دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احتساب عدالت لاہور: ن لیگی رہنماء عظمی بخاری کی گفتگو

عظمی بخاری نےکہا کہ حکومت تمام غیر قانونی کام کرنے کے لیے تیار بھیٹی ہے، حکومت کسی قانون کے تحت گارنٹی نہیں لے سکتی۔

لاہور: احتساب عدالت میں  لیگی رہنماؤں کی پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنماء عظمی بخاری  نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ جس حکومت کی خود کی گرنٹی نہیں ہے وہ ہم سے کیا گارنٹی لے گی؟

عظمی بخاری نےکہا کہ حکومت تمام غیر قانونی کام کرنے کے لیے تیار بھیٹی ہے، حکومت کسی قانون کے تحت گارنٹی نہیں لے سکتی۔

ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے یہ گندا کھیل کھیلنا چاہتی ہے، میاں صاحب فیصلہ کر چکے ہیں کسی صورت کوئی شورٹی بانڈز نہیں دینگے

عظمیٰ بخاری نے کہا حکومت کے شورٹی بانڈز کے دن خود ختم ہو گے ہیں،جو شخص اپنی ماں کے نام پر سیاست کرتا ہے وہ دوسروں کی بیماری پر بھی تماشا کرتا ہے۔

About The Author