اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی بدولت90 رنز سے جیت لیا ہے۔
محمد حسنین نےتباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 19 رنز دے کر6 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان کے183 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لیفٹ آرم اسپنر عمرخان نے صرف 4 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خوشدل شاہ بھی دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا انڈر23 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان انڈر23 ٹیم 49٫5 اوورز میں 183رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
آل راؤنڈر عماد بٹ 44 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے، روحیل نذیرنے37رنز اور خوشدل شاہ نے32 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم گروپ کا تیسرا میچ18 نومبر کوعمان کی ٹیم کے خلاف کھیلی گی۔ پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلا میچ8 وکٹوں سے جیتا تھا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی