دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان: حساس اداروں کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک ،دوسرا فرار

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی اداروں نے  کارروائی کرکے  ایک دہشتگردکو  ہلاک کردیا جبکہ اس  دوسرا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان: سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی اداروں نے  کارروائی کرکے  ایک دہشتگردکو  ہلاک کردیا جبکہ اس  دوسرا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ظفر آباد نہر روڈ مدرسہ خلیفہ صاحب میں حساس اداروں اورسی ٹی ڈی نے سورس انفارمیشن پر ایک  موٹر سائیکل کا پیچھا کیا اور موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ۔

جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حساس اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کا نام کفایت اللہ بتایا جاتا ہے جو کہ بالی کھیارہ گروپ کا نائب کمانڈر ہے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی جو فرار ہوا اس کا نام شعیب بتایا جا رہا ہے۔

About The Author