دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

مظفرگڑھ: چوتھی سالانہ تھل جیپ ریلی کے نتائج
مظفرگڑھ: اے کٹیگری میں آصف فضل پہلے نمبرپر، زین محمود دوسرے اورمحمد جعفرتیسرے نمبررہے ،
مظفرگڑھ: بی کٹیگری میں محمد نعمان پہلے ، عامرخان دوسرے جبکہ عمرپروا تیسرے نمبرپررہے
مظفرگڑھ: سی کٹیگری میاں رفیق پہلے ، ندیم خان دوسرے جبکہ گوہرسانگی تیسرے نمبرپررہے
مظفرگڑھ: ڈی کٹیگری میں ظفرخان پہلے ، بیرواگ مری دوسرے اورعمراقبال تیسرے نمبرپررہے

مظفرگڑھ: صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے جیتنے والے ریسرز میں ٹرافیاں،میڈلز اور انعامات تقسیم کیے


مظفرگڑھ(علی جان سے)
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی موضع رام پور میں شادی پر مردار گوشت کھلانے کی کوشش جتوئی پولیس نے ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق نواحی موضع رام پور اول کے رہائشی عبدالر حیم ولد اللہ داد بھنڈ بلوچ نے اپنے بیٹے کی شادی کے ولیمہ کیلئے پنوں نائی کے توسط سے محمد رفیق ولد فضل حسین قوم سیان موضع رام پور سے گائے خریدنے گئے تو گائے کے مالک  نے کہا کہ ھماری گائے موسمی تبدیلی کی وجہ سے اچانک بیمار ہو گئی تھی تو ہم نے فوراً ذبح کر لی تھی آپ لوگ یہ لے جاؤ ہم سستا گوشت  دے دینگے جس پر انہوں نے پہلے سے ذبح شدہ گائے خرید لی اور قصاب کو کہا کہ اسے بنا دو۔

جب قصائی نے اس گائے کا چمڑہ اتارنا شروع کیا تو اس نے کہا کہ یہ گائے مردار ہوچکی ہی اور اس کے گوشت سے تو بدبو آرہی ہے اور وہاں پر موجود لوگوں نے 15پر کال کرکے پولیس کو صورت حال سے آگاہ کیا جس پرایس ایچ او جتوئی پولیس زاہد محمود لغاری کی ہدایت پر انچارج چوکی رام پور نے فوراً موقع پر پہنچ کر مردہ گائے کا گوشت اپنی تحویل میں لے لیارابطہ پر ایس ایچ او جتوئی زاہد محمود لغاری نے بتایا کہ وٹرنری ڈاکٹر کی رپور ٹ پر سخت کارروائی عمل میں لائیں گے


مظفرگڑھ(علی جان سے)
عوامی سماجی راہنما محمد حنیف نمبردار وفات پاگئے نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت آبائی قبرستان میں سپر دخاک تفصیل کے مطابق عوامی سماجی رہنما،مسلم لیگ ن کے بنیادی رکن رانا سعید اقبال کے تایا ابو محمد حنیف نمبردار مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ عید گاہ مہاجرین میں ادا کی گئی۔

انکے نماز جنازہ میں راؤ امجد فاروق سابق وائس چیئرمین،راؤ گلزار احمدسابق کونسلر،رانا جمشید علی سابق کونسلر ماسٹر راؤ محمد شریف،راؤ علی گوہر،راؤ جاوید اکرم،خواجہ فریدفاؤنڈیشن کے صدر صاحبزادہ نوید احمد فریدی، سرائیکستان ن قومی اتحاد کے تحصیل صدر میاں محمد لاڑ فریدی،تحصیل راہنما خواجہ فرید فاؤنڈیشن جتوئی میاں محمد کالد لاڑ فریدی،سردار اعظم خان غزلانی،وسیم ممتاز خان غزلانی،راؤ محمد شفیع صدر انجمن تاجران سیڈ مرچنٹ جتوئی، راؤ محمد ایوب،راؤ محمد محبوب، راؤ محمد شانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ صاحبزادہ عالامہ عابد شفیع مہروی نے ادا کرائی نماز جن ازہ کی ادائیگی کے بعد امرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا.


