دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’’تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آ رہے ہو‘‘

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آ رہے ہو۔‘‘

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یوٹرن اور کٹھ پتلی وزیراعظم کی ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےعمران خان کی طرف سے آج حویلیاں میں کیے جانے والے خطاب کے رد عمل میں  لکھا کہ ’’میں نہ لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق ہوں۔ میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں۔‘‘

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آ رہے ہو۔‘‘

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ’’ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یوٹرن ہے، منافق ہے اور کٹھ پتلی ہے۔‘‘

دوسری طرف پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ کی کیفیت بتا رہی ہے ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ سلیکٹڈ سن لو بلاول بھٹو زرداری طلوع ہو رہے ہیں اور تم غروب ہو رہے ہو۔ سلیکٹڈ این آر او لکھ کر پانی میں گھول کر پی لیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف ڈرامے باز اور بلاول لبرلی کرپٹ ہے ،وزیراعظم پاکستان

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے خود ہی احتساب کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ جی ہاں ملک میں دو قانون ہیں ایک سیاسی مخالفوں کے لیے اور دوسرا علیمہ خان کے لیے ہے جبکہ عمران خان خود کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں۔

About The Author