دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہالینڈ کی ملکہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور دیگر حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

اسلام آباد: ہالینڈ کی ملکہ میکسیما رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

سرکاری ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ملکہ میکسیما 25 سے27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ہالینڈ کی ملکہ کا یہ دورہ اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کے طور پر ہوگا۔

اس دورے کے دوران ملکہ میکسیما مالیاتی سروسز تک رسائی میں پیش رفت پربات چیت کریں گی اور وہ یہ دورہ حکومت پاکستان کی دعوت پر کررہی ہیں۔

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور دیگر حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وہ اس سے قبل وہ فروری 2016 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

About The Author