اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے دوبارہ بند

ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن سریش کمار نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ پولیس اور انتطامیہ شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

جموں:ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن سریش کمار نے بتایا کہ پولیس اور انتطامیہ شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی جس کی وجہ سینکڑوں گاڑیاں درماند ہوگئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق رامبن اور بانہال میں بارش کی وجہ سے گزشتہ سے پیوستہ رات شاہراہ رامبن کے نزریک ڈیگڈول کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ یعنی راستہ نہ ملنے کے باعث بلاک ہوگئیں ہیں۔

ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن سریش کمار نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ پولیس اور انتطامیہ شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

ادھر مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ قومی شاہراہ کو چار گلیاروں میں تبدیل کرنے ولی تعمیراتی کمپنیاں غیر قانونی طور سے کٹائی کر کے مسافروں کے لیے پریشانیاں کھڑی کر رہے ہیں

%d bloggers like this: