دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کےپ مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔

ڈیرہ غازیخان. :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گزشتہ روز تونسہ شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہارکیا- انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں. انہو ں نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے.


ڈیرہ غازیخان:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی آٹا،چینی،ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی گرانفروشی کی رپورٹ پر انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ٹاسک فورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مارکیٹ میں نکلیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ناقص کردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے صارفین کو گرانفروشوں کی اطلاع کے لئے قیمت ایپ متعارف کرادی ہے عوام سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے کی اطلاع ایپ کے ذریعے آن لائن کرسکتے ہیں اور انتظامیہ کو فوری کارروائی کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

ضلع ڈیرہ غازی خان سے متعلق قیمت ایپ پر 140 شکایات کا اندراج ہوا جن میں سے 106 پر کارروائی کرتے ہوئے حل کرلی گئیں ہیں۔درین اثناء ضلع ڈیرہ غازی خان میں 14 روز کے دوران گرانفروشی پر 944 مقدمات درج کرکے 19 گرانفروشوں کو گرفتار کیا اور 518200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔یکم سے 14 نومبر تک 29 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 944 مارکٹ کے معائنہ کے دوران 19 ذخیرہ اندوزوں،242 ملاوٹ مافیا اور 257 گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔


ڈیرہ غازیخان:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے سپیشل انیشیٹوز کے تحت ڈیرہ غازی خان کی ضلع کچہری کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے وکلاء اور افسران کے ہمراہ کچہری کا دورہ کیا اور سکوپ آف ورک کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کے کام کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ضلع کچہری کی سڑکوں کی بحالی کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔کچہری کی تمام رابطہ سڑکوں کو تعمیر کرایا جارہا ہے۔اس موقع ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان:آزادی مارچ پلان بی مرحلہ، جے یو آئی کارکنوں نے دوسرے روز بھی بائی پاس چوک پر انڈس ہائی وے بلاک کردی، پشاور سے براستہ ڈیرہ غازیخان کوئٹہ آنے جانے والی ٹریفک بلاک، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، جے یو آئی ضلعی امیر مولانا اقبال رشید ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام اللہ بھٹی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن صدر عبدالسلام ناصر،صوبائی رہنما خواجہ مدثر کی قیادت میں کارکنوں کی بھاری تعداد نے دھرنا دیا اور انڈس ہائی وے بلاک کردی۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جبکہ احتجاجی شرکاء گو عمران گو اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حق میں نعرے لگاتے رہے، اور پارٹی پرچم لہراتے رہے۔


ڈیرہ غازیخان:سینئر اخبار فروش، اخبار فروش یونین ڈی جی خان کے وائس چیئر مین سید امانت حسین جعفری کے صاحبزادے کی شادی تونسہ شریف میں بخیر خوبی انجام پائی ان کے صاحبزادے سید رضوان حیدر راجوکی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوئی ۔

ولیمہ کی شاندار تقریب میں سابق چیئر مین سید ظفر عباس نقوی،سابق چیئرمین سید دلاور حسین نقوی، معروف قانون دان سید اعجاز حسین بخاری ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سردار سبطین خان کھوسہ، اخبار فروش یونین کے سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین، صدر سید راشد منیر، جنرل سیکرٹری ناصر جواد،چیئر مین واجد علی جسکانی،نائب صدر بابر نسیم،فنانس سیکرٹری محمد نواز،پریس سیکرٹری الٰہی بخش،ملک لعل،ملک رب نواز،ملک محمد عیسیٰ،ملک محمد سجاد سمیت سینئر اخبار فروشوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سینئر اخبار فروش سید امانت حسین جعفری اور ان کے صاحبزادے سید رضوان حیدرراجو کو مبارکباد پیش کی۔


ڈیرہ غازیخان:حکومت اپنے دعوے کے مطابق کہ وہ عدالتوں کا احترم کرتے ہیں گروپ انشورنس کے عدالتی فیصلہ کو بھی تسلیم کرے گروپ انشورنس سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر دی جائے سپریم کورٹ نے بھی حکومت کو خصوصی ہدایت کی ہے سپریم کورٹ نے گروپ انشورنس سے متعلق حکومت کے خلاف اور سرکاری ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس پر حکومت عملدرآمد نہیں کر رہی حکومت عدالتی فیصلہ کا احترم کرئے سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس جیتے جی زندگی میں ریٹائرمنٹ پر فوری ادا کرے ورنہ ایپکا گروپ انشورنس سمیت ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلا ے گی۔

