راولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان غلط فہمی دور کرلیں، ق لیگ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔
آج راولپنڈی میں وقارالنساء کالج کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بیماری پر سیاست کرنے کے قائل نہیں ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے ن لیگ کو مشورہ دیا کہ زیادہ بیماری بیماری نہ کریں یہ نہ ہو کہ یہ فلم الٹی ہوجائے، نوازشریف باہر جاکر علاج کرائیں اور واپس آئیں ہم ان کا انتظار کریں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کسی ’ان ہاؤس‘ تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے، وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا علم نہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، اتفاق کرتا ہوں تاہم عمران خان اس کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سینیئر رہنما خور شید شاہ اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بری طرح پھنسے ہوئے ہیں، خورشید شاہ کے علاوہ پی پی کے تمام ارکان پلی بارگین پر ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے دینے پر تیار ہوں، ایم ایل ون اسی مہینے شروع ہوجائےگا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