دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسانوں کے ساتھ حکمران اچھا سلوک نہیں کر رہے، حاجی نذیر کٹپال

پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر احمد کٹپال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

رحیم یار خان :

پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر احمد کٹپال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی ملک کی زراعت اور کسانوں کے ساتھ حکمران اچھا سلوک نہیں کر رہے.

چھ سال بعد حکومت کا گندم کے ریٹ میں صرف 50روپے من اضافہ حکمرانوں کا کسانوں کے ساتھ مذاق ہے. ہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے گندم کا ریٹ 1600روپے من دینے کی حمائت کرتے ہیں.

کسانوں کو گنے کا بھی کم ازکم 250سے 300روپے من ریٹ ملنا چاہئیے.حاجی نذیر کٹپال نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان سرائیکی قومی اتحاد، پاکستان کسان اتحاد اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے لاہور اسلام آباد کےدھرنے میں اظہار یکجہتی کے طور پر شریک ہوگی.

تحریک انصاف کے حکمرانوں نے ابھی تک مافیاز کے علاوہ کسی سے بھی اپنے وعدے پورے نہیں کیے. سرائیکی وسیب کے عوام کو اپنا صوبہ دینے کا نعرہ لگانے والے اپنا الو سیدھا کرکے فرار ہو چکے ہیں.

ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ بھی لولی پاپ ثابت ہوا ہے.سرائیکی خطے پر مشتمل صوبہ سرائیکستان متوازن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد اور ضرورت ہے.

اپوزیشن کے دور میں کسانوں کی آواز بننے والی تحریک انصاف اپنے دور اقتدار میں الٹا کسانوں کا گلہ گھونٹنے والوں کی سرپرست بن چکی ہے۔

.بے لغام مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں. حکمران اپنے نااہل مشیروں کی وجہ سے تیزی سے ناکامی کی طرف بڑھ رہے ہیں.

About The Author