دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

جامپور.. آفتاب نواز مستوئی

صوبائی وزیرِ لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو راجن پور کا بنیادی مقصد بہترین علاقائی و صوبائی جانوروں کی نمائش اور مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میلے میں تمام بریڈز کے بہترین جانوروں کی نمائش سے مویشی پال حضرات میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تجرباتی فارم براۓ مویشیاں فاضل پور، ضلع راجن پور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد محکمہ لائیو اسٹاک کے زیرِ انتظام کیا گیا جسمیں صوبائی وزیرِ لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے تمام ڈائریکٹر جنرلز،

ڈائریکٹرز اور علاقائی دفاتر کے افسران نے بھی شرکت کی۔ میلے میں اونٹوں اور گھوڑوں کا خوبصورت رقص، بلوچی اور علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی گاڑیوں کے موٹر کیڈ اور جانوروں کے کیول کیڈ نے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔

کیول کیڈ میں پنجاب کے تمام علاقوں سے لائے گئے بیل، بکریوں، بھیڑوں اور بھینسوں کی اقسام شامل تھیں۔ کیول کیڈ میں نیلی راوی، نُکری، بیتل، روجھان، داجل بیل نمایاں رہے۔


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹرروجھان

روجھان
باڈر ملٹری پولیس میں دفعدار مہر دین (دولانی) مزاری کا پرموشن ترقی کے کر بطور جمعدار (ڈی ایس پی) باڈر ملٹری پولیس مقرر کر دیئے گئے
باوثوق ذرائع ۔

روجھان باڈر ملٹری پولیس پولیٹیکل ایریا تھانہ بھنڈو والا کے دفعدار مہر دین خان دولانی (مزاری) کی پرموشن دے کر جمعدار (ڈی ایس پی) کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے

اس سے بیشتر وہ بی ایم ہی پولیٹیکل ایریا تھانہ بھنڈو والا میں بطور دفعدار اپنے عہد پر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہے

آج ان کو ترقی دے کر دفعدار سے بطور جمعدار (ڈی ایس پی) پولیٹیکل ایریا بھنڈو والا میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں

زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بی ایم پی کے ڈی ایس پی سردار معظم مسعود مزاری کو بھی بہت جلد رسالدار کا چارج ملنے کی توقع ہے ،


ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری شہید ہونے والے اے ایس آئی ایلیٹ فورس ثقلین فریدی کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے۔

اس موقع پر سردار اطہر خان مزاری اور حمزہ کمال فرید ملک ہمراہ موجود ہیں۔


روجھان
رکن قومی اسمبلی کی کاوشوں کی بدولت آج گرڈ اسٹیشن روجھان کا پرانا سسٹم اور جملہ لائینوں کی ازسر نو مرمتی روجھان سٹی فیڈر، دلبر فیلڈر، عمرکوٹ فیڈر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان کی بجلی کے جملہ تاروں کو الگ الگ کیا جا رہا ہے

جس ہر لاکھوں روپے کا فنڈ جو رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے فنڈز فراہم کیئے بجلی کے جملہ گریڈ اسٹیشن کا کام دو تین دن سے جاری ہے اور ایک دو دن میں پائے تکمیل کو پہنچے گا اور واپڈا کے انجینئرز یہ کام تیری سے سرانجام دے رہے ہیں

جس میں یہ کام رکن قومی اسمبلی کی ہدایت پر ہو رہا ہے جس کی قیادت بزدار، کھوسہ، اور بگٹی ایس ڈی او واپڈا ذیشان راجپوت کی نگرانی میں ہورہا ہے واپڈا روجھان کے چیئرمین محمد اقبال سنجرانی نے تحصیل رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ ہم معزرت خواہ ہیں روجھان اور اس کے گرد و نواح میں بجلی کے کام کی وجہ سے برقی سپلائی منقطع ہوئی بجلی 5 منٹ میں بحال کر دی جائے گی


بہ تسلیمات نظامتِ اعلیٰ تعلقاتِ عامہ، حکومتِ پنجاب۔
عتیق احمد

صوبائی وزیرِ لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو راجن پور کا بنیادی مقصد بہترین علاقائی و صوبائی جانوروں کی نمائش اور مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں تمام بریڈز کے بہترین جانوروں کی نمائش سے مویشی پال حضرات میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تجرباتی فارم براۓ مویشیاں فاضل پور، ضلع راجن پور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد محکمہ لائیو اسٹاک کے زیرِ انتظام کیا گیا

جسمیں صوبائی وزیرِ لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور علاقائی دفاتر کے افسران نے بھی شرکت کی۔

میلے میں اونٹوں اور گھوڑوں کا خوبصورت رقص، بلوچی اور علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی گاڑیوں کے موٹر کیڈ اور جانوروں کے کیول کیڈ نے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔

کیول کیڈ میں پنجاب کے تمام علاقوں سے لائے گئے بیل، بکریوں، بھیڑوں اور بھینسوں کی اقسام شامل تھیں۔ کیول کیڈ میں نیلی راوی، نُکری، بیتل، روجھان، داجل بیل نمایاں رہے۔


About The Author