ان خیالات کااظہار مرکزی پریس سیکرٹری و ڈویژنل صدر ایپکا سرفراز اللہ والا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ مثبت کردار ادا کرے گروپ انشورنس دیرینہ مطالبہ اور سرکاری ملازمین کی اپنی رقم ہے حکومت عدالتی فیصلہ کا احترم کرتے ہوئے گروپ انشورنس کی رقم اسٹیٹ لائف کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فوری ادا کرنے کے احکامات جاری کرے نواز شریف کے عدالتی فیصلہ پر حکومت نے مثبت انداز اپنایا فیصلہ کو تسلیم کیا اسی طرح سرکاری ملازمین کے گروپ انشورنس کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر فوری عملدرآمد کرے اور سرکاری ملازمین کو ان کا حق دے۔


ڈیرہ غازیخان:الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں،انسانیت کی خدمت بھی ہمارا مذیبی فریضہ ہے،یہ بات الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر شیخ عبدالستار معروف آئی سرجن ڈاکٹر محمد سعداللہ ملک ضلعی نائب صدر ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق نے ڈیرہ غازی خان میں فری آئی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت غریب اور نادرا لوگوں میں فری کیمپ کے زریعے ہزاروں افراد کا علاج معالجہ کر رہی ہے۔

گزشتہ دنوں بھی ہیپاٹاٹئس بی،سی کے ٹیسٹ کا کیمپ لگایا گیا جس سے سینکڑوں افراد کا فری ٹیسٹ کیا گیا بلکل اسی طرح یتیم بچوں کی کفالت کیلئے آرفن کئیرپروگرام کے تحت فری تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری وساری ہے۔مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے دست بازو رہے تاکہ سنت نبویؐکو جاری و ساری رکھا جاسکے۔فری آئی کیمپ میں سینکڑوں افراد کی ا ٓنکھوں کا فری معائنہ کیا گیا جس میں فری ادویا ت اور آپریشن کی سہولت بھی دی گئی۔


ڈیرہ غازیخان:چیمبر آف کامرس کے رکن ملک عبد العزیز کے والد معروف ٹریول ایجنٹ ملک حاجی غلام قاسم کی پہلی برسی گزشتہ روز منائی گئی برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب خیابان سرور کے پارک میں منعقد ہو ئی دعائیہ تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ،سماجی رہنما ملک محمد رفیق اعوان،چیمبر آف کامرس کے صدر ذوالفقار علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی،ممبر ایگزیکٹو حافظ سیف اللہ پتافی،پریس کلب کے سینئر نائب صدر شیخ محمد طاہر معراج اور ٹریول ایجنٹس مالکان،وکلاء،صحافیوں،تاجروں اور چیمبر آف کامرس کے اراکین،شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حاجی ملک غلام قاسم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی۔


ڈیرہ غازی خان: ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز و اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد اصغر صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایت پر تمام دکاندار /تاجر/سبزی فروش/مرغی فروش ریٹ لسٹ پینا فلیکس سائز3×1.5فٹ پر تیار کروا کر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بات انہوں نے تاجر وں /میڈیا کے نمائندوں سبزی فروش مرغی فروش کے صدور اور انجمن سے ایک اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں مختلف چھاپوں کے دوران 5,32,200روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے اور 19لوگوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ جن دکاندار کی ریٹ لسٹ مناسب یا نمایاں جگہ پر آویزاں نہ ہوگی انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان :سلطانیہ سپر سٹور اور نیو لاری اڈا کے درمیان امام بارگاہ موڑ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات۔کار پر ڈکیتی کیلئے آنے والے ڈاکو دوکاندار سے 12 لاکھ کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار۔
دوکانداروں نے روڈ بلاک کر دیا .


ڈیرہ غازی خان
علاقہ تھانہ کوٹ مبارک میں تھانہ کے قریب ہی جمعہ چوک پراللہ بخش حجانی سے مسلح ڈاکوووں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائکل نقدی چھین لی

About The Author