دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل 2020: پلاٹینیم کے بعد ڈائمنڈ کیٹگری کی بھی ابتدائی فہرست جاری

ویسٹ انڈیز کے اشانے تھامس، کیسرک ولیمز، جانسن چارلس، شائے ہوپ، الزری جوزف، کیمو پاؤل اور مارلن سیموئلز فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستان  کرکٹ  بورڈ  نے پی ایس ایل  ٹوئنٹی  ٹوئنٹی  کی ڈائمنڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست جاری  کردی  ہے،ابتدائی فہرست میں  ڈیرن  سیمی،  ڈیوڈ  میلان،  جیمزونس ،  لیوک  رونکی  سمیت  اٹھاون غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں

پی  ایس  ایل  ڈرافٹ  سیزن  فائیو  میں  شامل  دیگر  کھلاڑیوں میں  انگلینڈ کے ٹام بنٹن، این بیل، راوی بوپارہ، ٹم برسنین، پیٹ براؤن، میسن کرین ،  لیام ڈاسن،  لیوری ایونز، لیوئس گریگری، لیام لیونگ اسٹون شامل ہیں۔

اسی طرح  ڈیوڈ ملان،  ٹام کوہلر،  انگلینڈ کے جوئے ڈینلے، ٹائمل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز ونس، میٹ پارکنسن اور لیوک رائٹ ابتدائی فہرست میں شامل  ہیں۔

نیدرلینڈ کے وان دیر مروے اور نیوزی لینڈ کے  لیوک رونکی فہرست کا حصہ  ہیں ،جنوبی افریقہ کے کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے، وان دیا دوسن، روبی فرائے لنک، سیمن ہارمر، ہائیو کھہن،دوآنے اولیور، ہاردس ولوئین، دانے ولاز اور ڈیوڈ ویزے بھی فہرست میں شامل  ہیں۔

سری لنکا کے نروشن ڈک والا، دانوشکا گوناتھیلاکا، کوشال مینڈس، داشن شناکا اور اشرو اڈانا ۔۔۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، فابیان ایلن، راحکیم کورن وال، برینڈن کنگ اور شیرفانے روتھرفورڈ نے بھی  رجسٹریشن کروالی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے اشانے تھامس، کیسرک ولیمز، جانسن چارلس، شائے ہوپ، الزری جوزف، کیمو پاؤل اور مارلن سیموئلز فہرست میں شامل ہیں۔

افغانستان کے نجیب اللہ زاردان اور قیس احمد،  آسٹریلیا کے فواد احمد، کرس گرین اور بین لاف لین،  بنگلہ دیش کے محمود اللہ ریاد، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمٰن اور تمیم اقبال بھی  شامل  ہیں۔

پی  سی  بی  حکام  کے  مطابق  کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل  اکیس نومبر تک جاری رہے گا۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لئے کرکٹ بورڈ نے پلاٹینیم کٹیگیری کے لئے 28 بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی تھی ۔

جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز ڈیل اسٹین، ہاشم آملہ، عادل رشید، جیسن روئے سمیت کئی نامی گرامی کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس ضمن میں اپنے پیغام میں ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو اہم مقام حاصل ہے، پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی پلاٹینیم کٹیگری میں نام آنے پر بے حد خوش ہوں۔

خیال  رہے 2007 میں کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ڈیل اسٹین پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ڈیل اسٹین کے ساتھ ان کے ہم وطن ہاشم آملہ جنہوں نے 2017 میں ورلڈ الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کیا تھا ایک مرتبہ پھر لاہور، کراچی، راولپنڈی اور پشاور کے میدانوں میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔

برطانوی آل راؤنڈر معین علی نے اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ پی ایس ایل کھلاڑیوں کے ڈرافٹ پول کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں۔ پی ایس ایل میں کھیلی جانے والی معیاری کرکٹ کے حوالے سے موجودہ سرکٹ کے کھلاڑیوں سے بہت سنا ہے اس لیگ کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہوں‘۔

ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے سلامی بلے باز جیسن رائے نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ہمیشہ منفرد اور دلچسپ رہی ہے۔

About The Author