دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی قوم کے آئینی حق کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے،پاکستان سرائیکی پارٹی

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ سٹی صدر شعیب نواز بلوچ صابر لنگاہ محمد اعجاز خاں

ملتان ـ
پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ سٹی صدر شعیب نواز بلوچ صابر لنگاہ محمد اعجاز خاں مشتاقِ بھٹہ نے مرکزی سیکرٹریٹ ملتان میں ،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرائیکی قوم کے لئے جو وعدے الیکشن کے دوران کئے ان پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ ڈھونگ رچا کر سرائیکی قوم سے سرائیکی صوبے کے نام پر ووٹ لیے،

مگر جو لوگ اراکین اسمبلی وفاقی اور صوبائی وزرا بن گئے ہیں سرائیکی عوام کے لئے اسمبلی میں بھی لب کشائی نہ کی سرائیکی خطے کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا اور سرائیکی قوم کے آئینی حق کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے ۔

سابقہ ادوار میں پی پی پی اور نواز لیگ نے بھی سرائیکی خطہ کے عوام کے دیریپہ مسائل حل نہیں کیے اور اپنے وعدوں سے منحرف ہوگیے تھے ،آج پوری سرائیکی خطے کی عوام نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا مگر سال ہونے کو ہے سرائیکی صوبہ کا اعلان نہ کرسکی ۔

موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا ہے عوام بھوک سے مر رہی ہے تمام اشیاء غریبوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے ۔

غریب لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں پاکستان سرائیکی پارٹی 15 نومبر بروز جمعہ 3 بجے مہنگائی کے خلاف اور سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے بھر پور احتجاج کرے گی


معروف نوجوان سراٸیکی شاعر صابر لنگاہ کی پاکستان سراٸیکی پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں واپسی پر بھرپور استقبال

ڈاکٹرمقصود خان لنگاہ۔ ملک جاوید چنڑایڈووکیٹ ۔ شعیب نواز بلوچ ۔ راناالطاف حسین۔ عبدالرزاق اور بلال جان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مٹھاٸی بھی تقسیم کی گٸی۔۔۔۔۔

About The Author