نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان اور سرائیکی زبان ۔۔۔ عبید خواجہ

مادری زبانوں خصوصا سرائیکی زبان کی تدریسی کتب کیلئے. بلوچستان کے نمائیندوں خصوصا سرائیکی اسپیکنگ اضلاع کے ایم این ایز/ ایم پی ایز سے درخواست

سرائیکی زبان سے محبت کرنے والے احباب بلوچستان کے عوامی نمائیندوں سے پرائمری سطح کیلئے سرائیکی زبان میں تعلیم کیلئے مطالبہ کریں. نیچے رابطہ نمبرز درج ہیں۔

مادری زبانوں خصوصا سرائیکی زبان کی تدریسی کتب کیلئے. بلوچستان کے نمائیندوں خصوصا سرائیکی اسپیکنگ اضلاع کے ایم این ایز/ ایم پی ایز سے درخواست

جناب عالی!

نہایت ادب سے گزارش ہے کہ چئیرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کوئٹہ نے صوبائی نصاب کے مطابق نئی درسی کتب برائےتعلیمی سال٢٠٢٠ءکیلئےمسودات کی تیاری کےسلسلےمواد مانگاہے. جیسا کہ بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکشنNO.PAB/legis: v(03)٢٠١٤ کو٣فروری ٢٠١٤کو لیٹرجاری کیا گیاتھاجس کی روشنی میں پرائمری میں مادری زبانوں بلوچی، بروہی ،پشتو، سرائیکی، سندھی،پنجابی اور فارسی کی منظوری دی گئی تھی،جبکہ اب بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کتاباں لکھائی کرا رہاہے جس میں بلوچستان کی تمام مادری زبانوں کے مسودات مانگے گئےہیں سوائے سرائیکی کے.
محترم!
سرائیکی بلوچستان کے متعدد اضلاع کی مقامی زبان ہے اور آپکے علاقہ اور حلقہ انتخاب کے کثیر لوگ سرائیکی زبان بولتے اور سمجھتے ہیں. آپکی کاوش اور ذاتی دلچسپی پاکستان کی سب سے میٹھی زبان کے فروغ میں انتہائی مدد گار ثابت ہونگی.
آپ سے استدعا ہے کہ دوسری مذکورہ زبانوں کی طرح سرائیکی کی درسی کتب کےمسودات بھی شامل کئیےجائیں تاکہ قانونی تقاضے پورے ہوسکیں.یاد رہے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے مسودات کیلئے٢٥جون آخری تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے. جو کہ گزر چکی ہے. مگر اس حضور والا عملی اقدامات کے سلسلے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کو احکامات صادر فرمائے جائیں.
جناب کی عین نوازش ھوگی.

خیر اندیش

عبید خواجہ
صدر
انٹر نیشنل سرائیکی کانگریس
یو ایس اے 🇺🇸

بلوچستان کے سرائیکی اسپیکنگ نمائیندے
بلوچستان دے ایم پی اے

سلیم کھوسہ ایم پی اے صحبت پور

+923368109242

عمر خان جمالی ایم پی اے

+92 345 3977500

خان محمد جمالی ایم این اے

0347-2527590

بلوچستان کے صوبائی ممبران اسمبلی کے نام و رابطہ انفارمیشن

http://pabalochistan.gov.pk/new/memberspage/

بلوچستان کے قومی اسمبلی کے اراکین کے نام و رابطہ انفارمیشن.
http://pabalochistan.gov.pk/new/memberspage/

ااس پوسٹ کے مواد کیلئے محترم پروفیسر پرویز قادر سرائیکی صیب کا شکریہ

About The Author