کراچی : انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
21 ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں لگے گا، ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین اور عروب شاہ شامل ہیں۔
ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ اور کائنات امتیاز بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔
اسی طرح منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم اور صباء نذیر بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، عائشہ ظفر اور سدرہ نواز کوبھی کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا،،جبکہ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈکا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا،قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائشیا روانہ ہوگا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی