نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج معالجے کے لئے کل لندن روانہ ہوں گے

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق سٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس کم کرنے کے لئے نواز شریف کی ادویات میں عارضی ردوبدل بھی کیا گیا ہے

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت اور بیرون ملک روانگی کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہعلاج معالجے کے لئے کل لندن روانہ ہوں گے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک روانہ کیا جائے گا۔

محمد نواز شریف کو لے جانے کے لئے ائیر ایمبولینس کل صبح لاہور پہنچے گی۔

میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا پر ڈاکٹرز محمد نواز شریف کا آج پھر کچھ دیر بعد تفصیلی معائنہ کرینگے،

محمد نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے سٹیرائڈ کی ہائی ڈوز آج دوبارہ دیئے جانے کا امکان ہے۔سٹیرائیڈز دینے کا مقصد نواز شریف کے پلیٹلٹس کی تعداد میں اضافہ کرنا یے۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق سٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس کم کرنے کے لئے نواز شریف کی ادویات میں عارضی ردوبدل بھی کیا گیا ہے۔

سٹیرائیڈز دیتے ہوئے عارضہ قلب، گردوں، بلڈ پریشر اور دیگر طبی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ  روز بھی نواز شریف کو سٹیرائیڈز کی ایک ہائی ڈوز دی گئی تھی، سٹیرائیڈز کی کل کی دی گئی ڈوز کے اثرات چیک کرنے کے لئے نواز شریف کے آج طبی ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

About The Author