غیر معیاری دودھ کی فروخت کھلے عام جاری
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کھلےعام جاری ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی کاروائی ڈیرہ دریا خان پل تک محدود ،شہریوں کا شدید احتجاج ،فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور گرد ونواح میں غیر معیاری اور کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی فروخت کھلے عام جاری ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ نے اپنی کاروائی ڈیرہ دریا خان پل تک ہی محدود کررکھی ہے اور پریس ،سوشل میڈیا پر ایک دو مرتبہ کاروائی کرکے شہر میں معیاری دودھ کی فروخت کی سب اچھا کی رپورٹس احکام بالا کو پہنچا دیتے ہیں ،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ڈیرہ نے بھی شہریوں کو غیر معیاری دودھ کی سرعام فروخت پر مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ڈیرہ شہر میں ہزاروں لیٹر غیر معیاری دودھ فروخت ہورہا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کے اندر دودھ فروشوں کی دکانوں پر صبح اور شام کے اوقات میں فروخت ہونے والے دودھ کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ عوام کو معیاری دودھ مل سکے اور وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔
نہر توڑ کر اسے کو نقصان پہنچانے اور پانی چوری کرنے کے الزام میں 14 زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج
ڈیرہ اسماعیل خان:ٹاﺅن پولیس نے نہر سی آر بی سی کو توڑ کر نہر کونقصان پہنچانے اور پانی چوری کرنے کے الزام میں 14 زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سی آر بی سی واپڈا کے سب انجینئر شکیل احمد نے تھانہ ٹاﺅن میںچودہ زمینداروں کے خلاف رپورٹ درج کرائی کہ انہوںنے نہر سی آر بی سی کو توڑ کر نہر کو نقصان پہنچایا اور وہاں سے پیٹر کے ذریعے سرکاری پانی چوریکیا ہے۔پولیس نے سب انجینئر کی رپورٹ پر زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
فائرنگ سے بھتیجا زخمی ،چچا بال بال بچ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان:مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بھتیجا زخمی ،چچا بال بال بچ گیا ،دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفرآباد کےرہائشی اٹھارہ سالہ توفیق احمد محسود نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر کے گیٹ کے قریب موجود تھا کہ اس دوران مسلح ملزمان وہاں آئے اور میرے اوپر فائرنگکردی جس سے میں بال بال بچ گیا لیکن فائرنگ کی زد میں آکر میرا بھتیجا چارسالہ محمد ایان شدید زخمی ہوگیا ۔وجہ عداوت سابقہ لڑائی جھگڑا بیان کیاگیا ہے۔پولیسنے دو ملزمان امان اللہ اور امان اللہ پسران سرور جان قوم محسود ساکنان عارف آباد ٹانک روڈ ڈیرہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
ٹریکٹر کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ دوشیزہ شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ دوشیزہشدید زخمی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے زخمی کے باپ کی رپورٹ پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچی کیحدود مڈی گیٹ کلاچی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ دوشیزہ (ع بی بی ) شدید زخمی ہوگئی ۔زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے دوشیزہ کے باپ محمد عرفان ولد سلیمان گنڈہ پور سکنہ مڈی کی رپورٹ پر ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
آٹھ بچوں کی ماں کو اغواءکرکے زیادتی کانشانہ بنانے کے مقدمہ میں دو ملزمان گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس نے آٹھ بچوں کی ماں کو اغواءکرکے حبس بے جا میںرکھنے اور اسے زیادتی کانشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان قربان اور سراج دین اقوام کمبہار ساکنان بھکر کو گرفتارکرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ حافظ آباد بھکر حال کرایہ دار بستی سیداں والیکے رہائشی محمد اسحاق ساہی نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کاس کی بیوی (ط بی بی ) رات کو گھر کے صحن میں سور ہی تھی جوکہ اچانک لاپتہ پائی گئی ۔ ملزمان کے چنگل سے آزاد ہونے کے بعداس کی بیوی نے بتایا کہ دس ملزمان اسے اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے اور اپنے گھر کے اندر مبحوس رکھ کرمیرے ساتھ زیادتی کرتے رہے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔
ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے افسوسناک واقعہمیں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں رات 01.00 بجے ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش، ڈی۔ایس پی ہیڈکوارٹر سمت تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔بعد نماز جنازہ شہید کے درجات بلند کرنے کے لیے دعا اور سلامی دی گئی۔سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم دہشتگردوںکیخلاف قتل، دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ درابن میں شعبہ انوسٹی گیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبلعبدالغفار سکنہ پوٹہ تھانہ کے سامنے واقع بالاخانہ کے کمرے کے اندر موجود تھا کہ را ت نوبجے کے قریب نامعلوم ملزمان نے وہاں آکر اس پر اندھا دھند فائرنگکر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقعپر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ تیس بور پسٹل سے کی گئی ہے۔پولیس نے موقع سےنائن ایم اور تیس بور پسٹل کےبارہ خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے۔۔ شہید اے ایس آئی عبدالغفار کی نماز جناز اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میںشب ایک بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹپولیس آفیسر دلاور خان بنگش سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کو سلامی پیش کی گئی اور ڈی پی او ڈیرہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نماز جنازہادائیگی کے بعد شہید کی میت آبائی علاقہ گاﺅں پوٹہ روانہ کی گئی جہاں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے شہید عبدالغفار کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ ذرائعکے مطابق نامعلوم دہشت گرد شہید پولیس اہلکار کا ذاتی پستول بھی ہمراہ لے گئے۔ پولیس نے افسوسناک واقعہ کے بعد علاقہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی، پولیسنے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔
ڈسٹرکٹ زنانہ ہسپتال روڈ پر دوبارہ کارٹیکسی اسٹینڈ قائم ہوگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی ملی بھگت سے ڈسٹرکٹ زنانہ ہسپتال روڈ پر دوبارہ کارٹیکسی اسٹینڈ قائم ہوگیا ، روڈکی خوبصورتی کےلئے قائم گرین بیلٹ پر ٹیکسی اسٹینڈ مافیا نے قبضہکرلیا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ٹریفک کی روانی میں خلل،شہریوں کا شدید احتجاج ،ڈسٹرکٹ زنانہ ہسپتال روڈ کو ٹیکسی اسٹیند مافیا سے دوبارہ واگزار کرانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ضلعی انتظامیہاور میونسپل کمیٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ زنانہ ہسپتال روڈ پر قائم ٹیکسی اسٹینڈ کے خلاف آپریشن کرکے اسے وہاں سے ختم کیاگیا اور وہاں پر قائم چھپر ،تھڑے مسمار کردیئے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑککے اطراف میں گرین بیلٹ بنانے کا منصوبہ شروع کیاگیا جس پر عمل کرکے زنانہ ہسپتال کی جانب گرین بیلٹ قائم کی گئی لیکن دوسری جانب کو خالی چھوڑ دیاگیا جہاں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی ملی بھگتسے ٹیکسی اسٹینڈ مافیا ایک پھر قابض ہوگئی اور وہاں پر گاڑیاں کھڑی کرنی شروع کردی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہوگئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں خودکش حملے کےبعد سرکلر روڈ کو ریڈزون قرار دیا تھا اور ہسپتال روڈ پر ہرقسم کی تجاوزات کو ختم کرکے اسے ون وے کردیاگیا ۔اب ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ کی تمام ٹریفک کا رخ زنانہ ہسپتال روڈ کی طرف موڑ دیاگیا ہے جس کی وجہسے یہاں ٹریفک کا دباﺅ بڑھ گیا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے اور زنانہ ہسپتال روڈ کو ٹیکسی کار سٹینڈ مافیا کے قبضہ سے فوری واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوافروش ادویات کے ریٹ مقررہ نرخوں سے زائد وصول ہرگزنہ کریں محمد ،چیف ڈرگ انسپکٹر