مظفرگڑھ(علی جان سے)خانگڑھ کے مقامی صحافی کی سگریٹ ایجنسی پر ڈکیتی کی مسلسل چوتھی واردات، مسلح ڈاکو قیمتی موبائلز ، نقدی اور سگریٹ کی پیٹیاں لیکر باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔
تفصیل کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کی حدود بسم اللہ سٹی روہیلانوالی میں یعقوب خان کی سگریٹ کی ایجنسی پر گزشتہ روز مغرب کے وقت چار مسلح ڈاکو آگئے اور اسلحہ کے زور پر یعقوب خان کے ملازم کو زدکوب کیا۔ اور وہاں پر موجود افراد سے قیمتی موبائز، نقدی اورسگریٹ کی پیٹیاں چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔ اور اس ایجنسی پر مسلسل ڈکیتی کی چوتھی واردات نے پولیس کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔روہیلانوالی پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے۔ پے در پے وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس تماشائی کا رول ادا کر رہی ہے جبکہ ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ ڈاکو جب چاہیں اور جہاں چاہیں باآسانی واردات کر فرار ہو جاتے ہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے مگر روہیلانوالی پولیس اپنا یہ فرض نبھانے سے قاصر ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جلد سے جلد ان جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جائے۔تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے۔مزید یہ کہ متعدد واقعات میں مزاحمت پر ڈاکو کئی افراد کو قتل کر چکے ہیں۔ڈکیتی کی اطلاع ملنے پرتھانہ روہیلانوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


مظفرگڑھ(علی جان سے)تھانہ سٹی پولیس نے مویشی چورگینگ کے اھم رکن کو گرفتار کرلیا بھینس ودیگرسامان برآمد متاثرہ نے ڈی پی او مظفرگڑھ کا ایس ایچ او تھانہ سٹی الیاس خان کو خراج تحسین،
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایت پرSHO تھانہ سٹی الیاس احمدخان اور سب انسپکٹر نوید آفتاب نے کارروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے مویشی ودیگر چوری کی واداتوں میں ملوث گینگ کے اھم رکن محمدعامر اور اسکے ساتھی سکندر رانا وکی سمیت (3)چوروں کو گرفتار کرکے دوران تفتیش بھینس یو پی ایس سلنڈر ودیگرکپڑے وغیرہ برآمدکرلئے

جب SHOتھانہ سٹی الیاس احمدخان نے مسروقہ مال متاثرہ ملک ومحمدشفیع سکنہ کوتوال والا کے گھریلوں سامان جبکہ کاشف حسین سکنہ بھٹہ پور کی بھینس برآمد کرکے واپس کردی تو انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے SHO تھانہ سٹی الیاس احمدخان کو پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پرالیاس احمدخان نے کہا تھانہ کی حدود سے آخری جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تک جنگ جاری رہیگی ۔


مظفرگڑھ(علی جان سے)
مظفرگڑھ کا سب سے بڑا ایونٹ، صحرائے تھل میں جیپ ریلی
*ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ ٹریک کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد عطاالحق اور جام آفتاب حسین کے ہمراہ ٹریک کا جائزہ اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیئے، مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے پروگرامز کیلئے واک تھرو گیٹس اور خاردار تاروں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ملتان اور مظفرگڑھ سے شامل ہونے والے شہریوں کی شرکت کو تحفظ دینے کیلئے روڈز پر ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈز کے گشت کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا،

ایونٹ کا راستہ بھول جانے والوں کیلئے ٹریفک سٹاف پر مشتمل دستے بھی روڈز پر گشت کر رہے ہیں اور شرکا کو گائیڈ کر رہے ہیں، مظفرگڑھ پولیس اس میگا ایونٹ میں بھرپور شرکت کر رہی ہے اس میگا ایونٹ کو یادگار ایونٹ بنایا جا رہا ہے پاکستان بھر سے آنے والے شرکا کو تحفظ عزت و احترام سے دیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک پیج سے پاکستان بھر سے آئے مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات تشکیل دئیے ہوئے ہیں، اس میگا ایونٹ سے صحرا بیاباں سے پررونق سماں پیش کر رہا ہے اور شہری اس سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری،اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو کو بھی تالے،سائلین کو سخت دشواری کا سامنا،اس بارے تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ کی اپنے مطالبات کے حق میں جاری ہڑتال کئی روز سے جاری رہی ہے، عملہ کی ہڑتال کی وجہ سے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو کو بھی تالے لگا دیے گئے ہیں جسکی وجہ سے اراضی سنٹر ویران ہو گیا ہے،ہڑتال سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا روزانہ نقصان ہو رہا ہے،

