کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر
مظفرگڑھ کا سب سے بڑا ایونٹ، صحرائے تھل میں جیپ ریلی
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ ٹریک کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد عطاالحق اور جام آفتاب حسین کے ہمراہ ٹریک کا جائزہ اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیئے،
مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے پروگرامز کیلئے واک تھرو گیٹس اور خاردار تاروں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ملتان اور مظفرگڑھ سے شامل ہونے والے شہریوں کی شرکت کو تحفظ دینے کیلئے روڈز پر ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈز کے گشت کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا،
ایونٹ کا راستہ بھول جانے والوں کیلئے ٹریفک سٹاف پر مشتمل دستے بھی روڈز پر گشت کر رہے ہیں اور شرکا کو گائیڈ کر رہے ہیں، مظفرگڑھ پولیس اس میگا ایونٹ میں بھرپور شرکت کر رہی ہے اس میگا ایونٹ کو یادگار ایونٹ بنایا جا رہا ہے
پاکستان بھر سے آنے والے شرکا کو تحفظ عزت و احترام سے دیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک پیج سے پاکستان بھر سے آئے مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات تشکیل دئیے ہوئے ہیں، اس میگا ایونٹ سے صحرا بیاباں سے پررونق سماں پیش کر رہا ہے اور شہری اس سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں سٹوک کیٹگری کی گاڑیوں کے مقابلے ہوئے، جس میں 49گاڑیوں نے حصہ لیاجن میں 2خواتین بھی شامل تھیں، دوسرے مرحلے کا افتتاح کمشنر ڈی جی خان مدثرریاض ملک نے کیا،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، اے ڈی سی ریونیو عطاالحق اور اے ڈی سی جی جام آفتاب بھی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر مدثر ملک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں پنجاب بھر میں سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے،
تھل جیپ ریلی جیسے مختلف تفریح پروگرامز کا انعقاد اس خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور ایسے پروگرامز تسلسل سے جاری رہیں گے، جس سے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریح میسر آئے گی بلکہ سیاحت اور مقامی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا،
انہوں نے کہا کہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کو قومی سطح سے بین الاقوامی سطح تک لے کر جایا جائے گا، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری لائی جائے گی اور ٹی ڈی سی پی کے تعاون سے اس میں بین الاقومی ڈرائیورز کو بھی بلایا جائیگا،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سٹوک کیٹگری کے کوالیفائیڈراونڈ کے ونرشکیل کو ٹریک پر روانہ کیا، بعد ازاں یکے بعد دیگر 4منٹ کے وقفے سے گاڑیوں کے ٹریک پر روانہ کیا گیا، خواتین کیٹگری میں سلمیٰ خان اور زویاخان بھی ریس کا حصہ تھیں،
انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں، امسال گزشتہ سالوں سے زیادہ گاڑیاں ریس میں حصہ لے رہی ہیں،
سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، تھل جیپ ریلی سے علاقائی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے اور معاشی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ نتائج کا اعلان کل فیصل سٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا۔
تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر خزاں فیسٹیول کے سلسلے میں شام کے وقت خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف گلوکار مراتب علی، نادیہ خان اور اعجاز راہی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کو عوام نے خوب سراہا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
مظفرگڑھ کا سب سے بڑا ایونٹ، صحرائے تھل میں جیپ ریلی,ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ ٹریک کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد عطاالحق اور جام آفتاب حسین کے ہمراہ ٹریک کا جائزہ اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیئے،
مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے پروگرامز کیلئے واک تھرو گیٹس اور خاردار تاروں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے،
ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ملتان اور مظفرگڑھ سے شامل ہونے والے شہریوں کی شرکت کو تحفظ دینے کیلئے روڈز پر ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈز کے گشت کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا،
ایونٹ کا راستہ بھول جانے والوں کیلئے ٹریفک سٹاف پر مشتمل دستے بھی روڈز پر گشت کر رہے ہیں اور شرکا کو گائیڈ کر رہے ہیں، مظفرگڑھ پولیس اس میگا ایونٹ میں بھرپور شرکت کر رہی ہے
اس میگا ایونٹ کو یادگار ایونٹ بنایا جا رہا ہے پاکستان بھر سے آنے والے شرکا کو تحفظ عزت و احترام سے دیا جا رہا ہے،
ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک پیج سے پاکستان بھر سے آئے مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات تشکیل دئیے ہوئے ہیں، اس میگا ایونٹ سے صحرا بیاباں سے پررونق سماں پیش کر رہا ہے اور شہری اس سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں،
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)
عادی چور ہمسائے ڈرائیورکے گھر سے نقدی طلا ئی زیورات چوری اٹھا کر لے گئے، ڈکیت سمیت 3افراد گرفتار رائفل وپسٹل برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے موضع ڈوگر کلاسرہ کارہائشی اے سی کوچ ڈرائیور اسماعیل بریال بس کے ساتھ کراچی گیا ہو ا تھا کہ اس کے بیو ی بچے رشتہ داروں کے گھر ملنے کیلئے گئے
کہ اس اثناء میں عادی چور راشد موہانہ اپنے دیگر ساتھیوں عظیم ٹٹر اور سمیع اللہ کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں رکھی نقدی 12ہزار 3پرس اور طلائی زیورات مالیتی 45ہزار روپے چوری اٹھاکر لے گئے،
پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ڈکیت اشتہاری خانگڑھ کے رہائشی اقبال پہوڑ کو گرفتار کرکیاس کے قبضہ سے کاربین معہ گولیاں برآمد کرلیں
جبکہ پسٹل لیکر واردات کی نیت سے گھومنے والے چک جھمرہ فیصل آباد کے رہائشی عبدالحق باجوہ کو جبکہ پولیس سنانواں نے دوران گشت مشکوک شخص سے دوران تلاشی پسٹل برآمد کرلیا،
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کا تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی، نالیوں کی صفائی اورنکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع،گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں،
سکول کے بچوں سمیت لوگوں کو آنے جانے میں دشواری،مسجد میں جانے کیلئے شہری گندے پانی سے گزرنے پر مجبور،گندگی کے بھی ڈھیر،گندے پانی سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات،
ملیریا ٹائیفائیڈ سمیت موذی امراض پھیلنے کا خدشہ،شہریوں کا احتجاج،خاکروبوں کو ڈیوٹی پر تعنیات کرنے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابقمیونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لا پرواہی اور عدم توجہی سے کوٹ ادو شہر کا گنجان آباد لائن پار علاقہ4/E 1،
محلہ غریب آباد، گلی مولا بخش والی،گلی رحیم الدین والی،گلی صحافی اظہر فاروق والی، گلی جامع مسجد بلال والی،گلی نعیم دھوبی والی،گلی رمضان پٹواری والی میں نالیوں کی صفائی اور نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہو گیا ہے
جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں،نالیوں کا گندا پانی جمع ہونے سے مکینوں سمیت سکول کے بچوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامناہے جبکہ مسجد میں نماز کیلئے جانے والے مکین نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں،
دوسری طرف ان علاقوں میں گندگی کے بھی ڈھیر ہیں،گندگی اور نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی بھی یلغار ہو گئی ہے جسکی وجہ سے بد بو اور تعفن پھیل چکا ہے،
جس پر موذی امراض سمیت ملیریا،ٹائیفائیڈ ودیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ بد بو تعفن اورنالیوں کے گندے پانی سے شہریوں کا جینا محال ہو چکاہے،
شہریوں نے ڈی سی مظفر گڑھ علی شہزاد،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹیالہ،چیف افیسر کوٹ ادو سے نوٹس لینے اورنکاسئی آب اور صفائی کا نظام ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ہے.
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)
روٹھی بیوی سسرال اور پولیس کے خلاف نعمان کا احتجاج تھانہ کے گیٹ پر نوجوان کا لیٹ کر رو رو کر دہائیاں، سسرال والوں نے تشدد کیا،بیوی بچے بھی چھین لیے،گھر بھی فروخت کردیا،پولیس نے بھی ایک نہ سنی،تھانے سے نکال دیا،انصاف نہ ملنے پر خود کشی کی دھمکی،