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج محمد اورنگزیب چوہدری ،صوبائی سنیئر ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ خان مروت نے دوافروشوں پر زور دیا کہ وہ ادویات کے ریٹ مقررہ نرخوں سے زائد وصولہرگزنہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال روڈ ڈیرہ کے دکانداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر شیخ حاجی محمد نعیم ،حاجی محمد نیاز ،محمدبیٹنی ،چیئر مین پی سی ڈے الحاجی محمد رمضان نے بھی خطاب کیا ۔ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنا انسانیت کے ساتھ ظلم ہے اور ایکسپائر ادویات متعلقہ ڈسٹری بیوٹرز کو واپس کردیں ،ڈرگلائسنس کی بروقت تجدید کروائی جائے ،نیوٹراسٹیکل ادویات فارم 7 کی موجودگی لازمی ہے ۔بغیر وارنٹی کی ادویات کی خرید وفروخت نہ کی جائے چیکنگ کے دوران وارنٹی ہونا لازمی ہے ۔انہوں نے دوافروشوںپر زور دیا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں ،ادویات صرف مستند ڈاکٹر کے نسخے پر ہی فروخت کی جائے ۔نشہ آور ادویات ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ہر گز فروخت نہ کی جائیں ۔ادویات کوروشنی،نمی اور گرمی سے بچائیں۔قبل ازیں پی سی ڈی اے کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین لطیف الرحمٰن خان نے ڈرگ انسپکٹر سے ملاقات کی اور ڈرگ لائسنس کے اجراء اور تجدید میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی درخواست کی ۔ڈرگ انسپکٹرنے دوافروشوں کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔
ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی غیر موثر ،اجلاس صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی غیر موثر ،اجلاس صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوگئے ، پرائس کنٹرول کمیٹی، پرائس مجسٹریٹ اور ضلعی حکومت کے متعلقہ افسران کی کارکردگی ایک سوالیہ نشانبن کررہ گئی ،ڈیرہ شہر و گردونواح میں مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو، گھی، چینی، چاول، دالیں، سبزیاں، پھل اور خوردونوش کی دیگر اشیاءکی قیمتیں سرکاری نرخوں کے برعکس اضافی نرخ وصولی کیوجہ سے مڈل کلاساور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے سفید پوش شہری سخت پریشان،،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، ڈیرہ شہر اور اس کی چاروں تحصیلوں میں قائم دکانوں پر اشیاء خوردونوش کے نرخ زائد ہونے کےساتھ ساتھ ہر دکان پر مختلف نرخ وصول کئے جارہے ہیں، پرائس ریویو کمیٹی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سرکاری نرخ نامے صرف کاغذی حیثیت تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جس پر عمل درآمد نہ ہونےسے شہری مجبوراً مہنگے داموں اشیاءضروریہ خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں،مہنگائی زیادہ ہونے سے متعدد گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، چھوٹے سرکاری ملازمین اور محنت مزدوری کرنے والے شہریمصنوعی مہنگائی سے سخت پریشان ہیں اس حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں، پرائس مجسٹریٹس اور ضلعی حکومت کے متعلقہ افسران کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن کررہ گئی ہے، جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیو ں کےاجلاس بھی صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ ڈیرہ میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور اس حوالے سے غفلت لاپرواہی کے مرتکب ملازمین اور افسران کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاءخوردونوش فراہم ہو سکیں۔
