اساتذہ سے بھی یہی توقع کروں گا کہ فرض شناسی کا مظاہرہ کریں

اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے دلجمعی سے طلبا کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں

اور پڑھا لکھا پاکستان کی بنیاد رکھیں جس سے مہذب معاشرہ تشکیل پائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی بھر پور توجہ دیں


مظفرگڑھ(علی جان سے )

صحافی اتحاد تحصیل جتوئی کے چئیرمن ڈاکٹر عبدالطیف جوئیہ عمرہ کی سعادت کیلئے جمعرات کو روانہ ہونگے

اس سلسلہ میں صحافی اتحاد تحصیل جتوئی کے عہدیداران ،اراکین و دیگر دوست احباب سردار خدا بخش خان چنگوانی،اصغر خان لغاری، حبیب اللہ خان چنگوانی، زاہد شفیع مہروی،

کامران ظفر بھٹی، محمد شفیع قادری،ملک اقبال ببر، ربنواز خان غزلانی، سیف اللہ خان لغاری،خلیل احمد لاڑ،

رانا وقاص اسلم، نعمان مجاہد و دیگر نے ڈاکٹر عبدالطیف جوئیہ کو مبارکباد دی

جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالطیف جوئیہ کی جانب سے دوست احباب کیلئے ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا

About The Author