دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ بنا کسی نتیجے  کے ختم

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی بنا کسی نتیجے  کے ختم ہوا تھا۔

کراچی : پاکستان اورکرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ بنا کسی نتیجے  کے ختم ہوگیا ہے۔ 

دوروزہ پریکٹس میچ کے آخری روز کرکٹ آسٹریلیا الیون 7 وکٹوں پر246 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے محمد موسی اورمحمد عباس نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے  کاشف بھٹی، یاسرشاہ اورافتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  میچ ختم ہوا توبریڈلی ہوپ50 اور مچل پیری22رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا الیون کی جانب سےجناتھن مارلو نے سب سے زیادہ78 رنز کی اننگر کھیلی۔  اس سے پہلے پاکستان نے7وکٹوں پر386بنا کر اننگز ڈکلیڑڈ کردی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی بنا کسی نتیجے  کے ختم ہوا تھا۔

About The Author