مضر صحت فاسٹ فوڈ کی فروخت جاری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اندرون شہر و گردونواح میں مضر صحت فاسٹ فوڈ کی فروخت جاری، غیر معیاری کیچپ، مائیونیز، گوشت اور گلی سڑی سبزیوں کا استعمال سے شہری پیٹ کی مہلک امراض میںمبتلا ہونے لگے، مضر صحت برگر، شوارما، کباب، تکہ اور دوسری فاسٹ فوڈ کی فروخت عروج پر، مضر صحت فاسٹ فوڈ کے استعمال سے سادہ لوح شہری پیٹ کی مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے،شہری، رفاعیفلاحی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے چوک چوراہوں میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ مالکان شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف، صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقصانتظامات جو کہ انتظامیہ کی نااہلی اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، برگر، شوارما، کباب،اور دوسری فاسٹ فوڈ میں مضر صحت کیچپ، مائیونیز، ناقص گوشت اور گلی سڑی سبزیوں کا استعمال دھڑلے سے جاری جس کیوجہ سے غیر معیاری اور مضر صحت فاسٹ فوڈ کے استعمال سے راہگیروں سمیت مقامی شہری معدہ، گلے اورپیٹ کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، تشویش ناک بات یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے قوانینکے مطابق کسی بھی مہلک بیماری میں مبتلا کوئی شخص کسی بھی دکان یا ہوٹل پر کام نہیں کر سکتا، جبکہ فاسٹ فوڈ پوائنٹ، ہوٹل،ریسٹورانٹ، میرج ہالز سمیت سویٹ شاپس، بیکریوں پر کام کرنے والے ملازم یا کک بغیرمیڈیکل سرٹیفکیٹ کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے شہری بھی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،ان کا میڈیکل تک بھی نہیں کروایا جا رہا اور نہ ہی کوئی ملازم منہ پر ماسک پہنتا ہے، شہری، سماجی،رفاعی،فلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
جیولری اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کے لئے مسودہ تیار
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ایف بی آر کا جیولری اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کے لئے مسودہ تیار۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جیولری اور پراپرٹی کی خریدوفروخت کے لئے مسودہ تیارکرلیا ہے جس کے تحتجیولری کا کاروبارکرنے والوں کو خریداری کی معلومات رکھنا لازم ہوگا۔اسٹیٹ ایجنٹس پراپرٹی کے خریدار کی معلومات رجسٹرڈ کریں گے ۔جیولری اور پراپرٹی کے خریداروں کے ذرائع آمدن بھی پوچھے جائیںگے ۔ایف بی آر نے زیورات او رجائیداد کی خریدوفروخت کے لئے شناختی کارڈ ،بینک اکاﺅنٹ نمبر ،مالیت اور دیگر معلومات لینے کی شرط رکھ دی ہے ۔تمام ادائیگیاں بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے کی جائیں گی۔دکاندار آپس کے لین دین میں سیلز ٹیکس نمبر لکھنے کے پابند ہوں گے ۔ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اس پر اعتراض ظاہر کیا ہے کہ ذرائع آمدن بتانے کی شرط کو مسودے کا حصہ نہ بنایا جائے ۔علاوہ ازین فیڈرل بور ڈآف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے طریقہ کار پر ویڈیوجاری کردی ۔ویڈیو سے ٹیکس گزار سالانہ گوشوارے آسانی سے داخل کرسکتے ہیں ۔
بھیک مانگنے والے بوڑھے بچے اور خواتین و افراد نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہرو گردونواح میں بھیک مانگنے والے بوڑھے بچے اور خواتین و افراد نے خریداری کیلئے آنے والے خواتین و شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، بھیک مانگنے والی خوبرو نوجوان لڑکیوںنے اپنی آدائوں سے نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب راغب کرنا شروع کر رکھا ہے، تفصیلات کیمطابق ڈیرہ شہرکے بڑے بازاروں مین بازار، سرکلر روڈ،ٹانک اڈہ ،بنوں اڈہ ،زنانہ ہسپتال روڈ، ضلع کچہریاور جنرل بس سٹینڈ پر بھیک مانگنے والی خواتین و افراد ٹولیوں کی صورت میں نظر آتے ہیں جو بھیک مانگنے کی آڑ میں جیبیں کاٹنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے پرسوں سے پیسے اورموبائل فونز بھی نکال لیتے ہیں جبکہبازاروں میں نوجوان دکانداروں کوبھی اپنی آدائوں کے جال میں جکڑ کر بے راہ روی پر ڈال رہی ہیں، دکانوں سے کپڑا وغیرہ چوری کرنا ان کا معمول بن چکا ہے، سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
