ملتان:سرائیکی وسیب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر اسپتال کی ابتر صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے ۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث کئی شعبے زبوں حالی کا شکارہیں۔
نشتراسپتال ملتان میں علاج کی غرض سے آنے والوں نے ڈیلی سویل کو بتایاہے کہ شعبہ ایمرجنسی کے 4آپریشن تھیٹرز میں سے 2 غیر فعال ہیں۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشن تھیٹرز میں موجود 2 انیستھزیا مشینیں 3 ماہ سے خراب ہیں۔ نشتر اسپتال کے ایمرجنسی کی ڈیجیٹل ایکسرے مشین سمیت دیگر ایکسپرے مشین اور پورٹیبل ایکسرے مشین بھی خراب ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ نشتر اسپتال ملتان میں جنرل سرجری کا صرف 1 آپریشن تھیٹر فعال, آپریشن التواء کا شکار ہونے لگے ہیں ۔
ملتان کے نشتر اسپتال میں ایمرجنسی میں آنے والے بیشتر مریضوں پر اسپتال کی ابتر صورتحال کے باعث موت کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون