دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے اسکول میں فائرنگ، دو طالب علم ہلاک ،چارزخمی

مقامی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں جائے وقوعہ سے چھ زخمیوں کے علاوہ ایک خالی گن بھی ملی ہے

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتاکیلریٹاکے ہائی سکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم جاں بحق چارزخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیاہے جس نے خود کو گولی مارکر زخمی کرلیا ہے۔

پولیس نے مذکورہ ہائی اسکول اور اردگرد کے تعلیمی اداروں کو بند کرادیاہے۔

پولیس نے لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے اور اپنے گھروں کو لاک کرکے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو انہوں نے چھ طلبہ کو زخمی حالت میں پایااور انہیں ہنری میواسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک سولہ سالہ طالبہ اور ایک طالب علم جانبر نہ ہوسکآ ۔

دیگر زیر علاج زخمیوں میں دوطالبات اور دوطالب علم شامل ہیں ۔

ساؤگس نامی ہائی اسکول لاس اینجلس سے لگ بھگ چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس میں 2440 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔

مقامی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں جائے وقوعہ سے چھ زخمیوں کے علاوہ ایک خالی گن بھی ملی ہے۔

مشتبہ حملہ آور کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسی اسکول میں زیر تعلیم تھا اور اسکا گھر بھی اسی علاقے میں ہے ۔

پولیس نے مشتبہ حملہ آور کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے اور سرچ وارنٹس کے انتظار میں ہے جونہی سرچ وارنٹ مل جائیگا تو گھر کی تلاشی لیکر واقعہ سے متعلقہ ثبوت تلاش کرنے کی کوشش کی جائےگی ۔

About The Author