دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق آسٹریلوی آلراؤنڈر شین واٹسن پی ایس ایل 5 کےتمام میچز پاکستان میں کھیلنے پر تیار

شین واٹسن نے کہا جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے،ان کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کیلئے بیتاب ہوں،پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے۔

سابق آسٹریلوی آلراؤنڈر شین واٹسن پی ایس ایل 5 کےتمام میچز پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سال کراچی میں پی ایس ایل فور نے شین واٹسن کوبہت متاثر کیا تھا،ایک انٹرویو میں شین واٹسن نے پاکستان آکر کھیلنے کی تصدیق کردی ہے ۔

شین واٹسن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ایس ایل5 کے تمام میچز پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں، گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول دیکھا۔

سابق آسٹریلوی آلراؤنڈر نے کہا کہ خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی میں ایک یادگار وقت گزارا، سیکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے، دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں۔

شین واٹسن نے کہا جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے،ان کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کیلئے بیتاب ہوں،پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ خاص طور بولنگ کا معیار بہت شاندار ہے، گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل تھیں،امید ہے کہ اس بار بھی ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوجائیں گے۔

About The Author