دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

روجھان :
گزشتہ شب روجھان اور اس کے گرد و نواح میں گھنگھور گھٹاؤں کا راج ابر رحمت رات بھر وقفے وقفے سے جاری اس وقت روجھان میں بادلوں کا راج ہے اور محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے

روجھان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شب بھر ہلکی بارش جاری رہے عمرکوٹ، بنگلہ ہدایت بدلی، میراں پور، چوک ٹاور، اوزمان، چک دلبر، کن ،گڈا ناڑ، شاہ والی ، اور گرد نواحی مضافات میں بارش ہوئی

جس سے دھان، پیاز، سبزیاں و دیگر فصلوں کو نقصان پہچانے کی بھی اطلاعات ہیں مزید بارش ہونے سے پہاڑی ندی نالوں (رودکوہی) میں تغیانی کا بھی اندیشہ ہے۔

اس وقت روجھان میں بارش کے بعد روجھان کے نشیبی جگہیں زیر آب روجھان میں اسسٹنٹ کمشنر عمان عنی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے ماحولیاتی ملازمین نے صدر بازار ،مین بازار، کلمہ چوک، اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے ۔

عملہ صفائی اس وقت شہر سے کیچڑ کی صفائی کی جاری ہے مگر محکمہ موسمیات کے مطابق روجھان میں بارش کا سلسلہ دوپہر شام اور رات بھی جاری رہنے کی توقع ہے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود اور سرد ہونے کی توقع ہے،

بارش کی وجہ سے سکولوں میں طلباء اور طالبات کی حاضر بھی کم رہی،


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹرروجھان
روجھان:

گریڈ اسٹیشن روجھان میں سب انجینئر بلڈنگز ملتان محمد شعیب نے دفتر میپکو روجھان کا وزٹ واپڈا دفتر کی تعمیر کے مطالق سروے کیا گیا جس میں چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال سنجرانی، ایس ڈی سی واپڈا، روجھان عبدالحفیظ مزاری و دیگر ملازمین شامل تھے۔

گریڈ اسٹیشن روجھان میں سب انجینئر بلڈنگز ملتان محمد شعیب نے دفتر میپکو روجھان کا وزٹ واپڈا دفتر کی بلڈنگ کی تعمیر کے مطالق سروے کیا گیا

جس میں چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال سنجرانی، ایس ڈی سی واپڈا، روجھان عبدالحفیظ مزاری نے جگہ کا انتخاب کیا گیا واضح رہے کہ روجھان میں واپڈا کے نئے دفتر کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے واپڈا دفتر بلڈنگ کے لئے خطیر فنڈز جاری کیئے ،

دفتر کی عمارت کا ایسٹمیٹ کے بعد اس بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کام بہت جلد شروع کر دیا جائے کا اور کم مدت میں دفتر کے بلڈنگ کی تعمیر کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا

اس موقع پر چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال سنجرانی نے کہا کہ ہم رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کے شکر گزار ہیں

جنہوں نے روجھان واپڈا دفتر کی تعمیر کے لئے خطیر فنڈز فراہم کیئے اور دیرینہ مسئلے کو حل کر دیا ہے
دفتر کی عمارت کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی

جس کی نگرانی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے بھائی سردار دوست علی مزاری، سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ، سردار شباب مزاری تعمیری کام کی نگرانی کریں گے


روجھان:

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان
چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال سنجرانی انجینئر بلڈنگز ملتان محمد شعیب کو سروے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے عربی ٹبہ فائرنگ میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے ملازمین کی تعزیت کرنے کے لئے شہداؤں کے گھر پہنچ کر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات بلندی اور شہداء کے جملہ پسماندگان کے صبر و جمیل کے لئے دعا مانگی ۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی ایڈووکیٹ سردار شباب ہاشم مزاری و دیگر ہمراہ تھے


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

گرین ویلی سکول روجھان کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں پر وقار اور عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد۔ تقریب میں مہمانان گرامی،والدین،اسٹاف سکول گرین ویلی اور طلباءو طلبات کی شرکت۔

پرنسپل مذمل نور حسنی نے مہمان خصوصی کے ہمراہ ولادت با سعادت نبی اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیک کاٹا۔تقریب کے مہمانان خصوصی سماجی رہنما اوقت خان مزاری.محمد ندیم قادری،محمد ذوہیب الحسن مزاری،شکیل خان سعیدی،محمود علی کھوگانی،

سٹاف گرین ویلی سکول محمد عثمان،محمد وسیم،جمیل احمد،صدام حسین سمیت فی میل اسٹاف موجود تھا۔محفل میلاد میں نعت خواں حضرات اور سکول کے ننھے بچوں نے بڑے ہی خوبصورت اور والہانہ انداز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسم کی بارگاہ میں گلہاے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔

جبکہ محمد ذوہیب الحسن مزاری نے حضور اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کرتے ہوے آپؐ کی پاکیزہ زندگی پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر محمد ندیم قادری نے پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ اور روجھان میں امن و امان کے قیام کےلیے خصوصی دعا کرائی۔


روضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان :

روجھان کے نواحی علاقہ چوک ٹاور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص امام دین جھلن گھر جل کر خاکستر ہو گیا ،زرائع
زرائع کے مطابق شام کو ہونے والی بارش میں آسمانی بجلی گرنے سے چوک ٹاور روجھان بستی حلیل خان بالاچانی میں ایک شخص امام دین جھلن کے گھر جل کر خاکستر ہو گیا ہے  ،

زرائع نے بتایا ہے کہ گھر میں اس کے پارچات اور گھر کا، جملہ سامان جل گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بچی اور مویشی محفوظ رہے ۔


About The Author