نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کانگڑی کیاہے؟ اور اس کی مانگ کیوں بڑھ گئی ہے ؟

کانگڑی در اصل مٹی اور بید کی باریک لکڑیوں سےبنا وہ  روایتی و ثقافتی برتن ہے جو صدیوں سے کشمیریوں کو سردی کی شدت سے بچاتا چلا آرہاہے ۔

جموں (ساؤتھ ایشین وائر):مقبوضہ کشمیر میں رواں برس قبل از موسم برفباری سے سردیوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بجلی کے بحران نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے بعد کشمیر کی روایتی کانگڑیوں کی مانگ میں اضافہ  دیکھنے میں آرہاہے ۔ کانگڑی در اصل مٹی اور بید کی باریک لکڑیوں سےبنا وہ  روایتی و ثقافتی برتن ہے جو صدیوں سے کشمیریوں کو سردی کی شدت سے بچاتا چلا آرہاہے ۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق عوام کو شکایت ہے کہ سردی کے ان ایام میں بجلی کی غیر معمولی لوڈشیدنگ کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹھٹھرتی سردی سے بچاؤ کے لیے لوگ اب کانگڑیوں کا استعمال کرنے لگےہیں۔

بار بار بجلی بند ہونے کی وجہ سے الیکٹرانک آلات بیکار ہیں اور کانگڑیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔اگرچہ کشمیر میں کانگڑیوں کے استعمال میں قدرے  کمی ہوئی ہے تاہم اس کی اہمیت و افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

Chatpal, Kashmir, India

مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بازاروں میں کانگڑی فروشوں کے پاس بہت بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے اور لوگ طرح طرح کی کانگڑیاں خریدنے میں مصروف دیکھے جارہے ہیں۔

About The Author