متاثرہ نوجوان انصاف کیلئے دربدرکے دھکے کھانے پر مجبور،اس بارے تفصیل کے مطابق محلہ قاضیاں والا کا رہائشی نعمان موچی 3 بچوں کا باپ ناراض بیوی کو منانے میں ناکام سسرال والوں کے واپس نہ کرنے اور تشدد کا نشانہ بننے پر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا،
پولیس نے بھی نہ سنی تو گیٹ پر لیٹ کر پولیس اور سسرال کے خلاف احتجاج شروع کردیا، اس حوالے سے نعمان موچی کا کہنا تھا کہ سسرال کے کہنے پر ذاتی گھر فروخت کرکے سسرنصیر جوکہ موٹر سائیکلوں کا اکم کرتا ہے کو کاروبار میں شراکت کیلئے تقریباًساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی رقم دی تھی،
ساڑھے 4سال سے کاروبار میں کوئی منافع نہ دینے پررقم واپسی کے مطالبے پر مجھ سمیت بزرگ والد پر تشدد کیا،بیوی بچے بھی چھین لیے،چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا،اس حوالے سے محمد نعمان موچی نے اپنے والد اللہ ڈیوایا اور بھائی عمران کے ہمراہ پرس کلب میں بتایا کہ اس کی شادی موٹرسائیکل مکینک استاد نصیر کی بیٹی رابعہ بی بی سے 7سال قبل ہوئی تھی
جس سے اس کے 3بچے محمڈ نعمان نے الزام عائد کیا کہ ساڑے 4سال قبل اس کی سسرا استاد نصیر نے اس کا ملکیتی مکان اڑھائی مرلہ جو کہ بھلا ہووی چوک میں تھا ساڑھے 6لاکھ میں فروخت کرکے رقم کا روبار میں لگانے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیا لی تھی جس کاساڑے 4سال سے کوئی منافع نہ دیاجبکہ وہ کرایہ کے مکان میں رہ کر گزر اوقات کررہا ہے،
محمد نعمان نے الزام عائد کیا کہ اس نے کئی بارے اپنے سسر نصیر کوکہا کہ ا س کی رقم واپس کردے وہ اپنا گھر نیا چاہتا ہے مگر اس سسر اس کی ایک نہ سنتا تھا 10نومبر کے روز اس نے اپنی بیو ی رابعہ بی بی کو کہا کہ اپنے والد سے پیسے لے او وہ اپنا مکان لیتے ہیں،
جب بیوی نے اپنے والد کو پیغام دیا تو وہ طیش میں آگیا اور اپنے دیگر ساتھیوں بیٹے جہانگیر، منا مشوری،بھانجے گگو 4نامعلوم ہمراہ اس کے گھر مسلح چھری ڈنڈے سوٹے آگئے اور اسے چھریوں کے وار سے زخمی کردیا،
چھڑٓانے کیلئے آنے والے میر ے والد پر بھی تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا، محمدنعمان نے الزام عائد کیا کہ اس نے تھانہ درخواست دی ہے ڈاکٹ جاری ہونے کے بعد اس کا میڈیکل ہوگیا، مگر ایکسرے کا رزلٹ تا حال ابھی نہیں ملا جس کیلئے وہ مظفر گڑھ بھی چکر لگا لگا کر تھک گیا
اور پولیس بھی اس کی کوئی کاروائی نہ کررہی، ایس ایچ اوتھانہ کوٹ ادو عبدالکریم لغاری الٹا اسے دھمکیاں دیگر دفترسے بگھا دیتا ہے جبکہ تفتشی سب انسپکٹر جاوید اس سے رشوت طلب کرتا ہے جسے وہ 3ہزار روپے بھی دی چکا ہے،
اس حوالے سے نعمان کے والداللہ ڈیوایا موچی کا کہنا تھا میرے بچے کے سر کی چھت چھین کر نا تو گھر بنا کر دیتے ہیں نہ ہی بیوی بچوں کو گھر واپسی آنے دیتے ہیں مجھ پر بھی تشدد کیا ہے پولیس انصاف فراہم نہیں کررہی جبکہ اس کا بیٹانعمان گھر نہ ہونے اور بیوی بچوں سے دور ہونے پر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،
متاثرہ محمد نعمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردر عثمان بزدار، آرپی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر، ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز بخاری سے مطالبہ کیا کہ اس کی کاروائی کی جائے
اور اس کی بیوی بچے واپس دلائے جائیں اسکے گھر کی رقم ساڑھے 6لاکھ واپس کرائے جائیں، بصورت دیگر وہ تھانے کے اندر خود سوزی کرلے گا جس کی تمام ذمہ داری پولیس کوٹ ادوپر ہوگئی.
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)
چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز،عوام کاجوش وخروش دیدنی،افتتاحی تقریب میں کیپکو کے افسران سمیت شہر کی معززشخصیات کی شرکت،
رنگارنگ پروگرام سے لطف اندوز ہوتے رہے،اس بارے تفصیل کے مطابق ہیڈ محمد والا کے مقام پر چوتھی تھل ڈینررٹ جیپ ریلی کا آغاز ہوتے ہی تھل کے مقام پر جنگل میں منگل کا سماں پیدا ہو گیا
جہاں پر عوام کا جوش وخروش دیدنی ہے، گزشتہ روز ہونے والے افتتاح کے موقع پر کوٹ ادو پاورکمپنی (کیپکو)کے منیجر کا رپوریٹ سروسز راڈ عمران اقبال سمیت کو ٹ ادو شہر کی معززشخصیات شوکت حیات بوسن،
میاں وقاص قریشی، جمیل شاہ، خلیل الرحمن گورمانی، سمیع اللہ میاں خیل، ڈاکٹر حماد نے شرکت اور ریلی میں منعقد ہ مختلف پروگرام جھومر، گھوڑ ا ڈانس، آتش بازی سے لطف اندوز ہوتے رہے،
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