پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کے نام ایک اور اعزاز ہو اہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو بریڈ مین آنری میں شامل کر لیا گیا ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ اور ماضی کے شاندار فاسٹ بالر وقار یونس کو سڈنی میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
بریڈ مین فاونڈیشن کے زیر اہتمام بریڈ مین میوزیم کی تیس سالہ تقریب سڈنی کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوئی۔
A night to remember #Honoured Thank you @CricketHOF for a special evening @DrFaryalWaqar pic.twitter.com/Hl64Kf9NoB
— Waqar Younis (@waqyounis99) November 14, 2019
ترجمان بریڈمین میوزیم کے مطابق وقار یونس کو کرکٹ کی میراث قائم رکھنے پر شامل کیا گیا ہے،میدان اور میدان سے باہر بھی وقار یونس کی بہت خدمات ہیں۔
اس موقع پر سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریڈ مین فاونڈیشن کا شکرادا کیا اور تقریب کو یادگار قرار دیا ہے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی