میاں بیوی کی لڑائی میں سالا کود پڑا،قاتلانہ حملہ میں بہنوئی زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان :میاں بیوی کی لڑائی میں سالا کود پڑا ، فائرنگ سے قاتلانہ حملہ کرکے بہنوئی کو شدید زخمی کردیا ،بہنوئی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔تھانہ پروآ کی حدود میں واقع علاقہ چڑی بھور میں مسلح نوجوان نے پسٹل کے فائر سے اپنے بہنوئی 35 سالہ کفایت اللہ کو شدید زخمی کردیا او ر موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ بہنوئی کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نکلا تو گلی میں اس کا سالا کلیم اللہ سکنہ روڈا پہلے سے موجودکھڑا تھا مجھے دیکھتے ہی پسٹل سے میرے اوپر فائرنگ کردی جس سے دائیں کان کے پیچھے سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد موٹرسائیکل پر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی نے پولیس کو وجہ عداوت یہ بیان کی کہ گزشتہ روز میرا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا شاید اس نے اپنے بھائی کو بتایا اور اس بات پر وہ میرے اوپر حملہ آور ہوکر مجھے زخمی کیا ۔پولیس نے زخمی بہنوئی کی رپورٹ پر اس کے سالے ملزم کلیم اللہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
کار سوار پیڑول ڈلوانے کے بہانے نقدی لے اڑا
ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ یونیورسٹی کی حدود بائی پاس روڈپر کار سوار پیڑول ڈلوانے کے بہانے ایجنسی کے مالک سے چالیس ہزار روپے لے اڑا ،کار سوار کے خلاف چوری اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ یونیورسٹی کی حدود بائی پاس روڈ پر واقع ملک پیٹرول ایجنسی کے مالک محمد ز بیر ولد صابر خان وزیر نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی پیڑول ایجنسی میں موجود تھا کہ کار سوار مزمل ولدطارق قوم گنڈ ہ پور سکنہ محلہ فتح اللہ بادشاہ سٹی ڈیرہ اپنی کار میں پیڑول ڈلوانے وہاں آیا جوکہ میرے سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے چالیس ہزار روپے لے اڑا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف چوری اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
خودکشی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکشی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ،شادی شدہ جوانسال خاتون کی خودکشی کی کوشش ،گلے پر چھری پھیر کر خود کو شدید زخمی کرلیا ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے۔تھانہ پروآ کی حدود رمک میں چوبیس سالہ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور اس نے گھر میں موجود سبزی کاٹنے والی چھری اپنے گلے پر پھیر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔اسے فوری طور پر بہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق 24 سالہ خاتون (س بی بی )کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلے میں لاہور کیاگیا تھا ،خاتون اپنے شوہر کے گھر میں اپنی والدہ جس نے اس کے سسر کے ساتھ شادی کررکھی ہے کے ہمراہ موجود تھی کہ اچانک اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چھری سے خود کو زخمی کرلیا۔
بستی ترین میں گلی کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہوسکا ،شہری سراپا احتجاج
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی اور عوامی مسائل سے چشم پوشی کے باعث بستی ترین میں گلی کی تعمیر کا کام عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہوسکا،گلی کی تعمیر کے لئے سڑک پر پتھر اور خاکہ ڈالنے کے بعد چھوڑ دیاگیا ،، شہریوں کوآمدورفت کے دوران شدید مشکلات ،گلی میں گردوغبار کے بادل چھائے رہنے لگا ،شہریوں کا شدید احتجاج ،وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور سے فوری نوٹس لینے اور فوری سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ ۔