ستمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تبصرے، اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

تمام صحت کارڈ مراکز 15نومبر کو بند ہوجائیں گے
ہزاروں لوگ انصاف صحت کارڈ سے مستفید ہورہے ہیں عمران ظفر
علی جان ممبرTPC,آرٹیکلزرائٹرنے انصاف صحت مرکز سنٹر THQ ہسپتال جتوئی کا وزٹ کیا جس میں عمران ظفر سپروائزر سنٹر ٹی ایچ کیو جتوئی نے بتایا

کہ ہم نے 19700 کارڈ میں سے15500سے زائد تقسیم کرچکے ہیں جس کیلیے ہماری ٹیم نے ہر علاقہ میں جا کر اشتہارات لگوائے اعلان کرواۓاورلوگوں کوآگاہی دی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کارڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔
عمران ظفر نے مزیدکہاکہ سنٹرسے مفت کارڈ حاصل کریں اور اپنے اہلء خانہ و اہل محلہ کو انصاف صحت کارڈ کے حوالے سے آگاہی دی جس کی وجہ سے کافی حد تک کامیاب بھی ہوۓ ۔

اس کارڈ میں اہل خاندان کے افراد کے علاج معالجہ کیلیئے 7,20,000 کی رقم محفوظ ہے جو ہر سال ملے گی اور پاکستان کے مختلف شہروں کی پرائیویٹ ہسپتال بشمول جتوئی سٹی کمپلیکس میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

جس سے ہرکارڈ ہولڈر علاج فری, ادویات فری اور ڈسچارج ہونے کے بعد 5 دن کی ادویات فری حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان۔ وزیراعلی پنجاب افضل چوہان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ۔

عمران بھٹی ایڈمن ۔خاور خان آئی ٹی انچارج شیڈ پاکستان اور کامران ظفر بھٹی کے مشکورہیں جنہوں نے ہرموقع پرہماری رہنمائی کی اس موقع پرفواز عباس۔محمد عدنان ڈیٹاانٹری آپریٹر ایاز نیازبھی ساتھ موجود تھے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جائے گا، ذیابیطس کا عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض سے پیدا شدہ پیچید گیوں ،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ،

رپورٹ کے مطابق دنیا کے24کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مجموعی طور پر مذکورہ عمر کی6 فیصد عالمی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے ۔

1985ء میں دنیا میں 3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار تھے جو 2000ء میں 15کروڑ، 2003ء میں 19 کروڑ 40 لاکھ ہوگئے تھے ۔

22سالوں میں شوگر کے مریضوں میں 21کروڑ سے زائد جبکہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران 9 کروڑ 60لاکھ یعنی 64فیصد اضافہ ہوا،عالمی سطح پر سالانہ 38لاکھ (20سے 79 سال کے بالغ) افراد ذیابیطس اور اس سے ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں ۔

جو دنیا میں کل ہونے والی اموات کا6فیصد ہے، ذیابیطس دنیا میں ہونے والی اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے، ذیابیطس پر تحقیق کرنے والے عالمی اور ملکی اداروں کے مطابق عددی اعتبار سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا سب سے زیادہ بالغ افراد6کروڑ 70لاکھ مغربی بحرالکاہل کے ہیں ،

دوسرے نمبر پر5کروڑ30لاکھ یورپی بالغ باشندے اس موذی مرض کا شکار ہیں جبکہ فیصدی اعتبار سے مشرقی میڈی ٹرینین اور وسطی مغربی خطے کے 9;46;2 فیصد اور شمالی امریکہ کے 8;46;4 فیصد بالغ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ،

About The Author