نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس

14 نومبر کو ہونے والے اس اجلاس میں کانگریس اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور اس کی صدارت رکن کانگریس جیمز میک گوویرن کریں گے۔

واشنگٹن : امریکی رکن کانگریس جیمز میک گووین کی صدارت میں امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس کل ہوگا جس میں کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق 14 نومبر کو ہونے والے اس اجلاس میں کانگریس اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور اس کی صدارت رکن کانگریس جیمز میک گوویرن کریں گے۔اس دوران انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے متعلق ایوان نمائندگان کا دوسرا اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں امریکی کمشنر انورا مابارگوا، ڈائریکٹر آف سینٹرل فار لا اور اسسٹنٹ پروفیسر ہیلی دشنشکی، انسانی حقوق کے وکیل شہلا عشہائی، یوسف فاضلی، کشمیری نژاد امریکی شہری مبین شاہ اور ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ایڈووکیسی ڈائریکٹر جان سفٹن شرکت کریں گے۔

ٹام لانٹوس ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے 2 اہم سیشنز ہوں گے، پہلے سیشن میں مذہبی آزادی پر امریکی کمشنر انورا مابارگوا بریفنگ دیں گے، جبکہ دوسرے سیشن میں کشمیر کے موجودہ حالات پر مبصرین شریک ہوں گے۔

About The Author