ڈیرہ شہر کے اندرنی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کی عدم توجہی کی وجہ سے ڈیرہ شہر کے اندرنی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل۔ جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہو گئے، تعفن اور مچھروں کیبہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا۔ شہریوں نے اندرون شہر کے گلی محلوں اور چوک چوراہوں میں فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کےگنجان آباد علاقوں سمیت شہر کے ملحقہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں فلتھ ڈپو قائم کئے جائیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ فلتھ ڈپو نہ ہونے کے باعث مختلفگلیوں اور محلوں کا کوڑا کرکٹ چوک چوراہوں اور خالی پلاٹوں میں شہری پھینک کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ اندرون شہر کے گلی محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا نہ ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے جگہجگہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ جاتے ہیں ان گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن نے آبادیوں کے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، ان گندگیوں پر پلنے والے مچھر اور دیگر حشرات الارض مہلکامراض پھیلنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے شعبہ سینٹیشن کے چیف سینٹری انسپکٹر، سینٹری سپروائزروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہسے شہر کے اندرونی علاقوں میں الگ الگ فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سینٹری ورکرز کو روزانہ کی بنیاد پر ان فلتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہر ی بیماریوںسے محفوظ رہ سکیں۔
لال مرچ اور غیر معیاری پتی کی فروخت کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و گردونواح میں لال مرچ اور غیر معیاری پتی کی فروخت کا دھندہ عروج پرہے پسی ہوئی لال مرچوں میں پھک ملادی جاتی ہے، جبکہ پتی میں چنوں کا چھلکا، بورا اور دیگراشیاءکی ملاوٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو رنگ دار بنانے کے لئے مختلف زہریلے کیمیکل کے استعمال کا دھندہ بھی عروج پر ہے ۔ڈیرہ کی متعدد بااثر افراد اس دھندہ میں ملوث ہیں جن کے خلاف انتظامیہکے افسران کارروائی کرنے سے گھبراتے ہیں شہر اور گردونواح میں غیر معیاری چائے کی پتی اور لال مرچ بنانے کے منی کارخانے گھروں میں قائم ہیں اسی طرح غیر معیاری اور مضر صحت گھی کی تیاری و فروخت کادھندہ بھی سر عام جاری ہے انتظامیہ کے افسران کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گھبراتے ہیں ،ڈیرہ کے شہریوں نے کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
الیکشن کمیشن نے تین نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کر لیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)الیکشن کمیشن نے تین نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کر لیاجس میں نظریہ پاکستان کونسل، پاکستان مسلم الائنس(دیوان)، پاکستان نیشنل پارٹی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد 122 سے بڑھ کر 125 ہو گئیں۔ نظریہ پاکستان کونسل، پاکستان مسلم الائنس(دیوان)، پاکستان نیشنل پارٹی کا اندراج ہوگیا،الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تینوںجماعتوں کو درج کیانظریہ پاکستان کونسل کے چئیرمین احمد ذیشان، پاکستان مسلم الائنس(دیوان) کے چئیرمین بچو دیوان ہیں،پاکستان نیشنل پارٹی کے چئیرمین محمد علی درانی ہیں۔125 سیاسی جماعتوں میں سےصرف 16 جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیںجبکہ الیکشن کمیشن میں درج 109 سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں،سخت شرائط کے باوجود غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد پھر بڑھنے لگی ،الیکشن ایکٹ میںدرج نئے قانونی لوزامات کے باعث الیکشن کمیشن نے 200 سے سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کیا تھا۔
بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ مرتب کرنے کی ہدایات
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 90لاکھ سے 11کروڑ 30لاکھ تک کرنے اور چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ مرتب کرنے کی ہدایات کیہے چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے تمام امور جلد سے جلد مکمل کرے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 9اپریل 2019تک ملک میں ووٹروں کیتعداد 10کروڑ 75لاکھ 14ہزار 657تھی جن میں 6کروڑ 28لاکھ 514مرد اور 4کروڑ 74لاکھ 86ہزار 143خواتین ووٹرز تھے دو ماہ قبل یہ تعداد 10کروڑ 90لاکھ 98ہزار تھی جن میں 6کروڑ8لاکھ 75ہزار مرد اور 4کروڑ 82لاکھ 23ہزار خواتین ووٹرز تھے۔انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت کے دوران نام کے اندراج کے لئے فارم 15، اعتراض کے لئے فارم 16، کوائف کی درستگی کے لئےفارم 17ہیں خیبر پختونخوا میں خواتین اور مردوں کے ووٹروں کے فرق کو ختم کرنے کے لئے مہم شروع کی گئی ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے تاحال خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے اس مہم میں کامیاب حاصل نہیں کیہے۔
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا، بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اب سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا اس صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے لنڈا بازار میں گرم کپڑے، کوٹ، جیکٹس، گرم ٹوپیاں، جرابیں اور یورپ سے لنڈے میں آئے ہوئے جوتے بھی شامل ہیں جو سردی سے بچاو¿ کیلئے عام آدمی کا پہناوا ہے جن کی قیمتوں میںسردی کی آمد کے ساتھ ہی اضافہ ہو گیا ہے۔پوندہ بازار ،مسلم بازار ،سرکلرروڈ سمیت دیگر مقامات میں اشیاءکی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ سے ان بازاروں کا رخ کرنے والے عام شہریوں کی پریشانی میںاضافہ ہو گیا ہے، پچھلے ہفتے جس کوٹ کی قیمت دو، اڑھائی سو روپے میں تھی اب 5، 6 سو روپے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔ اسی طرح دیگر گرم کپڑوں کی قیمت میں دو سے تین گنا اضافہ ہو گیا ہے اور غریب آدمی کا یہپہناوا مہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سردیوں کے آغاز پر ان کی دسترس سے دور ہو گیا ہے۔
ٹماٹروں کی پاکستان آمد شروع ہونے سے قیمتوں میں کمی کا امکان
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) عوام کے لئے بڑی خوشخبری، ٹماٹروں کی درآمدمیں تیزی آنے کے بعدٹماٹروں کی پاکستان آمد شروع ہونے سے قیمتوں میں کمی کا امکان ، ایران سے درآمد کئے گئے ٹماٹر ڈیرہاورپنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لئے بھجوائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان سے اجازت ملنے کے بعد ٹماٹر کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے ٹماٹر وں کیدرآمدمیں تیزی آگئی ہے ،ایکسپوٹرز نے بڑے پیمانے پر ایران سے ٹماٹروں کی درآمد شروع کردی ہے، ایران سے ٹماٹر تفتان کے راستے بذریعہ ٹرالرز کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں کسٹمز حکام کے مطابق اب تکٹماٹروں سے لدے 6 ٹرالرزکوئٹہ پہنچ گئے ہیں،ٹرالرز کی کسٹمز کلیئِرنس جاری ہے،کوئٹہ پہنچنے والے ٹرالروں میں تقریباایک سو پچاس میٹرک ٹن ٹماٹر لدا ہوا ہے، ایران سے درآمد کئے گئے ٹماٹروں سے لد ےمزید7ٹرالرز بھی کوئٹہ پہنچ جائیں گے، اس وقت مزید 9 ٹرالرز ایران کے سرحد ی علاقے میر جاوا پہنچ گئے ہیں،ٹماٹرز امپورٹرز کا کہناہے کہ ایران سے درآمد کئے گئے ٹماٹر ڈیرہ ،سندھ اورپنجاب سمیت ملک کےمختلف حصوں میں فروخت کے لئے بھجوائے جائیں گے، ملک میں ٹماٹر کے بحران کے باعث اس کی قیمت تین سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، ٹماٹر درآمد کرنے سے ملک میں ٹماٹر کی قیمت میں خاطرخواہ کمی اوراستحکام آنے کا قوی امکان ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