ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹرروجھان:
روجھان
کلمہ چوک روجھان ہائی اڈا روڈ کے قریب مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثے کا خدشہ آج کھلے مین ہول میں گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی دوسری جانب سنٹر آف ایکسیلنس کی عقبی محلہ میں مین ہولز بند ہونے سے محلہ مکین پریشان محلہ مکینوں کا ڈی سی راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق روجھان کلمہ چوک نزد ہائی ایس اڈا روڈ کے درمیان کھلا مین ہول میں گاڑی کا ٹائر دھنس گیا
جس سے حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا اور شہر میں اکثر محلوں عام شارع پر مین ہولز کھلے پڑے ہیں جس میں اڈا روڈ ڈاکخانہ روڈ سن رائز اکیڈمی روڈ اور مختلف وارڈز کے اکثر محلوں میں مین ہولز پر ڈھکن نہیں ہیں
ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت غیر معمولی واقعہ پیش آنے کا اندیشہ ہے جب کہ مین ہولز کے ڈھکنوں کی مد میں لاکھوں روپے کے بل بنتے ہیں
مگر مین ہولز پر ڈھکن نہیں ہیں اس کے علاوہ روجھان میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں روجھان میں صفائی کا نظام ناقص ترین میونسپل کمیٹی کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے
پچھلے ہفتے ناقص صفائی ستھرائی کی صورتحال پر میونسپل کمیٹی کے عملہ پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان برہم ہوئے تھے مگر عملہ صفائی کے دروغان صفائی کے کان پر جوں تک نہ رینگی اب بھی روجھان میں صفائی ستھرائی کی صورتحال جوں کی توں ہے اس وقت لال حسین گلی، نزیر آرائیں گلی ،سنٹر آف ایکسیلنس کی عقبی گلی،
ڈوگر مسجد والی گلی اور شہر کی دیگر گلیاں جوہڑے اور مچھروں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں جس سے شہر میں ملیر و دیگر وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے سیوریج کا بدبو دار پانی گلی میں پھیلا ہوا اور جوہڑوں کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں ۔
جس کی وجہ سے سکول آنے جانے کے لئے طالبات اور طلباء اور مریضوں کو گلیوں سے گزرنے میں شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا ہے کئی بار خواتین سکول کے طلباء اور طالبات گلی سے گزرتے ہوئے پھسل کر سیوریج کے بدبودار پانی میں گر گئے۔
شہر میں ہر طرف کوڑے کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں اور سارا شہر گندگی کے ڈپو لگے ہوئے ہیں اور رات کو آوارہ کتوں کی بہتات ہوتی ہے اور کتوں کے جھنڈ کے جھنڈ آوارہ رات کو ایمرجنسی مریضوں کو کاٹنے کا خدشہ ہے ۔
اور کتوں کو تلف کرنے کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے گئے ہیں گلیوں محلوں میں آوارہ کتوں کی آماجگاہیں ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت گزرنے والے افراد کو کاٹ سکتے ہیں
اور روجھان ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے اور میونسپل کمیٹی میں کتے مار کوچلے کی گولیاں نہیں ہیں شہریوں کو اور بھی بہت سے مسائل درپیش ہیں ۔
روجھان کے محلہ مکینوں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی راجن پور رانا محمد افضل ناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ روجھان میں کھلے مین ہولز کے ڈھکنے،
صفائی ستھرائی مچھر مار سپرے کتے تلف کرنے کتے کے کاٹنے کی ویکسین اور سیوریج کے بدبودار پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لے
ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان
روجھان
روجھان میں واپڈا کی بلڈنگ تعمیر کی منظوری ،زرائع
باوثوق ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی کی کاوششوں کی بدولت روجھان میں واپڈا کی بلڈنگ کی تعمیر کے آڈر جاری کر دیا گیا
واپڈا بلڈنگ کی تعمیر بہت جلد شروع ہو گی جس پر لاکھوں روپے کی لاگت خرچ آئے گی اور قلیل مدت میں اس کی تعمیر مکمل ہو گی
جس کے فنڈز منظوری دے دی گئی اور واپڈا کے لئے گاڑی کی بھی منظوری ہو گئی ہے جو جلد واپڈا روجھان کو ہینڈ اوور کی جائے گی
اس موقع پر واپڈا روجھان کے چیئرمین محمد اقبال سنجرانی اور عبدالمجید چونگلی، عبدالنبی جعفری، اختر حسین ملک، محمد یونس ملک، محمد اصغر سومرو، اور اصغر گورچانی نے بلڈنگ اور واپڈا وین کی سہولیات فراہم کرنے پر
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کا شکریہ ادا کیا اور مزاری کی کاوشوں کو دل سے سراہا ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