ہڑتال کی وجہ سے اراضی ریکارڈ سنٹر کے متعلقہ کام کروانے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومتی خزانے کوہڑتال کی وجہ سے مقامی اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت صوبائی سطح پر قائم 150اراضی سنٹرز سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے انکے مطالبات میں شامل ہے کہ اینٹی کرپشن کی طرف سے براہ راست کارروائی کی بجائے محکمہ کی رپورٹ پر کارروائی کی جائے،دوسرے سرکاری محکموں کی طرح اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ملازمین کو بھی کنفرم کیا جائے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جائے گا، نمونیا کی بیماری سے بچاؤ کا دن منانے کا مقصد بچوں کو نمونیے کی بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے اور دنیا بھر کی عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ نمونیا کی بیماری کے خلاف اقدامات کر سکیں، پاکستان میں ہر سال 71 ہزار بچے نمونیا کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ نمونیا کی بیماری سے دنیا بھر میں ہر سال 2 ملین بچے جاں بحق ہو جاتے ہیں،پاکستان میں 5سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیا ہے،گزشتہ سال ای پی آئی میں نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین شامل ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری آئی لیکن نمونیا سے متعلق سرکاری ڈیٹا نہ ہونے سے اس کے خلاف مہم متاثر ہو رہی ہے، ماہرین کے مطابق نمونیا کے مریض کے علاج کے لئے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرنے کے بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تو جان بچانا آسان ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے پنجاب میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش شربا اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کو سہولیات دینے کی بجائے ان سے کھانے پینے کا حق بھی چھین لیا ہے، آئے روز اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوتا جارہا ہے کہ مزدور اچھا کھانا تک نہیں کھا سکتا،ٹماٹرکے ریٹ نے عوام کے منہ لال کردئیے ہیں اور حکمرانوں کو لگنے والی مرچیں 250روپے کلو فروخت ہو رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی ”پنجاب قیمت ایپ“ کا تجربہ بری طرح فیل ہو گیا ہے، دکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں اور وزراء سب اچھا کی رپورٹس دے رہے ہیں،”پنجاب قیمت ایپ“ پر ریٹ اور دکانداروں کے ریٹس مختلف ہیں،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی قیمتیں کچھ اور ہیں،اس صورتحال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹیاں غیر فعال ہوکر رہ گئی ہیں،سرکاری نرخ نامے دکانوں میں صرف بطور شو پیس ہی سجاکے رکھے گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ عام آدمی منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے، تبدیلی سرکارکے وزراء بند کمروں میں پریس کانفرنس کرنے کی بجائے مارکیٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیں،حکومتی وزراء اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں،وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج صرف پروٹوکول انجوائے کرنے کے مزے لے رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راستے گامزن کرنے کا ہنر اللہ نے صرف میاں برادران کو ہی عطا کیا ہے، آج پوری قوم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے،اللہ تعالیٰ قائد ن لیگ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے، اس ملک کو میاں محمد نواز شریف کی بہت ضرورت ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صاحب تھل جیپ ریلی میں مصروف، سائلین دفتروں کے چکرکاٹتے رہے،تحصیلدار نے دفترسے غائب رہنا معمول بنا لیا انتقال اور رجسٹری کروانے کیلئے سائلین خوار ہوگئے،اس بارے تفصیل کے مطابق ہیڈ محمد والا میں تھل جیپ ریلی کے نام پر اکثر افسران دفتروں سے غائب جبکہ تحصیلدار کوٹ ادومعین رؤف بٹ نے اکثرا وقات اپنے دفتر سے غائب رہنامعمول بنالیا ہے، تحصیلدار کے دفترسے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے انتقال کروانے اور رجسٹری کروانے کیلئے سائلین خوار ہورہے ہیں، تحصیلدار کے آفس میں موجود سائلین نے بتایاکہ ہم گزشتہ ایک ماہ سے اپنی اراضی کا انتقال کروانے کیلئے تحصیلدار کے دفتر کے چکر لگالگاکر شٹرکاک بن چکے ہیں مگر تحصیلدار اپنے دفتر میں موجود ہی نہیں ہوتا اگر کبھی کبھار اپنے دفتر میں مل جائے تو انتقال اور رجسٹریاں کرنے کی بجائے کئی نقص نکال کر انہیں واپس بھیج کرذلیل کیا جاتا ہے،سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردرا عثمان بزدار سمیت سینئرممبر بورڈ آف ریونیو سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے


About The Author