یونین کونسل ڈیوالہ میں بستی ترین گلی حکیم شمس الدین کی تعمیر کا کام عام انتخابات سے قبل شروع کیاگیا اور گلی میں پتھر اور خاکہ ڈال کر چھوڑ دیاگیا جو کہ طویل گزرنے کے باوجود گلی میں سڑک کی تعمیر کا کا م پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گلی میں گردو غبار کے باعث اہلیان علاقہ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔اہلیان علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے ووٹ لینے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سڑک کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑدیاگیا ،اب تو پتھروں کے اوپر سے خاکہ گردوغبار بن کر غائب ہوچکا ہے اور صرف نوکدار پتھر باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کے دوران شدید مشکلات کے علاوہ حادثات بھی روز کا معمول بن گئے ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا کام فوری طور پر مکمل کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
ڈاکٹر کریم شاہ ایک با ر پھر ناکامی کا سامنا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سابق ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم شاہ اپنی معطلی اور اپنے خلاف انکوائری رکوانے کے لئے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کرنے میں ایک با ر پھر ناکام،معطلی برقرار، پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ کے جسٹس جناب سید عتیق شاہ کی جانب ڈاکٹر کریم شاہ کی ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرفی اور انکوائری کمیٹی کے تقرر کے خلاف حکم امتناعی جاری نہیں ہوسکا ۔ بی او جی کی جانب سے معروف قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ جبکہ ڈاکٹر کریم شاہ کی جانب سے قاضی ضیاءایڈوکیٹ ،سلیم اللہ رانہ زئی ایڈوکیٹ اور یوسف خان یعقوب خیل ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی ۔قبل ازیں ڈاکٹر کریم شاہ نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کر کے ہاسپٹل ڈائریکٹر کے دفتر کے تالے توڑ کر اس پر زبردستی قبضہ کرلیا جس پر مورخہ 05.11.19 کو ایم ٹی آئی ڈیرہ کے بورڈ آف گورنر زنے اپنے تحریری حکمنامہ میں ڈاکٹر کریم شاہ کے دوبارہ معطلی کے احکامات جاری کیے اور ساتھ میں ان کے خلاف ڈاکٹر ارشدعلی کی سربراہی میں ڈاکٹر امیر امان اللہ اور لیڈی ڈاکٹر نسیم صبا پر مشتمل تین رکنیانکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا جس میں ڈاکٹر کریم شاہ کے ہاسپٹل ڈائریکٹر دفتر کے تالے توڑ کر زبردستی قبضہ کرنے ،مالی بے ضابطگیاں ،غیر قانونی بھرتیوں سمیت دیگر نوعیت کے الزامات لگائےگئے ۔اپنی برطرفی اور انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے خلاف ڈاکٹر کریم شاہ نے ایک بار پھر عدالت عالیہ کا رخ کیا اور وہاں سے حکم امتناعی حاصل کرنے کی کوشش کی ۔درخواست پر سماعت کے دوران فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل اور بحث سننے کے بعد ڈاکٹر کریم شاہ کی معطلی اور انکوائری کمیٹی کی تقرری کے خلاف حکم امتناعی دینے سے گریز کیااوریوں ڈاکٹر کریم شاہ کو اس بار عدالت عالیہ سے حکمامتناعی حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے ہوامیں اڑ گئے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے ہوامیں ا±ڑ گئے ،نوکریاں دینے کی بجائے ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرکے بے روزگار کیا جانے لگا ، گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف عہدوں پر تعینات کلاس فور کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف برطرف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ، برطرف ملازمین نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے نوکریاں دینے کے دعوﺅں کے باوجود غریب ملازمین سے روزگار چھینا جانے لگا، گومل میڈیکل کالج میں 90 سے زائد کنٹریکٹ کلاس فورلازمین کو بیک جنبش قلم برطرف کردیاگیا جو کہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکومت ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دے سکی لیکن لوگوں سے ان کے منہ کے نوالے چھین رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ پرنسپل گومل میڈیکل کالج اور بی او جی صرف اور صرف اپنے من پسند افراد کو تعینات کرنے کے لئے ہمیں بے روز گار کرکے ہمارااور ہمارے بچوں کا رزق چھینا گیا ہے جبکہ ہمیں مکمل ضابطہ کار کے مطابق بھرتی کیاگیا تھا اور وہ سوئیپر ،مالی ،بہشتی ،ٹیلی فون اٹنڈنٹ،لیب اسسٹنٹ اور چوکیدار سمیت مختلف کلاس فور عہدوں پر تعینات تھے اور طویل عرصہ سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کی برطرفی اور شاہی افسر کی طرف سے ملازم طبقے کو دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو ں گے ۔ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے عوام یہ سمجھ رہی تھی کہ یہ نئی ملازمتیں دینگے لیکن موجودہ حکومت لوگوں کے منہ سے نوالے چھین رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے خود جب وہ اپوزیشن میں تھی ایک دھرنا دیا تھا وہ اگر دھرنا دے سکتے ہیں تو وہ بھی ہر ممکن آخری حد تک جائینگے حکومت ہوش کے ناخن لیں اور وہ تاریخ نہ دہرائیں جس سے انہیں پھر ملک میں منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا جائیگا ،برطرف ملازمین کو فوری ان کا حق دیا جائے ۔انہوںنے چیئر مین پی ٹی آئی ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ آپ کی حکومت میں ان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور ہمیں باعزت روزگار ملا یہ ہم سے ہر گز نہ چھینا جائے اور ہمیں فوری نوکریوں پر بحال کیاجائے ۔
ایڈیشن سیشن جج ڈیرہ کا دورہ سنٹرل جیل
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل سیشن جج(I) ڈیرہ سید عارف شاہ کا سٹینو گرافر محمد منیر اور دیگر سٹاف کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا اچانک دورہ ،کیمپ کورٹ لگا کر معمولی نوعیت کے مقدمات میں سات قیدیوں کے مقدمات نمٹاتے ہوئے بعدمعیاد سزا فوری رہائی کا حکم ،جیل کے مختلف احاطوں کا دورہ ،قیدیوں کے کھانے کے معیار کو چیک کرنے کیلئے لنگر خانے اور ہسپتال میں قیدیوں کی ادویات کا جائزہ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج I ڈیرہ نے دیگر سٹاف کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا اس موقع پر وہ جیل کے مختلف احاطوں میں گئے اور قیدیوں سے بھی فردا فردا ملاقات کی اور انکے مسائل معلوم کیئے اور بعض قیدیوں کی درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی۔انہوں نے قیدیوں کے کھانے کے معیار کو چیک کرنے کیلئے لنگر خانے کا دورہ کیا ۔انہوں نے وہاں کا کھانا کھایا اور کھانے کے معیار کو چیک کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا۔۔انہوںنے جیل کے ہسپتال میں قیدیوں کیلئے رکھے گئے ادویات رجسٹرکو بھی چیک کرکے اس پر اطمینان کا اظہار کیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ سیکنڈ نے جیل میں کیمپ کورٹ لگا کر معمولی مقدمات میں قید 14 قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم بھی صادر کیا۔
رحمت اللہ خان کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے لائرز خیال محمد شیرانی ایڈوکیٹ ،جمیل احمد ترک ایڈوکیٹ اور سعداللہ خان ایڈوکیٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرجونیئر لوکل گورنمنٹ (بلدیات ودیہی ترقی ) رحمت اللہ خان کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیااور کہا کہ حکومت کے مثبت فیصلے کے دو رس نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوںنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیرہ کے آفس میں ملاقات کے دوران انھیں ترقیاب ہو کر نئی تعیناتی پر رحمت اللہ خان مروت کو عہدہ سنبھالنے پر مباکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آفیسر موصوف اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی میںنمایاں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے جملہ مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خیبر پختونخو امیں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال تک موخر کرنے پر غور
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخو امیں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال تک موخر کرنے پر غور ۔خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں نئی ووٹر فہرستیں تیار نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات آئندہ سال تک موخر کرنے پر غور شروع کردیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملک میں عام انتخابات کروانے ہوں یا بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کے پاس نئی ووٹر فہرستیں ہی دستیاب نہیں ہیں ۔الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق الیکشن کمیشن کو 2018 کے عام انتخابات کے بعد ایک سال میں ووٹر فہرستوں کو قومی شناختی کارڈ ز کے ایڈریسز کے مطابق مرتب کرنا تھا جو مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوسکیں ۔اکیکشن کمیشن نے قومی شناختی کارڈ کے مطابق 11 کروڑ 30 لاکھ زائد ووٹرز کی مکمل ووٹر فہرستیں فروری 2020 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے لیکن االیکشن کمیشن اپنے اہداف مقرر کرنے کے لئے 100 فیصد پر امید نہیں بلکہ اس مدت میں مزید توسیع کے امکان کو مسترد نہیں کررہا ۔آئین کے مطابق اسمبلیاں اپنی مدت ختم کرنے سے پہلے تحلیل ہوجائیں توا نتخابات 90 روز میں کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سمیت 9 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سمیت 9 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گرید 20 ریجنل پولیس آفیسر دیرہ اسماعیل خان کپٹن (ر)سید فیروز شاہ کو ایڈیشنل انسپکتر جنرل آف پولیس انوسٹی گیشن خیبر پختونخوا اور سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے محمد امتیاز شاہ کو ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کردیاگیاہے۔اس طرح گریڈ 20 کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انوسٹی گیشن خیبر پختونخو ا سلمان چوہدری کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹرنل اکاﺅنٹی بیلٹی برانچ خیبر پختونخوا ،گریڈ 20 کے ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان کو چیف آفیسر پشاور ،محمد کریم خان کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا ،گریڈ 20 کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا شیراکبر کو ریجنل پولیس آفیسر مردان ،گریڈ 19 کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساﺅتھ وزیر ستان عتیق اللہ وزیر کو ڈپٹی کمانڈنت ایلیت فورس خیبر پختونخوا ،گریڈ 18 کے کمانڈنٹ سی پی سی پشاور وسیم احمد کو ڈسٹرکت پولیسآفیسر ساﺅتھ وزیرستان جبکہ گریڈ18 کے اے آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا افتخار الدین کو کمانڈنٹ سی پی سی پشاور تعینات کردیاگیاہے۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایران سے درآمد کے باوجود ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی ۔ایران سے ٹماٹر کی درآمد کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں سبزیوں خصوصاًٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکی ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم پرائس کنٹرول اور مارکیٹ کمیٹیاں ذخیرہ اندوزی کو ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں ۔اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹماٹر 200 روپے سے 250 روپے فی کلو ،آلو 50 سے 70 روپے فی کلو ،سفید آلوکی قیمت 40 روپے اور سرخ آلو کی قیمت 60 روپے فی کلو گرام جبکہ پیاز 90 سے 100 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ۔
سپریم کورٹ میں دیوانی مقدمات کی تعداد 33 ہزار 189 تک پہنچ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سپریم کورٹ میں دیوانی مقدمات کی تعداد 33 ہزار 189 تک پہنچ گئی ۔سپریم کورٹ میں 41790 زیر التوا مقدمات میں سے 33 ہزار 189 کی تعداد دیوانی مقدمات کی ہے ۔ صرف پانچ ہزار سے زائد فوجداری مقدمات ہیں جبکہ فوجداری اپیلیں کم ہوکر صرف 41 رہ گئی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق اس وقت عدالت میں 9441 سول اپیلیں ،سول پٹیشنز23076 ،سول نظرثانی پٹیشنز کی تعداد 650 ،سول شریعت اپیلوں کی تعداد 73 جبکہ کوئی سول شریعت نظرثانی پٹیشنرزیر التواءنہیں ہے ۔عدالت عظمی میں 134 ائینی درخواستیں زیر التواءہیں ۔زیر سماعت فوجداری اپیلوں کی تعداد 41 ،فوجداری نظر ثانی اپیلیں 276 ,فوجداری پٹیشنز 5025 ،فوجداری مقدمات میں نظر ثانی کی اپیلیں 70 جبکہ فوجداری مقدمات میں متفرق درخواستوں کی تعد اد 48 ہے ۔کرمنل شریعت فوجداری مقدمات میں متفرق درخواستوں کی تعداد دو جبکہ کرمنل شریعت پٹیشنز کی تعداد 20 اور کرمنل شریعت پٹیشنز کی تعداد صرف چار ہے۔
اڑھائی ہزار سے زائد ادویات کی رجسٹریشن کی تجدید کے احکامات
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اڑھائی ہزار سے زائد ادویات کی رجسٹریشن کی تجدید کے احکامات ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک سو سے زائد فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی اڑھائی ہزار سے زائد ادویات کی رجسٹریشن کی تجدید کے احکامات جاری کیے ہیں ۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید کے لئے درخواستیں جمع کرائی تھیں ۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے دو ہزار چھ سو انیس ادویات کی رجسٹریشن کی مدت میں 2021 تک تجد ید کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ڈریپ احکامات کے مطابق ادویات رجسٹریشن بورڈ کے فیصلہ کے بعد رجسٹریشن کی نئی مدت تک فارماسیوٹیکل کمپنیا ں ادویات تیار کرسکتی ہیں ۔
زچگی رخصتی ،میٹرنٹی اینڈ پیڑنٹی لیو بل کا مسودہ تیار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خواتین ملازمین کی دوران زچگی رخصتی ،میٹرنٹی اینڈ پیڑنٹی لیو بل کا مسودہ تیار ۔خواتین ملازمین کی زچگی کی بنیا د پر رخصت پر نظر ثانی شدہ میٹرنٹی اینڈ پیڑنٹی لیو بل کا مسودہ تیار کرلیاگیا ،وزارت خزانہ اور وزارت قانون کی جانب سے تیار کردہ مسودے کے مطابق خواتین سرکاری ملازمین کو پہلے بچے کی پیدائش پر چھ ماہ ،دوسرے بچے کی پیدائش پر چار ماہ اور تیسرے بچے کی پیدائش پر دو ماہ کی چھٹی بمعہ تنخوا دینے اور زچہ وبچہ کی تیمارداری کے لئے والد کو ایک ماہ کی چھٹی بمعہ تنخوا دینے کی سفارش کی ہے ۔ذرائع کے مطابق سینٹر قراة العین مری نے بل میں سرکاری ملازمی کے ہر بچے کی پیدائش پر چھ ماہ چھٹی اور والد کے لئے ایک ماہ چھٹی بمعہ تنخواہ دینے کی تجاویز دی تھی تاہم وزارت خزانہ اور اقصادی امور نے انہیں ناقابل عمل قرار دیاتھا اور کمیٹی نے نظر ثانی شدہ مسودے میںیہ سفارش بھی کی ہے کہ زچگی کی بنیاد پر خواتین ملازمین اور تیمارداری کی بنیاد پر مرد ملازمین کو پوری سروس کے دوران تین بار سے زائد رخصت نہ دی جائے ،مسودے میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ جوادارہ ایکٹ کے تحت اپنے ملازمین کو یہ سہولت فراہم نہ کرے ان کے متلعقہ حکام کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے حکومت کو بدنام کرنے کی ٹھان لی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے حکومت کو بدنام کرنے کی ٹھان لی ، ضلع بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،ہر دکاندار نے اپنے نرخ مقرر کر لئے ،پرائس کنٹرول کا سسٹم مفلوج ، ضلعی انتظامیہ خاموش ، شہری تاجروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے شہر کے گلی محلوں کے دکانداروں نے سبزیوں ،پھلوں ،دالوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کے من مانے نرخ مقرر کرکے شہریوں کی کھال ادھیڑنا شروع کر رکھی ہے ،دکاندارسبزی و فروٹ منڈی سے سامان لا کر راتوں رات کروڑ پتی بننے کے چکروں میں من مانے نرخ مقرر کرکے اشیاءخوردونوش فروخت کر رہے ہیں ، دکاندارگاہکوں کو مطمئن کرنے کے لئے حکومت کو برا بھلا کہہ کر من مرضی کے پیسے وصول کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ، مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا غریب ، سفید پوش طبقہ کے لئے ناممکن ہو چکے ہےں، دکانداروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کرکے شہریوں میں حکومت کے خلاف سخت نفرت پیدا کی جارہی ہے ،دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے دفاتر میں بیٹھ کرسب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہے ہیںجبکہ مارکیٹ کمیٹی اور سبزی و فروٹ منڈی میں عوام کو ریلیف ملنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ،پرائس کنٹرول کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انتظامیہ جان بوجھ کر حکومت کو بدنام کرنے کے لئے دکانداروں کے نرخ نامے چیک کرنے اور اضافی نرخوں پر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں نہ کرکے پی ٹی آئی کی حکومت کونقصان پہنچا رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ڈیرہ کی چاروں تحصیلوں میں اضافی نرخوں پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائیں تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہری مقررہ نرخوں پر اشیاءخوردونوش خرید کر اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے سے بچے آلودہ پانی پینے پر مجبور
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سرکاری اور نجی سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے سے بچے آلودہ پانی پینے پر مجبور ، والدین کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے سینکڑوں سرکاری و نجی سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کے طلباءوطالبات آلودہ پانی پینے سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔آلودہ پانی پینے سے بچے پیٹ ، معدہ ، جگر کے عارضے میں مبتلا ہورہے ہیں ، زیر زمین انتہائی مضر صحت پانی پینے سے طلباءو طالبات کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، سرکاری اور نجی سکولوں کی پانی والی ٹینکیاں کئی کئی سالوں سے صفائی نہ ہونے کے باعث غلاظت سے اٹی پڑیں ہیں ، دوسری جانب متعدد نجی و سرکاری سکولوں کی پانی والی ٹینکیوں کے ڈھکن نہ ہونے سے ان میں حشرات ، کیڑے مکوڑوں سمیت گندگی کی موجودگی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ،جن سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے ان کو کئی کئی ماہ تبدیل ہی نہیں کیا جاتا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ نے آج تک اس حساس مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔شہری سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ نونہالوں کے ساتھ پیش آنے والے اس گھبیر مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ معصوم بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
پولی تھین بیگ پر پابندی کے باوجود ضلع بھر میں فروخت جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر و گردونواح میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عائد ہونے کے باوجود ضلع بھر میں فروخت جاری ، ڈیرہ شہر کے گلی محلوں سمیت نواحی علاقوں ،سبزی وفروٹ منڈی اورشہر بھر میں پلاسٹک سے بنے شاپر بیگز کا استعمال بدستور جاری ہے ،محکمہ ماحولیات و ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شاپرز پر عملدرآمد کیلئے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی ،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیرہ سمیت ملک بھر میں پولی تھین سے بنے پلاسٹک کے شاپر بیگز پر پا بندی عائد کرنے کا اعلان کر رکھاہے ، حکومتی اعلان کے برعکس محکمہ ماحولیات و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاپر بیگز کی پابندی پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ، جس کیوجہ سے ضلع بھرکے تمام دکاندار ، اشیاءخوردونوش، دودھ ، دہی ، سالن ، روٹیاں وغیرہ شاپربیگز میں پیک کرکے گاہوں کو تھما دیتے ہیں ،جس کے جراثیم سے بیماریاں پھیلتی ہیں جبکہ دوسری جانب پولی تھین سے بنے شاپر بیگز شہری کچرا کنڈی میں پھینک دیتے ہیں جس کیوجہ سے سیوریج کا بند ہونا اور گلی محلوں میں گندے پانی کی رکاوٹ سمیت ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں ،شہریوںنے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹلوں ، کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں ، سبزی و فروٹ کی دکانوں پر شاپر بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ ، سیوریج کے پانی میں رکاوٹ بننے والے شاپنگ بیگز کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