نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور،روجھان اور جام پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

روجھان(ضامن حسین بکھر)
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے گریڈ اسٹیشن روجھان میں روجھان سٹی کے لئے بجلی کا فیڈر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے روجھان سٹی کے لئے علیحدہ فیڈر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا اس منصوبے پر ایک کروڑ 27 لاکھ 47 ہزار 620 روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی جس میں روجھان سٹی فیڈر کے بجلی پولز جن کی تعداد 45 فٹ کے 39 نئے برقی پولز لگائیں جائیں گے ۔

روجھان کے الگ فیڈر کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ روجھان میں دسمبر تک یہ منصوبہ پائے تکمیل کو پہنچے گا اسی سٹی فیڈر سے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی منسلک کیا جائے گا اور شہر میں جتنے بھی وارڈز ہیں سب مسفید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے واپڈا حکام کو واپڈا کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا روجھان سٹی فیڈر کے برقی پولز بھی روجھان پہنچ چکے ہیں اور کل سے یہ کام تیز کرنے کی بھی ڈپٹی سپیکر نے تاکید کی انہوں نے کہا کہ دسمبر کے بعد روجھان سٹی کا فیڈر الگ ہوتے ہی روجھان سٹی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہو گا اس موقع پر روجھان واپڈا کے چیئرمین محمد اقبال سنجرانی، علی مرتضی ایس ڈی او واپڈا عمر کوٹ ، سپریٹنڈنٹ واپڈا روجھان محمد صدیق، عبدالنبی جعفری سنیئر لائن مین و جنرل سیکرٹری واپڈا روجھان، رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ برائے واپڈا روجھانعبدالمجید چونگلی محمد یونس جوائنٹ سیکرٹری واپڈا روجھان، ملک اختر لائن مین سٹی واپڈا روجھان، محمد اسماعیل ملک انچارج گریڈ اسٹیشن روجھان نے ڈپٹی سپیکر کی گریڈ اسٹیشن روجھان آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ، سردار شباب مزاری، سابق ناظم مٹھن کوٹ کمال فرید، سردار ولید مزاری و دیگر شامل تھے،


اس موقع پر چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال سنجرانی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا گریڈ اسٹیشن آمد پر جملہ سٹاف سمیت ان کا ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا ۔


روجھان( ضامن حسین بکھر)
ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کے حکم پر اور ایس ایچ او تھانہ روجھان انعام نبی بزدار کی ہدایت پر رات کو 7 بجے سے صبح 6 بجے تک روجھان میں گشت کے لئے روجھان کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کا مسلح گشت کے لئے چار پولیس گاڑیاں ہر وین پر چار مسلح پولیس ملازمین اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اس طرح چار گاڑیوں پر 16 پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔

ایک گاڑی عدالت روڈ پر، دوسری گاڑی پل دولانی نزد روڈ ملک ظہیر برکس، تیسری گاڑی پرانی چونگی کشمور چوک ٹاور روڈ پر رات کو ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ باتیں تحصیل رپورٹر ڈیلی سویل  سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی کھوسہ نے بتایا کہ ہم رات کو گشت کرتے ہیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے اور ہم اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں اور روجھان میں حالیہ بڑھتی ہوئی موٹر سائیکلوں کے چھینے کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ڈی پی او راجن پور نے گشت کا حکم دیا ہے جس کی تعمیل کرتے ہوئے رات کو روجھان اور اس کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح پولیس کا یہ گشت رات 7 بجے سے صبح 6 بجے تک جاری رہتا ہے ۔


روجھان: سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان اور اس کے گردو نواح میں ٹڈی دل پہنچ گئیں آسمان پر کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ پنجاب کی آخری تحصیل روجھان میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا ہے ۔

ٹڈی دل ہزاروں کی تعداد میں سندھ سے جنوبی پنجاب میں داخل ہوئی ہیں۔ روجھان اور قریبی دیہاتوں میں ٹڈی دل نے ڈیرہ ڈال دیا ہے جس سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

روجھان کے مختلف موضعات میں ٹڈی دل کا حملہ جس میں چک چانڈکہ ،اوزمان ،چک دم، ماچکہ اور گرد و نواحی میں پھیل گئیں جس سے زمین پر کھڑی فصلوں کے نقصان کا اندیشہ ہے اور اب زرائع نے بتایا ہے کہ یہ ٹڈی دل کچہ مندھری اور کچہ مہوری کی جانب بڑھ رہی ہیں یہ ٹیڈی دل سندھ سے جنوبی پنجاب کی طرف آ رہی ہے

کثیرتعداد میں  زمین پر کھڑی فصلوں کو شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے ۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جائیں۔


روجھان (ضامن حسین بکھر)
روجھان میں صفائی ستھرائی کا ناقص نظام اور صفر کارکردگی پر سابق تحصیل ناظم اطہر علی مزاری نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کو روجھان میں صفائی کے ناقص انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اور دیگر ذمہ داروں کو روجھان میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی،روجھان میں بارش کے بعد ہونے والی صفائی کے ناقص انتظامات کے بارے میں عوامی شکایات پر سابق تحصیل ناظم اطہر علی مزاری نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے مزاری ہیڈ کوارٹر روجھان میں ملاقات کی اور روجھان میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اور جملہ وارڈز میں صفائی ستھرائی کی ناقص انتظامات سے آگاہ کیا جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان اور دیگر ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ روجھان میں صفائی کی صورتحال کو جلد بہتر اور یقینہ بنایا جائے ۔

اس وقت روجھان کے نشیبی جگہوں پر نکاسی آب کا کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے گئے شہر میں ہر جگہ چار روز قبل ہونے والی بارش میں میراں پور روڈ، بند روڈ، معظم مارکیٹ، پنجاب بینک، ہائی ایس اڈا، بستی ساون، نئی آبادیوں ڈاکخانہ روڈ، میری گراونڈ، غازی پارک روڈ، محلہ بکھر، محلہ نور دین زنگی، خلیل وارڈ، ملک فاروق وارڈ، کھوگانی، محلہ حاجی بہار دین ، محلہ پنوار ، محلہ بھٹی، محلہ وریام، محلہ سیال، محلہ چیف مزاری، محلہ اڈہوانی، محلہ کنڈیانی، محلہ منگلدھا ملک، محلہ مہیانی، عید گاہ روڈ جملہ شہر میں سیوریج کے مین ہولز سے سیوریج کا بدبودار پانی تعفن پھیلائے ہوئے ہے اور شہر کی ہر گلی مچھروں کی آماجگاہ بنی جس سے شہر میں ملیریا و دوسری وبائی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔

یہ باتیں ڈپٹی سپیکر کو ملاقات ميں سردار اطہر علی مزاری نے آگاہ کیا ہے جس پر ڈپٹی سپیکر میونسپل کمیٹی پر برہم ہوئے اور روجھان میں صفائی کا انتہائی ناقص انتظامات کو جلد درست کرنے کی ہدایات جاری کیں اور صفائی کے رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کیں جس پر انجینئر شاہد حسین نے ڈپٹی سپیکر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شہر بھر میں ایمرجنسی طور پر عملہ صفائی اور ماحولیاتی ملازمین کو شہر کے جملہ وارڈز گلیوں محلوں میں سیوریج کی لائنیں کھولنے اور ان کی صفائی اور نکاسی آب اور ڈسپوزلوں کو چالو اور گندگی کیچڑ کو صاف کرنے کی سختی سے ہدایت کی شہر کے نشیبی جگہوں سے پانی اب بھی نکالا جا رہا ہے اور بند روڈ پر ٹریکٹر کراس سے آمدورفت کے لئے راستہ ہموار کیا جا رہا ہے شاہد حسین انجینئر نے میڈیا کو بتایا کہ ان شاء الله اس کام کی نگرانی میں خود کر کے ایک دو دن میں صفائی ستھرائی کا نطام بہتر ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

About The Author